Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حلقہ NA 120 دو مخالف بیانیوں کی جنگ

September 17, 2017 0 1 min read
Election
Election
Election

تحریر : عماد ظفر
حلقہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب مستقبل قریب میں جمہوری قوتوں اور آمریت کے تلوے چاٹنے والی قوتوں کے درمیاں لڑائی میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرے گا. اس حلقے میں مریم نواز نے اپنی والدہ کی سیاسی مہم چلاکر سیاست کے میدان میں عملی طور پر انٹری بھی دے دی.مریم نواز شریف کی یہ انتخابی مہم کتنی کارگر رہی اس کا جواب مسلم لیگ نون کے بھاری اکثریت سے انتخاب جیتنے پر ہو گا. اگر تو 2013 کی بہ نسبت مسلم لیگ نون کی جیت زیادہ ووٹوں سے ہوئی تو پھر نہ صرف مریم نواز کی اپنی جماعت کے معاملات پر گرفت مضبوط ہو جائے گی بلکہ نواز شریف کے قائم کردہ بیانیے کو بھی تقویت ملے گی. اس انتخابی معرکے میں بھاری مارجن سے جیت اعلی عدلیہ کے اس سیاہ فیصلے کی دھجیاں بکھیرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی جس کی رو سے نواز شریف کو “پس پشت” قوتوں کی ایما پر دیوار سے لگایا گیا.

یہ حلقہ نواز شریف کے بیانیے کو قبول کرتا ہے یا پس پشت قوتوں کے فرسودہ بیانیے کو اس کا فیصلہ مستقبل قریب میں وطن عزیز میں ایک خاموش اور دکھائی نہ دینے والی طاقت کے حصول کی جنگ میں شدت ضرور لائے گا. نواز شریف نے جو راستہ چنا ہے اس پر چلنے کی ایک بھاری قیمت ہے جو پورے شریف خاندان کو ادا کرنا پڑے گی. دوسری جانب شریف خاندان میں پڑتی دڑاڑیں بھی مسلم لیگ نون کیلئے کوئی مثبت پیغام نہیں دے رہیں. ایسے میں پس پشت قوتوں کا عدلیہ کو استعمال کرتے ہوئے ایک جانب حدیبیہ پیپر ملز کے کیس کا دوبارہ کھولنا اور دوسری جانب جماعت الدعوہ کو سیاسی جماعت مسلم لیگ ملی کے نام سے حلقہ این اے 120 میں اتارنا اس بات کا ثبوت پے کہ بیانیوں کی یہ جنگ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے والی ہے.

اینٹی سیسٹیبلشمنٹ ہونا کس قدر خطرناک ہوتا ہے اس بات کا اندازہ آپ لاڑکانہ کے قبرستان میں مدفن بھٹو کے پورے خاندان کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں. نواز شریف نے اگر بھٹو خاندان کے انجام کو دیکھتے ہوئے بھی اس راہ پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس جرات مندانہ اقدام کا کریڈٹ اس سے کوئی نہیں چھین سکتا. تاریخ بھی کم بخت بہت ظالم ہے ایک زمانے میں قدامت پسند اور ایسٹیبلیشمنٹ کی پشت پناہی پر سیاست کرنے والی جماعت اور سیاست دان نواز شریف آج نہ صرف مکمل طور پر اپنی جماعت کو ایک لبرل اور پراگریسو جماعت بنا چکا ہے بلکہ ایسٹیبلیشمنٹ کے مقابلے میں اپنا ایک متبادل بیانیہ بھی تیار کر چکا ہے. لاہور کے ووٹر اور بالخصوص حلقہ این اے 120 کے ووٹرز نے سال 1985سے لیکر 2013 تک اس حلقے سے نواز شریف اور اس کی جماعت کو مسلسل کامیاب کروایا ہے.

اب بھی اگر آپ اس حلقے کا دورہ کریں تو آپ باآسانی یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اس حلقے کا ووٹر روایتی طور پر نواز شریف کا ووٹر ہے. مشرف دور میں جب دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے اور مسلم لیگ نون کو کئی حلقوں میں مشرف کے ظلم و ستم کی وجہ سے امیدوار تک نہ میسر آ سکے اس دور میں بھی اس حلقے سے نواز شریف کی جماعت کو نہ ہرایا جا سکا. پس پشت قوتوں کا جماعت الدعوہ کو سیاسی میدان میں اتارنے کیلئے اس حلقے کا سہارا لینا واضح اشارہ ہے کہ اس وقت تمام زور اس بات پر لگایا جا رہا ہے کہ کسی بھی طرح اس حلقے میں ایک کانٹے دار مقابلہ کروایا جائے. جماعت الدعوہ مسلم لیگ ملی کے نام سے انتخاب لڑ کر شاید 5 سے دس ہزار ووٹ تو توڑ دے گی لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں کر پائے گی. سٹریٹیجک اثاثوں کو سیاسی محاذ پر استعمال کر کے پس پشت قوتوں نے یہ بات بھی عیاں کر دی ہے کہ چاہے پوری دنیا ہمارے دفاعی بیانیے جو کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے گرد گھومتا ہے اسے غلط قرار دے اور چاہے اس بیانیے کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ دہشت گردی اور کڑوڑوں افراد شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ جائیں لیکن یہ بیانیہ تبدیل نہیں ہو گا. اور اس بیانیے کو چیلنج کرنے والا چاہے بھٹو ہو یا نواز شریف دونوں کو ہی نشان عبرت بھی بنا دیا جائے گا.

اس گلے سڑے بیانیے کو بنیاد بنا کر پس پشت قوتیں پراپرٹی کے کاروبار سے لیکر کھاد بنانے اور دلیہ بیچنے سے لیکر سٹاک ایکسچینج تک سے اربوں کھربوں روپے کا منافع کماتی ہیں اور کمال مہارت سے اسی بیانیے کے دم پر کسی بھی قسم کے آڈٹ یا احتساب سے بالاتر رہتی ہیں. ہم میں سے ہر زی شعور شخص یہ جانتا ہے کہ وطن عزیز میں اصل حکمرانی کن طاقتوں کی ہے اور کونسی طاقتیں ملکی وسائل کا زیادہ حصہ ہڑپ کر جاتی ہیں لیکن ڈر یا خوف کی بنا پر اس بات کو زیادہ تر افراد اگنور کرنا ہی پسند کرتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز آج بھی جدید دنیا سے صدیوں پیچھے کھڑا تلوار اور بندوق کے دم پر دنیا فتح کرنے والے ناکارہ اور شدت پسند اذہان کی افزائش کیئے ہی جا رہا ہے.دوسری جانب ایک بیانیہ پراگریسو اور لبرل ہے جو کہ دور جدید سے مطابقت رکھتا ہے. یہ بیانیہ علم تحقیق امن اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے.

نواز شریف نے 2007 سے لیکر آج کے دن تک رفتہ رفتہ اور بتدریج اس بیانیے کو اپنایا اور آج اس بیانیے کو اپنانے اور پس پشت طاقتوں کے گلے سڑے بیانیے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد انتقامی کاروائیاں بھگت رہا ہے. حلقہ NA120 کو جیتنے سے بیانیے اور سول بالاستی کی یہ جنگ جیتی تو نہ جائے گی لیکن بہرحال اس کا نتیجہ آئندہ آنے والے عام انتخابات کے ممکنہ نتائج کی نشاندہی ضرور کر دے گا. لاہور جو ہمیشہ سے ایسٹیبلشمنٹ کا حامی رہا ہے اب NA120کے انتخابی نتائج کو نواز شریف کی جماعت کے حق میں کرنےکے کی صورت میں شاید تاریخ میں پہلی بار بابنگ دہل ایک ایسٹیبلیشمنٹ مخالف بیانیے کی بنیاد رکھے گا. مریم نواز اس بیانیے کو لیکر کیسے آگے کا سفر طے کرتی ہیں یہ دیکھنا باقی ہے لیکن اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ مسلم لیگ نون کو ایک پراگریسو اور قدرے لبرل جماعت بنانے اور اس کو اینٹی ایسٹیبلیشمنٹ بنانے میں ان کا کردار انتہائی اہم اور کلیدی رہا ہے. اس انتخابی معرکے میں دراصل دو مختلف بیانیے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں. ایک بیانیہ وطن عزیز کو اسلحہ اور سٹریٹیجک اثاثوں ( من پسند شدت پسند گروہوں) کے دم پر آگے لے جانا چاہتا ہے جبکہ دوسرا بیانیہ امن جمہوریت اور مضبوط معیثت کے دم پر وطن عزیز کو آگے بڑھانا چاہتا ہے.

پہلے بیانیے جو کہ اسلحہ اور نان اسٹریٹجک اثاثوں پر مبنی ہے اس کا علم جناب عمران خان نے تھاما ہوا ہے جبکہ دوسرا بیانیہ جو کہ مضبوط معیشت امن اور جمہوریت کی بالادستی کا خواہاں ہے اس کا علم نواز شریف نے تھاما ہوا ہے. اس انتخابی معرکے میں دراصل مینوفیکچرڈ رائے عامہ اور نظریاتی رائے عامہ کا مقابلہ ہونا ہے. گو تاریخ پہلے بیانیے کا ساتھ دیتی دکھائی دیتی ہے لیکن حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ اب کی بار جمہوری بیانیہ واضح طور پر کم سے کم اس ضمنی انتخاب اور اگلے منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوتا دکھائی دیتا ہے. بقول فیض گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا… گر جیت گئے تو کیا کہنا

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
Future lahore politics war جنگ حلقہ سیاست لاہور مستقبل
Palandri
Previous Post پلندری سے ہولی فیملی ہسپتال تک
Next Post وزیرآباد کی خبریں 17/9/2017
Wazirabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close