
سبی (محمد طاہر عباس) شہر اور گردونواح میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی درجنوں افراد گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل صحت انتظامیہ کے مطابق شہر اور گردونواح میں گیسٹرو کی بنیادی وجہ پینے کا گندا پانی ہے تفصیلات کیمطابق گزشتہ چند روز سے گیسٹرو کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی مریض دست، الٹیوں کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل ہو رہے ہیں۔
ہسپتال میں تیس میڈیکل آفیسر کی آسامیوں کے برعکس صرف دو میڈیکل آفیسر تعینات ہیں جو اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جس کے باعث ہسپتال میںڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں ضلعی صحت انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ گیسٹرو کی بنیادی وجہ شہر میں میں پینے کا گندا پانی ہے۔
عوام کو چاہیے کہ وہ پانی ابال کر استعمال کریں حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مضر صحت پانی پینے سے گریز کریں اس ضمن میں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں پینے کے گندے پانی کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو گیسٹرو جیسی مضر بیماریوں سے چھٹکارا مل سکے۔
