Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شہر سر مستیوں میں ڈوبے ہیں

February 9, 2013February 9, 2013 0 1 min read
Noman Qadir
Mineral Reserves
Mineral Reserves

ارض ِ وطن اس اعتبار سے خوش نصیب ہے کہ قدرت نے اس کے ایک ایک ذرے کو نعمتوں سے مالا مال کیا ہوا ہے ، چاروں موسموں سے نوازا ہے ، دریائوں کا ایک جال بچھا ہوا ہے ،، معدنی ذخائر کا صحیح اندازہ ابھی تک نہیں ہو پایا کہ کیا کچھ اس سر زمین کے سینے میں پو شیدہ ہے ، پہا ڑوں کا ایک طویل سلسلہ ہے ، آبشاریں قطار اندر قطار موجود ہیں ، پھلوں پھو لوں اور سبزیوں کی کوئی حد نہیں ، ہر موسم میں فصلوں اور اجناس کا انبار لگا ہوتا ہے ، علم ، فن اور ہنر کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کم نہیں ،اس خاک پاک کے ہر فرد کی پیشانی پر بے پناہ امکانات کی روشنی پھوٹ پرتی ہے۔

مگر پھر بھی ہمارے ہاتھوں میں کاسہ ء گدائی ہی آپ کو نظر آئے گا نا اہل ۔ بد دیانت ، حرام خور ، رشوت خور ، سود خور ، مالِ یتیم خور ”سیاسی یتیم ” قیادتوں نے قوم کو اس نہج تک پہنچا د یا ہما رے ملک کے وڈیرے ، جاگیر دار ، لُٹیرے ، سر مایہ دار ملک کو اس طرح چوس رہے ہیں جس طرح جونکیں خو ن چوستی ہیں ، حالانکہ میرا وطن چاند کی مانند ہے اور میرے وطن کی زمین پھولوں جیسی ہے۔

میرے وطن کی زمینیں سو نا اُگل رہی ہیں ، لہلہاتے کھیت ، سر سبز و شاداب وادیاں میرے وطن کی عظمت اور ترقی کی علامت ہیں ،مگر کیا کیا جائے اِن لُٹیرے سیاستدانوں کا جنہوں نے میرے ملک کے ساتھ سو تیلی ماں سے بھی ابتر سلوک کیا ہے 14اگست کے موقع پر ہمارے سُوٹِڈ بُوٹِڈ حکمران نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”مجھے معلوم ہے کہ ہماری قوم کی محرومیاں بہت زیادہ ہیں انشاء اللہ بہت جلد یہ محرومیاں ختم کر دیں گے ” سبحان اللہ ، کیا کہنے !”غریب پرور”حکمرانوں کے ، جنہوں نے قوم کو مژدہ جان فزا سنا دیا کہ محرومیوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا ، غربت کا نام و نشان نہیں رہے گا ، بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا۔

تمام لوگوں کو انصاف اُن کی دہلیز پر میسر ہو گا ، غریب اور امیر کے بچے ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کریں گے ، تھا نہ ، کچہری میں غریب کی عزت پا مال نہیں ہو گی ، معاشرہ کے محروم طبقات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ، قارئین کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں یہ سب کچھ خواب میں دیکھ رہا تھا ، کاش ایسا ہو جائے مگر جب تک اس ملک کی تقدیر کے مالک چیمے ، چٹھے ، نون ،ٹوانے ، مگسی ، اِچلانے ، تھند ، قریشی ، جکھڑ ، سواگ ، اولکھ ، پیر چمچیر ،دولتانے ، چوہدری ،سیہڑ ، کھوسے ، لغاری ، مزاری ،لا شاری بنے رہیں گے اُس وقت تک ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے دعوے دھرے کے دھرے ہیں۔

کچھ بھی نہیں سُدھر سکتا سارے کا سارا نظام ایسا ہی رہے گا بلکہ اس سے بھی ابتر ہو گا ! لہذا ضرورت اس امر کی ہے اِن لُٹیروں سے جان چھُڑانے کے لیے پوری قوم اُٹھ کھڑی ہو اور اِن لُٹیروں کا دھڑن تختہ کر دے اور آنے والے الیکشن میں صاف سُتھرے کردار کے حامل لوگ سامنے لائے جائیں تاکہ قیامِ پاکستان کا مفہوم پورا ہو سکے ،
جنوبی پنجاب کے عظیم شاعر شاکر شجاع آبادی نے درست کہا ہے کہ
جیویں عُمر نِبھی اے شاکر دی
ہک منٹ نبھا پتہ لگ ویندے
ہمارے حکمرانوں کو کیا معلوم کہ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کتنے گھروں میں چولہا جلا ہے ؟اور کتنے ایسے لوگ ہیں جو ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے مر گئے۔

عزم و ہمت کی دنیا کے شہنشاہ حضرت عمر فاروق کا اپنے دور ِ حکومت میں فرمایا ہوا وہ جملہ آج بھی تاریخ کے ماتھے پر جھومر بن کر چمک رہاہے کہ ”اگر دریائے فرات کے کنارے کتے کا بچہ بھی بھوکا ،پیاسا مر گیا تو اس کا ذمہ دار عمر ہو گا ” آج کتنے انسان بھوکے پیاسے مر رہے ہیں کسی کو کوئی غرض نہیں ہے۔

سینکڑوں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،غریب عوام کا کوئی پر سانِ حال نہیں ہے !غریب بوڑھے پنشنرز قطاروں میں لگ کر ذلت و خواری کی تصویر بنے نظر آتے ہیں اور بعض تو اپنی زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں مہنگائی اور غریبوں کے غم ِ حالات زندگی ، پریشان حال غریب عوام کے بارے میں حبیب جالب مرحوم نے کیا خوب کہا
ہم ہیں اور کاسہء گدائی ہے میرے مولا تیری دھائی ہے
تیرے شہکار نے فلک والے کیا قیامت زمین پہ ڈھائی ہے
شہر سر مستیوں میں ڈوبے ہیں اور قصبوں پہ آفت آئی ہے
اے خدا ظلم سے بچا اس کو بڑے دکھ میں تیری خدائی ہے
مرحلہ یہ بھی کر ہی لیں گے طے دن گزرا ہے تو رات آئی ہے
اس حسین دیس کی انا جالب بدخصالوں نے بیچ کھائی ہے
ہم بظاہر آزاد مگر ذہنی طور پر غلام حکمرانوں کی رعایا ہیں قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد قوم کو ایسا لیڈر تادم تحریر میسر نہیں آسکا جو قوم کی حقیقی معنوں میں تر جمانی کر سکے ،بد دیانت اور کرپٹ حکمرانوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ہی ترجیح دی ہے۔

Swiss Bank
Swiss Bank

آج بھی سوئس بینکس کے اکائونٹس منیجراور ڈائریکٹرز اس بات کے گواہ ہیں کہ” پاکستانی عوام نہایت غریب اور حکمران امیر ہیں ہمارے ”غریب پرور ”حکمرانوں اور سیاستدانوں کے 140لاکھ کروڑ سوئس بینکوں میں جمع ہیں اگر وہ ساری دولت پاکستان آجائے تو بغیر ٹیکس لگائے30 سال تک بجٹ دیا جا سکتا ہے اور حکومت کو ایک بھی چیز پر ٹیکس نہیں لگا نا پڑے گا ،سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے ہماری عوام کے ”خیر خواہ ”حکمرانوں کے پیسوں سے 6کروڑ لوگوں کو ملازمتیں دی جا سکتی ہیں اور پاکستان کے کسی بھی گائوں سے 4لین کی سڑک بنا کر اسلام آباد تک پہنچا ئی جا سکتی ہے۔

موٹر وے لاہور تا اسلام آباد تک 3لین ہے ،زندگی بھر کے لیے 500سوشل پروجیکٹس قائم کر کے ان کو مفت بجلی فراہم کی جا سکتی ہے ،سوئس بینکس میں پڑی ہوئی رقم سے اگر 2ہزار روپیہ ماہانہ ہر پاکستانی کو دیا جائے تو 60سال تک یہ خزانہ ختم ہی نہ ہو ، ایسی صورتحال میں ہمیں کسی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو،مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ رقم لائے کون؟ کس حکمران اور سیاستدان کا دل گردہ ہے کہ لوٹی گئی رقم کو واپس اپنے ملک میں لائے اگر واپس ہی لانا ہے تو پھر لوٹا کیوں ہے ؟ہمارے حکمرانوں کا تو فقط اپنی مٹی سے اتنا ہی رشتہ ہے کہ بس وہ صرف ”حق ِ حکمرانی ”ہی رکھتے ہیں ورنہ ان کی تو اس وقت اولادیں بھی باہر اور جائیدادیں بھی باہر کے ملکوں میں محفوظ ہیں ، حکمرانوں کی ہوس اور نیچر کا تو یہ حال ہے کہ مشکل وقت میں اپنی دھرتی سے ناطہ توڑ کر جاتے جاتے بھی ”ہاتھ” صاف کر جاتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ”2010ء میں بینک کے پاس تیونس کے صدر زین العابدین کا 8.6ٹن سونا موجود تھا جبکہ اب تقریباََ3.5ٹن سونا موجود ہے ”اسی طرح مصر کے اقتدار کے سنگھاسٹن پر 30سال تک بلا شرکت غیرے حقِ حکمرانی جتلانے والے شہنشاہ حسنی مبارک کی بھی تمام تر دولت یورپ اور امریکہ کے بینکوں میں جمع ہے اورمصر کے کسی ایک بینک میں بھی حسنی مبارک کا اکائونٹ تک نہیں ہے ہر طرف کرپشن کی نئی نئی کہا نیاں جنم لے رہی ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3سال سے پاکستان میں کرپشن میں زبر دست اضافہ ہوا ہے پاکستان اس وقت دو طبقاتی نظام میں گھرا ہوا ہے ایک طرف حکمرانوں کا شاہانہ طرزِ زندگی اور دوسری طرف غریب اور بے بس عوام کا مظلومانہ اور بے رحمانہ طرزِ زندگی !گزشتہ سال عالمی بینک نے3کروڑ50لاکھ ڈالر کی منظوری دی مگر اس پیسے کا آج تک کسی کو بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہا ں اور کس مد میں خرچ ہوا ہے۔

ہمارے ٹیکس خور حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ کل 1170اراکین میں سے 707اراکین نے ایک پیسہ بھی انکم ٹیکس نہیں دیا ،قومی اسمبلی کے 342اراکین میں سے 181ایم این ایز نے انکم ٹیکس کی مد میں ایک دھیلا بھی جمع کرانے کی زحمت نہیں کی،اسی طرح سینٹ میںصرف 19سینیٹرز نے ایک لاکھ یا اس سے زائد سالانہ انکم ٹیکس دیا ، لہلہاتے کھیتوں کی سرسبز و شاداب سر زمین پنجاب اسمبلی کی کہانی بھی کچھ اسی سے ملتی جلتی ہے اسمبلی کے کل371اراکین میں سے 209ممبران نے کوئی انکم ٹیکس پے نہیں کیا۔

شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی سندھ اسمبلی سے168میں سے 123نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا ،رحمن بابا کی دھرتی خیبر پختونخواہ میں کل 124میں سے صرف 29اراکین نے ٹیکس جمع کرا یا ہوا ہے معدنیات کی دولت سے مالا مال صوبہ بلوچستان کی 65کی اسمبلی میں سے51ممبران نے اس سال رتی برابر ٹیکس نہیں دیا ،ایسے ٹیکس خور اور بد دیانت ”راہنمایانِ ”قوم سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ قوم کی کسی بیٹی ”شمائلہ”یا ”بشریٰ ”کو انصاف مہیا کریں گے ؟بابا گرو نانک نے کہا تھا کہ ”سُچی تے ہمیشہ سُتی ”سچ کے سانچے میں ڈھلے لوگ کسی سے بھی نہیں ڈرتے اور ہمیشہ پر سکون زندگی بسر کرتے ہیں اور جو لوگ کسی کے ”کانڑیں ”ہوں وہ ہمیشہ اپنے سروں کو جھکائے ہی رکھتے ہیں۔

ہمارے حکمران امریکہ ”بہادر ”کے زر خرید غلام ہیں اور انہوں نے ہمیشہ حکمرانی کا ”حق ” ادا کیاہے انہیں اس چیز سے غرض نہیں ہے کہ عوام کیسے زندگی کے شب و روز بسر کر رہی ہے ؟اب ہماری عوام کو بھی اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا اور منبر و محراب کے وارثین اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کو بھی ایسے حالات میں قوم کی صحیح راہنمائی کا فریضہ سر انجام دینا ہوگا۔

اگر اب بھی ہماری خانقاہوں کے سجادگان اور منبر و محراب کے وارثان اپنے اپنے حجروں اور خانقاہوں میں بیٹھے لٹی پٹی عوام کا تماشہ دیکھتے رہے تو پھر رہے نام اللہ کا ! وقتی طور پر ہم رو بھی لیں گے ، آہ و زاری بھی کر لیں گے ، قوم کی قسمت تو ویسی کی ویسی ہے اور رہے گی۔

Noman Qadir
Noman Qadir

تحریر : نعمان قادر مصطفائی
ا03314403420

Share this:
Tags:
Noman Qadir pakistan pakistani people پاکستان پاکستانی عوام
Vidya Balan
Previous Post ودیا اب اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی
Next Post سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ عائشہ ثناء اور یوسف بیگ مرزا کے معاملے پرخود کاروائی کرے، کشمالہ طارق پاکستان مسلم لیگ ہم خیال

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close