
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد مقبول صدیقی اور عامر خان پرانا حاجی کیمپ پہنچ گئے۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت سے جس کے کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ یہ وہ شہر ہے جو پورا ملک چلا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پورا شہر جل رہا ہے اور حکومت امن کی بانسری بجا رہی ہے۔
