Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سویلین بالا دستی کی طرف پہلا قدم

April 8, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Democracy
Democracy

یہ کوئی الف لیلوی داستاں ہے نہ گُل و بُلبل کا قصہ کہ سنا ، مزہ لیا اور بھلا دیا ۔یہ تو جمہوریت کی مضبوطی اور آمریت کے خاتمے کی جنگ ہے ۔اگر جمہوری قوتیں مضبوط ہو گئیں تو صحنِ چمن بادِ نسیم و شمیم کے جھونکوں سے معطر ہو جائے گا وگرنہ خزاؤں کی بادِ سموم سے واسطہ تو ہے ہی ۔خرابیٔ قسمت یہ کہ قوم کا واسطہ ایس ایم ظفر جیسے ماہرینِ آئین و قانون سے ہے جو یہ کہتے ہیں کہ آئین و قانون پر عمل ضروری ہے لیکن امورِ مملکت میں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ۔لا ریب گزشتہ 66 سالوں سے یہی ”بہت کچھ ” ہماری قومی زندگی کو گھُن کی طرح چاٹتا رہا اور نظریۂ ضرورت بھی اسی ”بہت کچھ”کی کوکھ سے جنم لینے والا وہ ناسور ہے جس پر کسی ”جراح” کو کبھی نشتر زنی کی ہمت نہیں ہوئی ۔یہ بھی اسی نظریۂ ضرورت کا پڑھایا ہوا سبق ہے کہ جہاں کمزور کی گردن ہاتھ آئی ، اُسے سولی پر چڑھا دیا اور اگر زور آور کا سامنا ہو گیا تو بھیگی بلی بن گئے ۔حکمت کی کتاب ایسی ہی قوموں کے بارے میں کہتی ہے ”اگر تم منہ موڑو گے تو وہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہونگے ”۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ حرف حرف پڑھنے کے بعد یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ”میں الزام اس کو دیتا تھا ، قصور اپنا نکل آیا” ۔ ہمیشہ یہی ہوتا آیا کہ جب بھی کسی طالع آزما نے حکومت پر قبضہ کیا تو تمام سیاسی جماعتیں اُس کی پشت پر کھڑی ہو گئیں ۔کہا جا سکتا ہے کہ بھٹو مرحوم کی پھانسی اور میاں نواز شریف کی جلا وطنی کی اصل ذمہ دار پاکستان کی سیاسی جماعتیں ہی تھیں ۔جب ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا تو سوائے پیپلز پارٹی کے تمام سیاسی جماعتیں ضیاء الحق کی دست و بازو بن گئیں ۔ایسا ہی میاں نواز شریف صاحب کے ساتھ بھی ہوا اور ایک آمر کو دَس بار وردی میں منتخب کرانے کے دعوے دار پیدا ہو گئے ۔مارشلاؤں کی چھتری تلے بے اختیار سول حکومتیں تشکیل پاتی رہیں لیکن فیصلہ سازی کا کُلّی اختیار ہمیشہ فوجی قیادت ہی کے پاس رہا ۔اگر کبھی مارشل لاء کی چھتری کے بغیر ٹوٹی پھوٹی سول حکومتیں قائم بھی ہوئیں تو فوج نے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اُنہیں چلتا کیا ۔پیپلز پارٹی کے پچھلے پانچ سالہ دَورِ حکومت میں بھی حساس نوعیت کے فیصلے فوج ہی کرتی رہی اور اندرونی نوعیت کے فیصلے بھی فوجی قیادت کے صلاح مشورے سے ہی کیے جاتے رہے۔

سول حکومتوں کے لیے کرپٹ فوجی جرنیل ہمیشہ شجرِ ممنوعہ رہے NLC کیس میں فوج نے دو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرلز اور ایک میجر جنرل کا ٹرائل کرنے سے سول حکومت کو یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ اِن اصحاب کا ٹرائل فوج خود کرے گی لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا ۔رائل پام کیس میں بھی فوجی جرنیلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اصغر خاں کیس بھی سرد خانے کی نذر ہو چکا ہے ۔مسنگ پرسنز کا معاملہ بھی گھمبیر صورت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے ۔ سابقہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے کیس میں اسٹیبلشمنٹ کا رویہ سب کے سامنے ہے۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

شاید یہ دنیا کی واحد مثال ہو کہ ایک ملزم کو تین ماہ تک ملٹری ہسپتال کے وی وی آئی پی روم میں رکھا گیا لیکن نہ تواُس کا علاج ہوا ، نہ ہی ڈسچارج کیا گیا ۔ اصول تو یہی ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ہسپتال سے علاج کروانے سے انکاری ہو تو اسے فوری طور پر ڈسچارج کر دیا جاتا ہے لیکن اگر مریض پرویز مشرف جیسا ہو تو پھر شاید اصول و ضوابط الماری میں بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ نے قدم قدم پر ایسے ثبوت چھوڑے جنہیں دیکھ کر ایک عام فہم انسان بھی بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ پرویز مشرف صاحب کو” مقتدر قوتوں” کی آشیر باد حاصل تھی اور اب بھی ہے ۔خفیہ ایجنسیوں نے وزارتِ داخلہ کو پرویز مشرف صاحب کی سکیورٹی کے بارے میں خط بھیجا لیکن اُس خفیہ خط کی ایک کاپی پرویز مشرف کے وکیلوں تک بھی پہنچا دی گئی جس کی بنا پر وہ عدالت میں حاضری سے بچ گئے ۔پھر جس انداز سے اُن کے وکلاء خصوصی عدالت کے ججز کی کھلم کھلا توہین کرتے رہے اُس سے بھی صاف ظاہر ہوتا تھا کہ وہ کسی مضبوط ہاتھ کی شہہ پر ایسا کر رہے تھے ۔پرویز مشرف صاحب کے وکیل خالد رانجھا سے جب ایک اینکر نے سوال کیا کہ وکلاء بار بار توہینِ عدالت کے مرتکب کیوں ہو رہے ہیں تو اُن کا جواب تھا کہ ایسا سب کچھ پرویز مشرف کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے ۔کیا وکلاء ایسا پرویز مشرف جیسے بے اختیار شخص کی ایماء پر کر رہے تھے؟ ۔ یقیناََانہیں کوئی مضبوط گارنٹی ہی دی گئی ہو گی جو اُن کی زبانیں اتنی دراز ہوتی چلی گئیں کہ قانونی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ بھی چشمِ فلک نے دیکھا کہ خصوصی عدالت کے ججز وکیلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کر گئے۔

پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی جلاوطنی کا دکھ جھیلنے والے میاں نواز شریف کی مسلم لیگ شعور کی اُس منزل تک پہنچ چکی تھی جہاں فیصلے ذاتی نہیں ، ملکی مفادات کو مدّ ِ نظر رکھ کر کیے جاتے ہیں ۔ نواز لیگ”فرینڈلی اپوزیشن”کے طعنے سنتی رہی لیکن میاں نواز شریف صاحب کا کندھا ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لیے حاضر رہا ۔سیاست دان مذاق اڑاتے اور تجزیہ نگار طنز کے تیر برساتے رہے لیکن میاں صاحب نے اپنی سوچ نہ بدلی ۔شایدجلا وطنی کی بھٹی میں تَپ کر کُندن بن جانے والے میاں صاحب کو یہ ادراک ہو چکا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ایک دفعہ پھر مارشل لاء کا دکھ جھیلنا پڑے گا ۔اگر کسی کی طبع نازک پر گراں نہ گزرے تو کہا جا سکتا ہے کہ دن بدن مضبوط ہوتی جمہوریت میاں نواز شریف کی اسی ”فرینڈلی اپوزیشن” کا وہ ثمر ہے جس نے حکومتِ وقت کو وہ جرأتِ رندانہ عطا کی کہ پرویز مشرف کیس میں وزیرِ اعظم صاحب نے یہ کہہ کر مقتدر قوتوں کو صاف جواب دے دیا ہے

کہ ”قانون اپنا طے شدہ راستہ خود اختیار کرے گا اور اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی ”۔ افواجِ پاکستان کے شدید ترین دباؤ، چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جنابِ وزیرِ اعظم سے بار بار ملاقاتوں کے باوجود قانون نے اپنا طے شدہ راستہ ہی اختیار کیا اور جنرل (ر) پرویز مشرف پر فردِ جرم عائد بھی ہوئی اور حکومت نے اُن کی بیرونِ ملک روانگی کی درخواست بھی مسترد کر دی جس سے کم از کم یہ ضرور ثابت ہو گیا کہ ملک میں سویلین بالا دستی قائم کیے جانے کی طرف موجودہ حکومت نے پہلا قدم اٹھا دیا ہے ۔ایسا صرف اس بنا پر ہوا کہ اب کی بار سیاسی جماعتیں ایک آمر کی بجائے جمہوری حکومت کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو گئیں اور سوائے ایم کیو ایم کے کوئی بھی قابلِ ذکر سیاسی جماعت آمر پرویز مشرف کا ساتھ دینے کو تیار نہ ہوئی۔یہی نہیں بلکہ اب توسبھی بیک زبان ہیں کہ آئین شکنی کے اِس کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔اب تمام سیاسی جماعتیں ایک امتحان گاہ میں ہیں اور وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ سرخ رو ہو کر نکلتی ہیں تو جمہوریت مستحکم ہو گی اوراسٹیبلشمنٹ پسِ پردہ چلی جائے گی ۔فی الحال تو یہی نظر آ رہا ہے کہ سول قیادت ہی فیصلہ سازی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے لیکن یہ بھی عین حقیقت ہے کہ میاں نواز شریف صاحب نے اپنے آپ کو ایک دفعہ پھر کڑے امتحان میں ڈال لیا ہے۔

جلاوطنی کا ٹنے کے بعد جب میاں صاحب پاکستان آئے تو ایک دفعہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے از راہِ تفنن کہا ”لوگ کہتے تھے قدم بڑھاؤ نواز شریف ، ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن جب میں نے قدم بڑھایا تو میرے پیچھے کوئی بھی نہ تھا”۔میاں صاحب ایک دفعہ پھر قدم بڑھا چکے ، اب یہ تمام سیاسی جماعتوں ، عدلیہ ، میڈیا اور عوام کا فرض اور دھرتی ماں کا حق ہے کہ اپنے تمام سیاسی اختلافات بھلا کر کم از کم اس معاملے میں میاں صاحب کے قدم سے قدم ملا کر یہ ثابت کر دیں کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں لیکن اگر اب بھی سیاسی ماہر اپنی چالیں چلتے رہے اور ایک دفعہ پھر (خدا نخواستہ) اکتوبر 1999ء جیسا کوئی سانحہ ہو گیا تو پھر ”ہماری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں”۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر:پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Civilians first Rule state step story پہلا سویلین قدم قصہ مملکت
CNG
Previous Post پنجاب میں سی این جی کی فراہمی، کم پریشر کا رونا بھی جاری
Next Post طالبان سے مذاکرات موجودہ حکومت کا دانشمندانہ اقدام

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close