
یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ملٹری پولیس جمعہ کو علی الصبح دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملہ کے قریب ایک جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی لڑکے کی مبینہ ہلاکت کی تحقیقات کرے گی۔
13 سالہ بہاسمیربدر کو بیت لکیا پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے دوران سینے میں گولی ماری گئی۔
