
کراچی: شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ انجام دیئے جارہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کی نگرانی میں ضلع کے تمام زونز میں جاری صفائی وستھرائی مہم کے ساتھ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور ڈینگی و ملیر سے بچائو کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے مہم بھی تواتر کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور عوام کو صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو باہمی ٹیم ورک کے ساتھ یقینی بنا یا جائے گا۔
گزشتہ روز شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی و ملیر مہم کے سلسلے میں 29اسپرے وہیکل مشین کے ذریعے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ۔زون آفس میں ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز ،ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ کورنگی سلمان حیدر اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد نے اسپرے وہیکل میں ادویات ڈال کر شاہ فیصل کالونی میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز نے کہاکہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے شاہ فیصل زون میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا آغاز ہوچکا ہے۔
شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ عوام صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جارہا ہے انہوں نے اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ہر گلی اور محلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنا یا جائے فیملی پارکوں ،مساجد و مام بارگاہوں اور درسگاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا نے کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے بھی تواتر کے ساتھ علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔
