Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاک سر زمین کے کمال اور متحدہ کے ملک کمال

April 13, 2016 0 1 min read
Mustafa Kamal
Mustafa Kamal
Mustafa Kamal

تحریر : محمد ارشد قریشی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے علیحدگی اختیار کرنے اور اپنی نئی سیاسی تنظیم پاک سر زمین کا اعلان کرنے والے مصطفی کمال کو اب تک شائید وہ پذیرائی نہیں ملی سکی جس کی وہ امید کررہے تھے 03 مارچ کو کراچی میں دھواں دھاڑ پریس کانفرنس کرنے کے بعد کئی مزید پریس کانفرنس میں کم و بیش یکساں باتیں ہی کی گئیں جن کا محور ایم کیو ایم کے قائد کی ذات تک رہا 03 مارچ کی پریس کانفرنس میں ان کی جانب سے لگائے گئے ایم کیو ایم کے قائد پر الزامات کے بعد کئی لوگ انگشت بدہاں تھے تو کئی لوگوں کے چہروں پر افسوس تھا نوجوان جو ایم کیو ایم سے عقیدت رکھتے ہیں وہ بھی حیران و پریشان تھے تو دوسری طرف وہ نوجوان جو مصطفی کمال کو اپنا ہیرو کہتے تھے وہ بھی افسردہ تھے کہ آخر یہ اچانک ہوا کیا کہ کل جو مصطفی کمال ٹیلیویژن ٹاک شوز میں اپنے قائد الطاف حسین کے خلاف بات کرنے والوں کو نہایت سخت اور نازیبا دھمکی آمیز جملے بول دیا کرتے تھے آج وہ خود اس قائد کے خلاف اسی طرح کے جملے استمال کررہے ہیں جو کبھی انہیں خود کسی صورت برداشت نہیں تھے۔

لیکن اس کے برعکس وہ لوگ جنہوں نے اس طرح کی پریس کانفرنسیں ماضی میں بھی تواتر سے سنی تھیں ان کے لیئے یہ کوئی نئی بات نہیں محترم قارئین کرام آپ کو جنرل ضیاالحق صاحب کا مارشل لاء ضرور یاد ہوگا جب ایک جمہوری حکومت کے اقتدار کا تختہ پلٹ دیا گیا اور ایک منتخب وزیراعظم کو قید کردیا گیا اس وقت بھی پاکستان ٹیلیویژن پر مسلسل ایک پروگرام ظلم کی داستان دکھایا جاتا تھا جس میں لوگوں کے انٹرویو نشر کیئے جاتے تھے۔

ہر روز ایک نیا کردار آتا تھا اور اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلموں کی داستان بتاتے ہوئے براہ راست اس کا الزام وزیراعظم پاکستان ذولفقار علی بھٹو پر لگایا جاتا تھا لیکن کبھی بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاتا تھا کہ ان پر ہونے والے ظلم کے پیچھے وزیراعظم پاکستان ملوث تھے اور اتنے کردار اور اتنی داستانیں پیش کی گئیں کہ لگتا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ان ظلم اور جبر کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتے تھے بلا آخر ان داستانوں نے خود ایک نئی داستان رقم کردی جب وطن عزیز کی عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

Pak Army
Pak Army

پھر اسی طرح کی پریس کانفرنسوں کا سلسلہ 1992 میں دیکھا گیا جب اس وقت کی مہاجر قومی موومنٹ پر ایک فوجی آپریشن کیا گیا جس کی سب سے بڑی وجہ اس تنظیم کے کوٹری حیدرآباد کے دفتر سے جناح پور کے نقشے برآمد کرنے کے دعوے بتائے گئے اور کئی پریس کانفرنسوں میں یہ بتایا گیا کہ یہ تنظیم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے لیکن ثبوت کوئی فراہم نہیں کیئے گئے جس کی بناء پر اس تنظیم پر پابندی لگائی جاسکتی کئی کردار اس وقت بھی قومی ٹیلیویژن پر نمودار ہوئے جنہوں نے ایم کیو ایم اور اس کے سربراہ کو براہ راست ملک دشمن سر گرمیوں میں ملوث ہونے کا عندیہ دیا اور فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کی خاطر کئی لوگوں کو قتل کرنے کا برملا اعتراف کیا جن میں ایک نام حکیم محمد سعید صاحب کا بھی تھا جن کے قتل کے اعتراف کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے فصیح احمد جگنو کے ساتھ حافظ اسامہ قادری بھی تھے۔

بعد میں مصطفی کمال کی نظامت کے دور میں لیاقت آباد کے ناظم منتخب ہوئے تھے اور جن افسران کی زیر نگرانی دوران آپریشن وہ نقشے برآمد کیئے گئے تھے انھوں نے پھر قومی ٹیلیویژن پر آکر خود ان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام چیزیں ہماری خودساختہ تھیں۔ایم کیو ایم کے ساتھ یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ جب بھی اس سے علیحدگی اختیار کرنے والے کسی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہیں ان کی پہلی تعداد دو ہی ہوتی ہے جیسا کہ ماضی میں منحرف ہونے والی آفاق احمد اور عامر خان نے ایم کیو ایم حقیقی کے نام سے پارٹی بنانے کا اعلان کیا اور اس مرتبہ مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی نے ایسا کیا لیکن جو چیز اللہ کا شکر ادا کرنے والی ہے وہ یہ کہ اس مرتبہ ماضی کی طرح آپس میں کوئی تصادم کی صورت حال سامنے نہیں آئی جس میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔

قارئین کرام یہاں ماضی کی ان باتوں کا ذکر کرنا اس لیئے ضروری محسوس ہوا کہ یہی ایک بڑی وجہ ہے کہ لوگ مصطفی کمال اور ان کی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیوں کہ ان کی خود کی پریس کانفرنس اور اب تک کی تمام تقاریر اور ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کی پریس کانفرنسوں کا متن کم و بیش یکساں ہے مصطفی کمال کی پہلی پریس کانفرنس میں ہی انھوں نے اپنے الطاف بھائی کو الطاف صاحب کہہ کر مخاطب کیا جس سے اندازہ ہوا کہ واقعی جو یہ بات کہہ رہے ہیں کہ اردو بولنے والے ایک مہذب قوم تھی ایک پڑھی لکھی قوم تھی اسے جاہل بنا دیا اس میں کافی حد تک وزن ہے اور اتنے شدید اختلافات ہونے کے باوجود تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جو کہ ان کی بات کا ایک عملی ثبوت تھا۔

MQM
MQM

پہلی پریس کانفرنس میں مجھ سمیت کئی قارئین کو بھی ان کی کئی باتوں نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جس طرح انھوں نے فرمایا کہ قائد ایم کیو ایم بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے آلہ کار ہیں اور ان کے منحرف ہونے کی بنیادی وجوہات یہی ہیں تو یہاں ایک بہت اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر واقعی ایسا ہے تو مصطفی کمال صاحب نے خود ایک سینیٹر کا حلف اٹھایا ہوا تھا انہیں اس قسم کی باتوں کا علم تھا تو انہیں اسی وقت اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرکے حکومت وقت کو آگاہ کرنا تھا جہاں وہ ایم کیوایم سے منحرف ہوئے وہیں اپنے اٹھائے ہوئے حلف کی بھی پاسداری نہ کرکے شائید وہ خود بھی سہولت کار کے زمرے میں آگئے، دوسری اہم بات یہ کہ مصطفی کمال صاحب نے اپنی ہر پریس کانفرنس میں کراچی میں ایم کیو ایم کو بلوچستان کے طرز پر دی گئی عام معافی کا مطالبہ کیا جو کہ انتہائی خطرناک مطالبہ ہے یہ ملک اب مزید کسی بھی قسم کے نئے این آر او کا متحمل نہیں ہوسکتا جس شخص نے بھی جرم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

یہ روایت بہت غلط ہوگی کہ کوئی بھی جرم کرو اور پھر کسی این آر او کی گنگا بہنے کا انتظار کرو تاکہ بغیر کسی عدالت کے بغیر کسی سزا کے پاک و صاف ہوجاؤ اسی مطالبے میں ایک اور مسعلہ پنہا ہے جس کے مزید منفی اثرات مرتب ہونگے وہ یہ کہ ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ جب تک کسی شخص پر جرم ثابت نہیں ہوجاتا وہ ملزم ہوتا ہے مجرم نہیں حالیہ جاری آپریشن جو کہ الحمداللہ نہایت کامیابی سے جاری ہے اس میں رینجرز ایک خصوصی اختیار کے تحت مشتبہ افراد کو نوے دن کے لیئے حراست میں لے کر تحقیقات کرسکتی ہے اور متعلقہ شخص کو نوے دن کے بعد رہا کردیا جاتا ہے یا پھر عدالت میں ثبوتوں یا اعترافی بیان کے ساتھ پیش کردیا جاتا ہے،لیکن اگر مصطفی کمال کا عام معافی کا مطالبہ مان لیا گیا تو کراچی کے وہ نوجوان جن پر جرم ثابت نہیں ہوئے وہ بھی اس عام معافی کے پیکیج میں آجائیں گے جن پر مجرم نا ہوتے ہوئے بھی ایک لیبل لگ جائے گا کہ یہ دہشت گردی میں ملوث تھے۔

مصطفی کمال اور ان کے دیگر پارٹی رفقاء جو اب تک بہت بہتر انداز میں گفتگو کررہے تھے کہ ان کے دورہ میرپورخاص کے بعد ان کی قوت برداشت بھی جواب دیتی نظر آئی جو ہر تقریر میں اپنی قوم کو پڑھی لکھی با تہذیب قوم گردان رہے تھے خود تہذیب کا دامن چھوڑتے نظر آئے بات الطاف بھائی سے الطاف حسین سے بھی بہت آگے نکل کر انسان اور شیطان پر جاپہنچی شائید اس کی وجہ ان کے اندازے کے برخلاف انہیں حیدرآباد سے میرپورخاص کے سفر کے دوران راستے میں ملنے والا وہ شدید عوامی رد عمل تھا جس کی وجہ سے ان کا لب و لہجہ تبدیل ہوا لیکن قارئین اگر غور کریں تو ایسے عوامی رد عمل کئی بہت نامور رہنماؤ کو بھی دیکھنے کو ملے جن میں امریکی صدر کو جوتا مارنے کاواقعہ اور یکے بعد دیگرے ایسے ہی واقعات پاکستانی سابق صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے ساتھ بھی پیش آئے جبکہ سندہ کے سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے ساتھ تو سندھ اسمبلی میں ایسا واقع پیش آیا لیکن اسے خندہ پیشانی سے برداشت کیا گیا ہر سیاسی رہنما کو اچھے اور برے عوامی رد عمل کے لیئے تیار رہنا ہی چاہیے۔

Election
Election

کراچی کی عوام نے 07 اپریل کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کے نامز امیدواروں کو ووٹ دے کر متحدہ اور اس کے قائد پر اعتماد کا اظہار کردیا اس مرتبہ عوام کے ووٹ دینے کی شرح نہایت کم رہی اور یہ ووٹ کی کمی کا معاملہ صرف ایم کیو ایم کو ہی نہیں بلکہ تمام سایسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ درپیش رہا جس کی وجوہات کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے ایک تو لوگ عام انتخابات کی بنسبت ضمنی انتخابات میں کم دلچسپی لیتے ہیں اور دوسرا گرم موسم بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کرتا رہا ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد وہ نہیں جس کی امید کی جارہی تھی باوجود تحریک انصاف کے امیدوار امجداللہ کا ملک کمال کے حق میں دستبرداری کے اعلان کے جن کا ضمیر رات کی تاریکی میں اچانک جاگ اٹھا تھا ان کے ضمیر کا بیدار ہونا بھی ایم کیو ایم کے ووٹوں کے تعداد نہیں بڑھا سکا۔

دوسری خاص بات یہ تھی کہ ان حلقوں سے جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیئے تھے جس سے واضح نظر آتا ہے کہ ایم کیو ایم کو ملنے والے ووٹوں میں کوئی نئے ووٹ شامل نہیں تھے لیکن کچھ سایسی ناقدین کی پیشن گوئیاں یکسر غلط ہوگئیں کہ ایم کیو ایم شائید ہی اب جیت پائے گی۔یہاں ایم کیو ایم کو بھی اب احساس ہونا چاہیے کہ اگر اسے اپنا ووٹ بینک برقرار رکھنا ہے یا اس میں اضافہ کرنا ہے تو کراچی کے لوگوں کے مسائل حل کرنے ہونگے اب کچھ دنوں کی صفائی مہم چلا کر پھر خاموشی سے بیٹھ جانے سے معاملات درست نہیں ہونگے، حالیہ ضمنی انتخابات میں رینجرز کا کردار نہایت منصفانہ رہا کسی امیدوار کی جانب سے نہ کوئی شکایت کی گئی اور نہ ہی جعلی ووٹ بگھتانے کا کوئی واقع سامنے آیا۔اب رہی بات الزامات در الزامات کی تو قائد ایم کیوایم پر جتنے بھی الزامات لگائے گئے۔

اگر وہ واقعی درست ہیں تو اس کے ثبوت بھی پیش کردیئے جائیں جب کے اطلاع یہ ہیں کہ جب ایف آئی اے کے سربراہ ان الزامات کے ثبوت مانگنے کمال ہاوس گئے تو خالی ہاتھ واپس آگئے لیکن مصطفی کمال صاحب کی یہ بات بھی کسی حد تک درست ہے کہ ہم نے جو دیکھا اور سنا بتا دیا اب ثبوت اکھٹا کرنا تحقیقاتی اداروں کا کام ہے تو چلیئے پھر اب اس سلسلے کو ختم کردیجیئے اور حکومت، عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں پر چھوڑ دیجیئے کیوں کے جو آپ اپنی ہر تقریر اور کانفرنسوں میں بتا رہے ہیں یہ قوم اصغر خان کیس میں یہ باتیں بارہا سن چکی ہے اور واقعی اپنی اس بات کو ثابت کریئے کہ آپ دلوں کوتوڑنے نہیں آئے ہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے آئے ہیں آپ کسی سے کسی کی طاقت چھیننے نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے آئے ہیں۔اس میں کسی قسم کی دو رائے نہیں کہ ہر شخص کو سیاست کرنے کا حق ہے نئی پارٹی بنانے کا حق ہے اختلاف رائے رکھنے کا حق ہے سوچیں تعمیری ہونی چاہیے موجودہ حالات میں دونوں جانب سے تحمل مزاجی کی شدید ضرورت ہے شائستہ انداز بیان اپنانے کی ضرورت ہے قائد ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کس حد تک درست ہیں اس کا فیصلہ جلسے جلوسوں میں کرنے کے بجائے عدالتوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔

Muhammad Arshad Qureshi
Muhammad Arshad Qureshi

تحریر : محمد ارشد قریشی

Share this:
Tags:
altaf hussain clean MQM organization United الطاف حسین ایم کیو ایم پاک تنظیم کانفرنس کمال متحدہ
Badin
Previous Post غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بھتہ خور حیسکو عملداروں کے خلاف بدین کے شہری مزاحمت پر اتر آئے
Next Post سنیئر صحافی رانا محبوب احمد کو بیسٹ جرنلسٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
Kalyani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close