کراچی : حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اولین اور اہم ذمہ داریوں میں سے ہے جسے عید الاضحی پر عوامی تعاون کے ذریعے بلدیاتی اداروں نے بہ احسن و خوبی انجام دیا، بلدیاتی اداروں خصوصاً بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران و عملہ خصوصاًسنیٹری ورکز جنہوں نے شب روز فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا کر عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کے بعد عوام کو صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے شروع کئے گئے خصوصی صفائی وجراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی روانہ کی بنیاد پر صفائی کے ساتھ عید الاضحی پر قائم کئے عارضی لفٹنگ اسٹیشنوں،ڈمپنگ پوائنٹس اور اجتماعی قربان گاہوں کے ساتھ کنڈویوں میں چونے کا چھڑکائو اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے تاکہ جراثیم کے پھیلائو کو روکا جاسکے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا کر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کی اس موقع پر عوام نے عید الاضحی پر شاہ فیصل زون کے تحت مثالی انتظامات اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر حق پرست عوامی نمائندوں خصوصاً بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر حق پرست اپم پی اے نشاط ضیاء قادری نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مثالی انتظامات اور صحت مند ماحول کے قیام کا سہرا عوام کا تعاون ہے انہوں نے کہاکہ عوام علاقائی مسائل کے حل اور مثالی معاشرے کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے بعد شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں صفائی و ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کیاگیا تاکہ عید الاضحی کے بعد صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔
