
لاہور (جیوڈیسک) لاہور سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے عوام نے پٹرول کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرول کی فروخت بائیس فیصد بڑھ گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بارہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر پچپن لاکھ ٹن پٹرولیم منصوعات فروخت کی گئی ہیں۔ پہلی سہ ماہی کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
