
حب (جیوڈیسک) حب کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گوادر سے کراچی آنے والی مسافر بس حب کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔
جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض زخمیوں کو مقامی اسپتال اور کچھ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
