
کولمبو (جیوڈیسک) سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا نے 317 رنز بنائے۔ اوپنر دلشان 88 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں انگلینڈ کو 51 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
کپتان الیسٹر کُک صرف دس رنز بنا سکے۔ معین علی نے خوب ہمت دکھائی اور کیرئر کی پہلی سنچری بنائی۔ ان کے شاندار 119 رنز میں گیارہ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
اس طوفانی اننگز کے باوجود انگلینڈ ٹیم 292 رنز پر گھٹنے ٹیک گئی۔ 25 رنز کی شکست نے سری لنکا کو سات میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری دلا دی ہے۔
