لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی)، روزنامہ عوامی محبت ،CLAAS،PCNP کے اشتراک سے گزشتہ روز کالم نگاروں و سینئر رائٹرز و مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقدکی گئی، تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض سینئرصحافی، کالم نگار اقبال کھوکھر نے ادا کئے، تقریب کے مہمانان گرامی عاطف سعید فاروقی (ایڈیٹرروزنامہ سمائ) ،صفدرعلی خان (چیف ایڈیٹرروزنامہ سرزمین)، ایم اے جوزف فرانسس (ڈائریکٹر CLAAS)،مائیکل جاوید مارٹن (سینئروائس چیئرمین PCNP) تھے۔







































