Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وغیرہ غیرہ کالم نگار کا نامکمل سچ

September 27, 2017 0 1 min read
Shuhada-e-Pakistan
Shuhada-e-Pakistan
Shuhada-e-Pakistan

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ
ایک نیا جاری قومی اخبار جو لاہور،کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے بیک وقت شائع ہوتا ہے، جس کا اپنا الیکٹرونک چینل بھی ہے، جس اخبار کو پڑھنے کے لیے مجھے چند دستوں نے یہ کہتے ہوئے مشورہ دیا کہ یہ نیا اخبار قائد اعظم کے دو قومی نظریہ اور پاکستان کے نظریہ حیات کا پاسبان ہے، جو پاکستان کے موجودہ حالت کا صحیح نقشہ پیش کرتا ہے۔ بلکہ ایک دوست نے اس نئے اخبار کی اشاعت مورخہ٢٥اگست٢٠١٧ء بروزجمعة المبارک٢ ذوالحج ١٤٣٨ھ کے ایڈ یٹوریل صفحہ بھی دیا کہ اس کے ایک کالم نگاروغیرہ وغیرہ کے عنوان سے تاریخ کے پردے کے پیچھے چھپے سچ کو کھول کر بیان کرتے رہتے ہیں۔ مگرانہوں نے اِس دن سچ بیان کرتے کرتے شاید نادانستہ نا مکمل سچ بیان کیا ہے۔ اس پر تبصرہ لکھ کر اس اخبار کو ارسال کریں کے اس نئے اخبار کے قاریوں تک مکمل سچ پہنچ جائے۔

ہم نے سارے کالم کو بغور پڑھا۔ہمارے پیٹی بھائی وغیرہ وغیرہ والے صاحب لکھتے ہوئے جب اپنے کالم کے پانچویں حصے پر پہنچتے ہیں تو اس حصے میں یوں لکھتے ہیں کہ”ولی خان اور ان کے ساتھی ویسے ہی محب وطن تھے جیسے کہ دوسرے لوگ، ان کا نظریاتی قبلہ سوویت یونین تھا۔لیکن وہ صرف انہی کا قبلہ نہیں تھا،پاکستان میں اور بھی بے شمار ترقی پسند لوگ تھے جو وویت یونین کو قبلہ مانتے تھے۔یہ تضاد بھی خوب رہا کہ پنجاب اورسندھ کے یہ قبلہ پرست تو محب وطن رے، لیکن ولی خان اور ان کی جماعت غدار۔١٩٧٠ء کے الیکشن کے بعد نیپ اور جے یو آئی (مفتی محمودگروپ) نے اتحاد بنایا اور صوبہ سرحد’ اب( پختونخواہ) اور بلوچستان میں حکومتیں بنائیں۔ جے یو آئی کو بھی محب وطن حلقے غدار اور بھارت کا ایجنٹ مانتے ہیں۔اگرچہ اُس درجے کا نہیں جس درجے کی اے این پی ہے۔ اور تاریخ کی ایک نہایت ہی ” ستم ظریفانہ” سچائی یہ ہے کہ ١٩٧١ء میں یہ دو اکیلی جماعتیں تھیں جنہوں نے پاکستان توڑنے کی مخالفت کی ۔یخییٰ خان اور ٹکا خان کے حجرے میں باقی ساری کی ساری جماعتیں تھیں۔ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ کے جملہ دھڑے،جماعت اسلامی،جمہوری پارٹی،تحریک استقلال،اور جو بھی دوسری جماعتیں تھیں۔ سب کی سب دامے درمے سخنے پاکستان توڑنے کی حمایت کر رہی تھیں۔جماعت اسلامی نے توملک توڑنے کے لیے عملی خدمات بھی فراہم کی ۔تو ایسے میں صرف نیپ اور جے یو آئی ہی ایسی جماعتیں تھیں جو پاکستان کو متحد رکھنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ولی خان نے تو کئی بیانات ایسے دیے اور ملک توڑنے کی کوششوں پر انتباہ کیاتھا۔ نقار خانہ میں ان کی سننے والا کوئی نہیں تھا”۔ وغیرہ وغیرہ کے کالم نگار نے کیا خوب صورت طریقے سے نامکمل سچ بیان کیا ہے۔ تاریخ پاکستان میں تو یہ مکمل سچ اس طرح بیان ہوا ہے کہ۔جس شیخ مجیب نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ایما پر اگر تلہ سازش کے تحت چھ نکات پیش کیے تھے وہ تو پاکستان توڑنے کے لیے ہی تھے۔ جن کی ولی خان صاحب اور جے یو آئی حمایت کر رہی تھی۔

اگر وہ من و عن مان لیے جاتے تو پاکستان نے پھر بھی ٹوٹناتھا۔ اس لیے جماعت اسلامی اور باقی محب پارٹیوں نے مجیب کے چھ نکات کا ساتھ نہیں دیا اور اس کے پاکستان توڑنے کی مخالفت کی اور پاکستان کو بچانے کی ممکن حد تک کوشش بھی کی جس میں جماعت اسلامی پیش پیش تھی۔ الہٰذا ولی خان کے بیان پاکستان کو بچانے کے لیے نہیں بلکہ غدار وطن مجیب کو تقویت پہنچانے اور اپنے آقا بھارت کو خوش کرنے کے لیے تھے۔ولی خان کے مرحوم والد صاحب جو سرخ پوش اور سرحدی گاندھی کہلاتے تھے۔ جن کے ماتھے پر اندرا گاندھی نے ہندوئوں کے مشہور معروف نشان تلک لگایا تھا۔ جن کے خاندان کے لوگ مندروں میں جا کر ہندوئوں کی مذہبی تحریک میں شامل ہوتے تھے۔ بھارت سے تھیلیاں بھر بھر کر اعلانیہ امداد حاصل کرتے تھے۔ جن کے بھائی ڈاکٹر خان صاحب کی سکھوں سے رشتہ داریاں تھیں۔ جو ہمیشہ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے کمونسٹوں اور قوم پرستوں کے ساتھی رہے ہیں۔ جنہوں نے پاکستان بنتے ہی بھارت کی ایما پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ پشتونستان کا مسئلہ کھڑا کیا رکھا تھا۔ جن کو ان کے افغانستان کے دوست بابائے پشتونستان کہتے تھے۔ جنہوں نے پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہیں کیا تھا ۔جو افغانستان کے شہر جلال آباد میں دفن ہے۔ جو پاکستان اور پاکستان کے بانی قائد اعظم کے مخالف اور گانگریس کے فعال کارکن تھے۔ جو ہندوئوں کے لیڈر گاندھی کے نام پر سرحدی گاندھی کہلانا پسند کرتے تھے۔ جن ہی کی وجہ سے افغانستان نے پاکستان کو تسلیم بھی نہیں کیا تھا۔جنہوں نے آج تک کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیا۔ پاکستان توڑنے کا سبب بننے والے ١٩٧٠ء کے غیر آئینی ، غیر حقیقی اور پاکستان کے نظریہ کے متصادم الیکشن میں مجیب الرحمان نے مشرقی پاکستان میں اکژیت حاصل کی تھی، ذوالفقار علی بھٹو نے مغربی پاکستان کے صوبہ پنجاب میں، ولی خان اورمفتی محمود صاحب کی پارٹیوں نے صوبہ سرحداب(خیبرپختونخواہ) اور بلوچستان میں کامیاب رہے اور ان دونوں صوبوں میں حکومتیں بنائی تھیں۔ ١٩٧٠ء انتخاب محب وطن حلقوں کے سوچ کے مطابق ،مجیب کے پاکستان سے علیحدگی پر مبنی اور اگر تلہ میںبھارت کی ایما پر بنائے ہوئے چھ نکات، بھٹو کے نظریہ پاکستان کے خلاف اسلامی سوشل ازم، ولی خان کی پاکستان مخالف قوم پرستی اور مفتی محمود صاحب کی مدر پارٹی ہندوستان کی کانگریسی علماء جو پاکستان کے مخالف تھے کی سوچ پر ہوئے تھے۔ جو قاعد اعظم بانی پاکستان کے دو قومی نظریہ، نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کے بھی مخالف سوچ کے تحت لڑے گئے تھے۔

مشرقی پاکستان میں مکمل غنڈہ گردی کا رائج تھا۔قوم پرست بنگالیوں نے کسی مخالف کو جلسہ تک نہیں کرنے دیا۔جماعت اسلامی کو پاکستان بچانے کے لیے پہلا تحفہ ایک جلسہ میں اس کے کارکن کو شہید کر کے قوم پرستوں نے دیا تھا۔ وہ الیکشن بین لاقوامی جمہوری اصولوں کے بھی خلاف تھے۔جب غدار پاکستان نے بھارت سے مل کر پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے تھے۔ تو مغربی پاکستان میں نئے سرے سے عوام کی رائے لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی۔متحدہ پاکستان کے تحت لڑے گئے اُس وقت کے الیکشن کسی طرح بھی منصفانہ نہیں تھے ۔پاکستان جو ” پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاللہ ” کے نام سے بنا تھا۔ پاکستان کے اسلامی نظریہ کے مطابق نہیں تھے۔ زور دبردستی، غندہ گردی، قوم پرستی اور غلط نظریات پر مبنی الیکشن تھے۔ہاں سیکولر اور بھارت نواز حلقے ان انتخابات کو صحیح مانتے ہیں۔ اب وغیرہ وغیرہ کالم نگار کے جماعت اسلامی والے نامکمل سچ کی بات کرتے ہیں۔ واہ سے نامکمل سچ تیرا کیا کہنا!۔ آیئے ہم آپ کو مکمل سچ بتائیں۔ کہتے ہیں دوسری جماعتیں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی نے پاکستان توڑنے میں ساتھ دیابلکہ عمل بھی کیا۔ صاحبو!کیا جب کوئی دشمن ملک کسی ملک کو توڑنے کیلیے فوج کشی کرے تو محب وطن صرف تماشہ دیکھتے رہیں۔ اپنے ملک کو بچانے کے لیے اپنے ملک کی فوج کا ساتھ نہ دیں تاکہ دشمن آرام سے ان کے ملک کوتوڑ دے۔ مثلاً اگر آج خدا ناخواستہ ہمارے ملک پر ہمار ازلی ادشمن بھارت ایک بار پھرحملہ کر دے تو محبت وطن لوگ پاکستا ن کی فوج کا ساتھ نہ دیں؟جماعت اسلامی مشرقی پاکستان میں نے کیا کیا تھا۔

یہی کیا تھا نا جو محب وطنوں کو کرنا چاہیے۔ کہ محب وطن بنگالیوں کی البدر تنظیم بنا کر پاک فوج کی بغیر کسی لالچ کے صرف پاکستان کی حفاظت کے لیے ساتھ دیا تھا۔کیا یہ پاکستان بچانے کا عمل تھا کہ پاکستان توڑنے کا عمل تھا۔ کیا وغیرہ وغیرہ کے کالم نگار کو پاکستان کی ازلی دشمن اندرا کا وہ تاریخی بیان نہیں پڑھا جس میں اس نے فخریہ کہا تھا کہ ” دو قومی نظریہ میں نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے مسلمانوں سے ہزار سالہ حکمرانی کا بدلہ بھی لے لیا ہے”۔جماعت اسلامی کے بانی بار بار کہتے رہے ہیں کہ بنگلہ دیش کو قائد اعظم کے تحریک پاکستان میں بیان کیے گئے اسلامی وژن ، دو قومی نظریہ اور اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی متحد رکھا جا سکتا ہے جس پر حکمرانوں نے کان نہیں دھرے اور اور ہمارے بنگالی بھائی، جنوں نے پاکستان بنانے میں ہم سے زیادہ قربانیاں دی تھیں ہم سے الگ ہو گئے۔ کیا جماعت اسلامی نے اب تک قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کو بنگلہ دیش میں زندہ نہیں رکھا ہوا جس کی وجہ سے اس کے سات مرکزی رہنمائوں کو بنگلہ دیش کی بھارت نواز حسینہ واجدحکمران نے سولہ پر چڑھا دیا۔ ہزاروں مرد و خواتیں کارکنوں کو پابند سلاسل کر دیا۔ ولی خان کو وغیرہ وغیرہ کا کالم نگار کی طرف سے محب وطن کے سرٹیفیکٹ کے لیے اتنا عرض ہے کہ حال میںشائع ہونے والی کتاب”فریب ناتمام” کے اس بیان کو بھی پڑھ لیں تاکہ ریکارڈ درست ہو جائے اور مکمل سچ قارئیں کے سامنے بھی آجائے۔” ولی خان کی عوامی نیشنل پارٹی کے منحرف کیمونسٹ کارکن جمعہ خان صوفہ صاحب اپنی کتاب میں فرماتے ہیں” میں اجمل خٹک کے کہنے پر افغانستان میں خودساختہ جلا وطن تھا۔

ولی خان نے افغانستان کے قوم پرست حکمران سرادار دائود خان کو کہا تھا کہ پاکستان کی فوج بھارت سے شکست کے بعد کمزرو ہو گئی ہے۔ اس وقت پاکستان توڑ کر پشونستان بنانے کا سنہری موقعہ ہے۔ سردار دائود نے اپنے دور حکمرانی میں فریب ناتمام کتاب کے منصنف جمعہ خاں صوفی کو یہ پیغام دے کر ولی خان کے پاس پشاور بھیجا اور کہا کہ میں آپ کے پختون زلمے(ولی خان کے نوجونوں کی تنظیم) کو فوجی تربیت دینے کے لیے تیار ہوں۔ ولی خان نے پھر پختون زلمے اور بلوچ علیحدگی پسندوں کو افغانستان بھیجا۔ ولی خان نے واپسی پیغام جمعہ خان کے ذریعے سردار دائود کو بھیجا کی کچھ پشتون پائلٹ پشاور سے جیٹ طیارے اغوا کر کے کابل کے ہوئی اڈے پر اتریں گے ان کو پاکستان کے حوالے ہرگز نہ کرنا۔ افغانستان میں ان دہشت گردوں کے کیمپوں کاحساب کتاب یہی جمعہ خان صوفی صاحب رکھتے تھے۔ وہ بھارتی سفارت خانے سے فنڈبھی لینے جاتے تھے۔ ولی خان کے ان ٹرینڈ دہشت گردوں نے پاکستان میں دہشت پھیلائی۔ حیات محمد شیر پائو کو قتل کیا۔پاکستان میں جگہ جگہ دہشتگردی کی کاروائیاں کیں۔ لاہور واپڈا کے دفتر پر حملہ کیا جس میں درجن بھر شہری شہید ہوئے۔ بلوچستان میں فوج کے خلاف لڑائی شروع کی۔بھٹونے اس بغاوت کے غلاف کے فوجی ایکشن لیا۔ ولی خان کی پارٹی خلاف قانون قرار پائی۔ ولی خان پر پاکستان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہوا۔ جس کو بھٹو دشمنی میں ضیاء الحق نے بعد میں ختم کیا”۔ ہمارے دوست وغیرہ وغیرہ کے کالم نگار اس کتاب کو پڑھ لیں اور ایک کالم دوبارہ لکھ کر مکمل سچ بیان کر دیں تاکہ قارئین تک مکمل سچ پہنچ جائے۔ اللہ مثلِ مدینہ ریاست، مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو غداروں سے بچائے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان، کالمسٹ

Share this:
Tags:
Columnist Mir Afsar Aman nation pakistan title truth پاکستان سچ عنوان قوم کالم نگار
Meeting
Previous Post فرانس میں مقیم کشمیری رہنما عمران رشید چوہدری، سپیکر اسمبلی (AJ&K ) شاہ غلام قادر، چوہدری بشارت حسین پیرس آمد پر ملاقات کرتے ہوئے
Next Post کیا آپ صاف گھر میں نہیں رہتے
Terrorism

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close