Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کمانڈو کی ایک اور درخواست

March 12, 2014March 12, 2014 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Supreme Court
Supreme Court

حاکمانِ وقت پتہ نہیں ہمارے ”کمانڈو” کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے بیٹھے بٹھائے اُن کے خلاف غداری کا کیس گھڑ کر اُنہیں ”وخت” میں ڈال دیا جس پر اُنہیں اپنا سجا سجایا محل چھوڑ کر AFIC میں پناہ لینی پڑی۔ اُنہوں نے خصوصی عدالت کو لاکھ سمجھانے کی کوشش کی کہ”طبلے سارنگی”سے دوری کی بنا پر اُن کے دِل کی دھڑکنیں بے قابو ہوئی جاتی ہیں لیکن خصوصی عدالت نے اُن کی درخواست کو دَر خورِ اعتنا نہ سمجھتے ہوئے ٹَکا سا جواب دے دیا۔

ویسے تو ہمارے محترم پرویز مشرف صاحب نے خصوصی عدالت کو اتنی درخواستیں لکھی ہیں کہ گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ والے اُنہیں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں لیکن AFIC کے فوجی ڈاکٹر ز یہ کہتے ہیں کہ ہمارے کمانڈو کے پاس تو پرندہ بھی پَر نہیں مار سکتا، تُم کس کھیت کی مولی گاجر ہو۔

گینیز بُک والے تو خیر خصوصی عدالت کی تلاش میں بھی ہیں جس نے مشرف صاحب کی درخواستوں کے پہاڑ کو یکسر مسترد کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا لیکن آہ بیچارے گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ والے جِن کی رسائی خصوصی عدالت تک بھی نہیں ۔ہمارے کمانڈو جو ڈرتے ورتے کسی سے نہیں، نے ایک درخواست میں خصوصی عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ وہ بظاہر تو فِٹ بلکہ سُپر فِٹ ہیں لیکن در حقیقت ”آرمی ہاؤس” اور ”ایوانِ صدر” کی یادوں نے اُن کے اندر بہت توڑ پھوڑ کی ہے جس کی ”ریپیئر نگ ”کروانے کے لیے وہ اپنے بیرونی آقاؤں کے پاس جانا چاہتے ہیںاس لیے ہمدردی کی بنیاد پر اُنہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

وہ وعدہ کرتے ہیںکہ عدالت جب بھی اُنہیں حاضری کا حکم دے گی وہ پہلی فلائیٹ پکڑ کر واپس آ جائیں گے لیکن عدالت کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب اعلیٰ عدلیہ میمو گیٹ سکینڈل والے سابق سفیر حسین حقانی تک کو واپس لانے سے قاصر رہی تو پھرسابق صدر ، سابق چیف آف آرمی سٹاف اور سابق چیف ایگزیکٹوپرویز مشرف کوبھلا خصوصی عدالت بھلاکیسے واپس لا سکتی ہے ؟۔رہی ”مشرفی وعدے” کی بات تو عدالت خوب جانتی ہے کہ مشرف صاحب نے ٹی وی پر قوم کو خطاب کرتے ہوئے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ وہ دسمبر تک وردی اتار دیں گے ۔اسی شرط پر سترھویں ترمیم منظور ہوئی لیکن مشرف صاحب نے صاف صاف کہہ دیا کہ اُنہیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ وردی تو اُن کی ”کھال” ہے اور بھلا کوئی اپنے ہاتھوں سے اپنی کھال اُتارتا ہے ؟۔ایم ایم اے والے بیچارے آج بھی مشرف صاحب کی اِس چالاکی پر مُنہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔اپنے پراسیکیوٹر اکرم شیخ صاحب نے تو صاف صاف کہہ دیا کہ

تیرے وعدے پہ جیئے ہم ، تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مَر نہ جاتے ، اگر اعتبار ہوتا

ویسے بھی ہمارے ہاں ایوانِ صدر کے باسیوں کے وعدے قُرآن و حدیث نہیں ہوتے اِس لیے جنابِ پرویز مشرف کی یہ استدعا بھی بے کار ہے اب مشرف صاحب نے خصوصی عدالت کو ایک اور درخواست لکھ دی ہے جس میں 3 نومبر 2007ء کی غیر آئینی ایمر جنسی کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہوں نے یہ لکھا ہے کہ اِس ایمرجنسی لگانے میں وہ اکیلے نہیںبلکہ 269 لوگ شامل تھے جن میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، پی سی او ججز ،کور کمانڈرز اور چاروں صوبائی گورنرزکے علاوہ سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز اور اُن کی کابینہ بھی شامل تھی۔گویا اب مشرف صاحب کا اپنے ہمراہیوں کو یہ پیغام دے دیاہے کہ اگر وہ اُن کی حمایت میں باہر نہیں آتے تو نہ سہی اب وہ ”خود تو ڈوبے ہیں صنم ، تُم کو بھی لے ڈوبیں گے” کے مصداق ”کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

اِن 269 لوگوں کے بارے میں ہمارا علم ناقص ہے البتہ جن لوگوں کے بارے میں ہم جانتے ہیں اُن میں ہمارے ”پنڈی وال” شیخ رشید احمداور مشرف صاحب کو دَس بار وردی میں منتخب کروانے کے دعوے کرنے والے چوہدری پرویز الٰہی تو شامل ہیں ہی اور چوہدری شجاعت حسین نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ایمر جنسی لگوانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔شاید اسی خطرے کو بھانپتے ہوئے شیخ صاحب ایک سال سے الیکٹرانک میڈیا پر حکومت کو متنبہ کرتے چلے آ رہے ہیں کہ کمانڈو کو مت چھیڑنا کیونکہ بات اگر چل نکلی تو پھر دور تلک جائے گی لیکن کسی نے اُن کی باتوں پر کان نہیں دھرا۔ اب حکومتی ضد کو دیکھتے ہوئے چار و ناچار مشرف صاحب کو یہ کہنا ہی پڑا کہ اُن کے ساتھ دیگر 269 لوگوں پر بھی سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ہم سوچ رہے ہیںکہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر خصوصی عدالت کے چھوٹے سے کمرے میں یہ 269 ”ملزمان” اور اُن کے لَگ بھَگ ایک ہزار وکلاء کیسے سمائیں گے ؟۔اِس کے لیے حکومت کو قبل اَز وقت کوئی نہ کوئی مناسب بند و بست کر لینا چاہیے۔ہمارا خیال ہے کہ خصوصی عدالت کے لیے کوئی سٹیڈیم بہتر رہے گا۔ویسے بھی آجکل ہمارے سارے سٹیڈیم طالبان کی مہربانی سے خالی پڑے بھاں بھاں کر رہے ہیں اِس لیے خصوصی عدالت ہی اُن کا بہتر مصرف رہے گا۔ویسے ہماری پیاری حکومت مالی لحاظ سے آجکل ”کمزور شمزور” ہے اِس لیے اگر خصوصی عدالت کی کارروائی دیکھنے کے لیے ٹکٹ لگا دی جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ ایسا ”کھِڑکی توڑ” رَش پڑے گا کہ گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ والے بھی انگلیاں مُنہ میں داب لیں گے۔

اِس سلسلے میں انتظام و انصرام کے لیے جناب حمزہ شہباز اور جناب رانا مشہود کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اُنہیں ورلڈ ریکارڈ بنوانے کا تجربہ بھی ہے اور شوق بھی ۔ اگر ہماری اِس ”مدبّرانہ تجویز” پر عمل کیا گیا اور صرف چار چھ ماہ ہی خصوصی عدالت کا کیس چل گیا تو ہم گارنٹی دیتے ہیںکہ اگلے پانچ سالوں کے ٹیکس فری بجٹ کے لیے پیسہ اکٹھا ہو جائے گا اور جنابِ اسحاق ڈار کو اِدھر اُدھر سے مال اکٹھا کرکے ڈالر کو سو روپے تک لانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی کیونکہ ڈالر خود ہی شرمندہ ہو کر پچاس روپے تک آ جائے گا۔

اگر ”آم کے آم، گٹھلیوں کے دام” کے مصداق میاں برادران کی خواہش کی تکمیل بھی ہو جائے اور ڈھیروں ڈھیر پیسہ بھی اکٹھا ہو جائے تو ایسا کرنے میں ہرج ہی کیا ہے یہ سب کچھ تو رکھیے ایک طرف ، اب ہماری وزارتِ داخلہ نے ہمارے محترم کمانڈو کومحض ”یَرکانے” کے لیے شوشہ چھوڑا ہے کہ مشرف صاحب کی جان کو بہت خطرہ ہے، القاعدہ اور طالبان نے اُن راستوں کو ”مارک” کر لیا ہے جن سے گزر کے مشرف صاحب نے خصوصی عدالت جانا ہے اور مشرف صاحب کی حفاظت پر مامور اُن کے حفاظتی دستے میں سے ہی کوئی اُن پر حملہ کر سکتا ہے اور بارود سے بھری گاڑی بھی ٹکرا سکتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں اور یہ محض ہماری وزارتِ داخلہ کی شرارت ہے۔بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 26 ایجنسیاں، رینجرز اور پولیس کے ہزاروں جوان صرف ایک شخص کی حفاظت بھی نہ کر سکیں؟۔ دراصل وزارتِ داخلہ کے اربابِ اختیار نہیں چاہتے کہ ہمارے بہادر کمانڈو خصوصی عدالت میں پیش ہوں۔ وہ تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ مشرف صاحب عدالت میں پیش نہ ہوں اور خصوصی عدالت اُن کی عدم پیشی کو جواز بنا کر اُنہیں ”دَھر ” لے۔ مشرف صاحب سے والہانہ عشق کرنے اور اُن کی خاطر بندے بندے سے ”مُنہ ماری” کرنے والے احمد رضا قصوری صاحب نے تو اعلان بھی کر دیا ہے کہ مشرف صاحب خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

اگر ایسا ہو گیا تو ہماری شرارتی وزارتِ داخلہ کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ ہم اپنا کالم مکمل کرکے ٹی وی پر نظریں گاڑے بیٹھے ہیں لیکن شنید ہے کہ موسم کی خرابی کی بنا پر خصوصی عدالت کے ججز کا طیارہ لیٹ ہو گیا ہے۔ ویسے خیال ہمارا بھی یہی ہے کہ مشرف صاحب آج عدالت نہیں آئیں گے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
application commando pervez musharraf Prof Riffat Mazhar supreme court taliban پرویز مشرف درخواست طالبان عدالت کمانڈو
Mohammad Siddique Madani
Previous Post کراچی پاکستانیوں کا گھر ہے
Next Post شہید باقر عمران کی سولہویں برسی
M.R.Malik

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close