
بالی وڈ (جیوڈیسک) دپیکا اپنی نئی فلم ہیپی نیو ایئر میں فلم تیزاب میں مادھوری کا موہینی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ دپیکا کی یہ فلم کل دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تیزاب میں مادھوری کا کردار بڑا زبردست تھا، اور اس کے ساتھ میرے کردارکا کوئی جوڑ نہیں ہو سکتا۔
ویسے بھی دونوں کرداروں میں کافی فرق ہے۔ دپیکا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ فرح خان نے سات سال بعد اسے اپنی فلم میں پھر موقع دیا ہے۔ میں اس فلم میں اپنی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہوں اور امید کرتی ہوں کہ شائقین کو بھی پسند آئے گی۔
