
کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی ہڑتال کے باعث نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن نے قرار دیا کہ من مانے کرایوں کی وصولی مسافروں کا استحصال ہے۔
گٹھ جوڑ سے کرایوں میں اضافے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ نجی ایئر لائنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
