ضلع لیہ میں کاشتکاروں و زمینداروں کو کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹرز کے ذریعے انتقال اراضی اور نقول کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ضلع لیہ میں کاشتکاروں و زمینداروں کو کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹرز کے ذریعے انتقال اراضی اور نقول کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لیہ ، کروڑ اور چوبارہ کی تحصیلوں میں آج دوسرے روز 250 کے قریب آن لائن انتقال اراضی جبکہ 560سے زائد افراد کو نقول فرد جاری کی گئیں۔ یہ بات AC کروڑ محمد اختر منڈھیرا اور ریونیو آفیسر عبدالکریم میلادی کھر نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا پنجاب حکومت کا مستحسن اقدام ہے جس سے ریکارڈ محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ کمپیوٹر سیکشن کے ملازم محمد ابرار نے بتایا کہ تحصیل کروڑ کے 60 سے زائد چکوک اور مواضعات کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 30 منٹ میں اصل مالک کو فرد ملکیت جبکہ 50 منٹ میں انتقال پاس کر دیا جاتا ہے۔ اس دوران راضی کے مالک کی تصویر اور انگوٹھے محفوظ کیئے جاتے ہیں اور انتقالات نیٹ پر آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں۔ دو روز میں تحصیل کروڑ سے 300 فردات جاری کی گئیں جبکہ 150 انتقالات پاس کیئے گئے ہیں۔
————————–
————————
حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کراچی میں ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ طارق پہاڑ۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سندھ میں علماء ، صحافیوں اور عام افراد کا قتل عام انتہائی افسوسناک اور حخومت سندھ کیلئے باعث شرم ہے۔ صحافیوں پر پے در پے حملوں سے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستفیٰ ہو جائے۔
————————–
————————
حضور ۖ کی ہدایت سے محرومی کے باعث آج ہم بھٹکتے پھر رہے ہیں
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضور ۖ کی ہدایت سے محرومی کے باعث آج ہم بھٹکتے پھر رہے ہیں۔ ہدایت یافتہ لوگ ہی کامیاب و کامران ہونگے۔ ان خیالاے ت کا اظہار پیر آف سواگ شریف صاحبزاہ احمد حسن سواگ نے گزشتہ روز عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دہشتگردوں کے نرغہ میں ہے۔ ہر طرف قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے۔ بم دھماکوں دہشتگردی کے باعث علماء، صحافی اور عام شہری سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے ہی دہشتگردوں کو ان کے مضموم عظائم سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں آپۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزارنا چاہیئے۔
————————–
————————
بزنس لون اسکیم کے ذریعے نوجوان اپنا باعزت کاروبار کر کے اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بزنس لون اسکیم کے ذریعے نوجوان اپنا باعزت کاروبار کر کے اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ حکومت وسائل کو مراعات یافتہ طبقے سے عام آدمی کی طرف موڑ رہی ہے۔ نوجوان موجودہ ثقافت کو تبدیل کر کے قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے بیرروگاری کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں سمیت بیروزگاروں کو آسان قرضوں کے ذریعے بزنس لون اسکیم کے تحت اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ سابقہ دور میں ایسے لوگوں نے کروڑوں روپے کے قرضے لے کر معاف کروا لیے۔ امید کرتے ہیں کہ نوجوان اپنا با عزت کاروبار کے ذریعے لون واپس کر کے آئندہ کیلئے راستہ ہموار بنائیں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
