Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میری مرضی

March 9, 2020 0 1 min read
Woman March
Woman March
Woman March

تحریر : پروفیسر مظہر

نرگسیت کے شکار خلیل الرحمٰن قمر کی بدکلامی قابلِ مذمت کہ عورت ماں ہو یا بیٹی، بہن ہو یا بیوی، ہر حوالے سے قابلِ احترام۔ آفرین مگر بات کا بتنگڑ بنانے والے الیکٹرانک میڈیا پر کہ تقریباََ سبھی اہلِ مذہب، اہلِ قلم اور اہلِ سیاست بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے بیٹھ گئے۔ ٹی وی سکرینیں جنگ کا سا منظر پیش کرنے لگیں، سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا اور ریٹنگ کے حریص اینکرز کی چاندی ہو گئی۔ کسی کو یاد نہیں رہا کہ عذابِ الٰہی کی صورت نمودار ہونے والا کورونا وائرس ننانوے ممالک میں پھیل چکا، لگ بھگ ساڑھے تین ہزار اموات ہو چکیںاور ایک لاکھ افراد اِس تیزی سے پھیلتے وائرس میں مبتلاء ہو چکے۔ اسی وائرس کے خوف سے عمرے پر پابندی عائد کر دی گئی اور سعودی عرب میں بسنے والوں پر بھی حرمِ پاک اور مسجدِ نبویۖ کے دَر بند ہو چکے۔۔۔۔ کسی کو آتشِ چنار سے آتشِ فشاں میں ڈھلتا کشمیر یاد رہا نہ دِلی میں دَر دَر بچھی صفِ ماتم۔ اگر کچھ یاد رہا تو فقظ ”عورت مارچ” یا پھر ”میرا جسم میری مرضی”۔

خلیل الرحمٰن قمر کی بَدکلامی قابلِ مذمت ضرور مگر لائقِ تعزیر صرف وہی کیوں، ماروی سرمد کیوں نہیں جس نے اِس جھگڑے کا آغاز کیا؟۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی بات شروع کرنے سے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ اُس نے کسی کو ٹوکا نہیںاِس لیے ازراہِ کرم اُسے بھی اپنا نکتۂ نظر بیان کرنے دیا جائے لیکن ماروی سرمد نے ابتداء ہی میں اُسے ٹوکنا شروع کر دیاجس پر وہ چلااُٹھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے چلانے پر ماروی سرمد نے اُسے ”شٹ اپ” کہا جس پر وہ ذہنی توازن کھو بیٹھا۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ اُس کی زبان سے نا زیبا الفاظ استعمال ہوئے جن پر وہ دَس مرتبہ معافی مانگنے کو تیار ہے لیکن پہلے ماروی سرمد معذرت کرے جس نے جھگڑے کی ابتداء کی۔ اگر معافی تلافی ہو جاتی تو الیکٹرانک میڈیا کی ریٹنگ کیسے بڑھتی؟۔ اِس لیے تاحال یہ معاملہ مسموم ہواؤں کی زَد میں ہے اور ہر کوئی ”بقدرِ ہمتِ اُو” اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ سوال مگر یہ کہ آخر ”عورت مارچ” کیوں؟۔

عورت اگر اپنے حقوق کے لیے ”مارچ” کرنا چاہتی ہے تو اِس پر شاید کوئی فاترالعقل مرد ہی اعتراض کرے لیکن کون سے حقوق؟۔ کیا زندگی کے ہر شعبے میں عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں؟۔ کیا عورت پر حصولِ علم کے دَر بند ہیں؟۔ کیا عورت پر حصولِ ملازمت کی پابندی ہے؟۔ کیا عورت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی (اِس معاملے میں عورت کو مرد پر اِس لحا ظ سے فوقیت حاصل ہے کہ وہ نہ صرف عام انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے بلکہ مرکز اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اُس کا کوٹہ بھی مقرر ہے)۔کیا جماعت اسلامی سمیت سبھی دینی وسیاسی جماعتوں نے صدارتی انتخاب میں ایوب خاں کے مقابلے میں محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ نہیں دیا تھا؟۔ کیا محترمہ بینظیر بھٹو دو دفعہ ملک کی وزیرِاعظم نہیں رہیں؟۔

یہ بجا کہ ماضی میں عورت کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا رہا، اُسے کمتر اور ناقص العقل قرار دے کر استحصال کیا جاتا رہا۔ اُس پر تشدد اور اُسے ”پاؤں کی جوتی” قرار دیا جاتا رہا۔ یہ بھی بالکل درست کہ قرونِ اولیٰ میں بچیوں کو زندہ دفن کیا جاتا رہالیکن دورِ جدید میں یہ طے ہو چکا کہ عورت کسی بھی لحاظ سے کمتر نہیں۔ اُسے ہر حوالے سے مرد کی برابری کا درجہ حاصل ہے۔ تسلیم کہ آج بھی دوردراز علاقوں میں عورت کے ساتھ یہی استحصالی رویہ روا رکھا جا رہا ہے لیکن پاکستان کے شہروں میں صورتِ حال یکسر مختلف ہے۔ یہاں عورت اپنے پورے قد کے ساتھ کھڑی ہے اِس لیے اگر محترم خواتین عورت مارچ کرنا چاہتی ہیں تو اُن علاقوں میں کریں جہاں آج بھی عورت کو ووٹ تک دینے کا حق حاصل نہیںلیکن وہاں جاتے ہوئے تو شاید اِن کے پَر جلتے ہیں۔ جہاں پہلے ہی عورت کو تمام حقوق حاصل ہیں وہاں عورت مارچ چہ معنی دارد۔ اِس کے باوجود بھی اگر خواتین عورت مارچ کرنا چاہتی ہیں تو اُنہیں اِس کا حق حاصل ہے ۔ یہ الگ بات کہ ایسی پریکٹس بے مقصد ہی رہے گی کیونکہ جس مقصد کے حصول کے لیے وہ مارچ کر رہی ہیں، وہ مقصد تو اُنہیں پہلے ہی حاصل ہے۔

جن خواتین کا نعرہ ”میرا جسم، میری مرضی” ہے اُن کی خدمت میں عرض ہے کہ مرضی صرف اللہ کی ۔ زمین کا یہ ٹکڑا اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا اِسی لیے اِس مملکتِ خُدا داد کا نام” اسلامی جمہوریہ پاکستان” رکھا گیا اور آئین کے ابتدائیہ میں اللہ تعالےٰ کی حاکمیتِ اعلیٰ کو تسلیم بھی کیا گیا۔ اِس لحاظ سے حاکمیتِ اعلیٰ صرف اللہ کی، ہمارے پاس صرف اُس کی نیابت۔ اب سوال یہ ہے کہ اللہ کی مرضی کیا ہے؟۔ سورہ الا حزاب میں درج ہے ”اپنے گھروں میں ٹِک کر رہواور سابق دَورِ جاہلیت کی سج دھج نہ دکھاتی پھرو”۔ حکمت کی عظیم الشان اِسی کتاب میں یہ حکم بھی دے دیا گیا کہ غیر مردوں سے دَبی زبان میں گفتگو کی جائے لیکن یہاں معاملہ یکسر مختلف کہ عورتیں سج دھج کے باہر بھی نکلتی ہیں، بڑے بڑے شاپنگ مالز میں خریداری بھی کرتی ہیں، اپنی استطاعت کے مطابق بلاروک ٹوک اپنی پسند کا لباس بھی منتخب کرتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر غیرمردوں پر چلاتی بھی نظر آتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ”میرا جسم،میری مرضی” کا وہ سطحی مطلب نہیں جو تصور کر لیا گیا۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں معروف لکھاری محترم یاسر پیرزادہ نے فرمایا کہ یہ دراصل عوامی شعور کی کمی ہے جو اِس نعرے کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ بجا ارشاد ! تو پھر ایسی صورت میں کیا یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ اہلِ علم و فکر اور صاحبانِ بصارت وبصیرت عوامی سطح پر اُتر کر بات کریں کیونکہ بظاہر اِس نعرے کا وہی مطلب لیا جائے گا جو عوامی سطح پر لیا جا رہا ہے۔ اگر عوامی شعور کی کمی ہے تو پھر کیا اِس نعرے کا کوئی متبادل نہیں؟ یا پھر نعرہ بدلنے سے عورت کی انانیت کو ٹھیس پہنچتی ہے؟۔ شاید اِسی انانیت کے زیرِاثر ٹاک شو میں ماروی سرمد بار بار نعرہ زَن تھی ”میرا جسم، میری مرضی”۔

رَبّ ِ علیم وخبیر نے مرد کو عورت کا نگران ومحافظ مقرر کیا ہے۔ ارشادِ ربی ہے ”مرد عورتوں پر قوام ہیں (النسائ)۔ لیکن اِس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ مرد کو عورت کے استحصال کا حق دے دیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح کسی ملک میں سربراہِ مملکت کے بغیر امورِ مملکت سرانجام نہیں دیئے جا سکتے، اُسی طرح خاندان کا ایک سربراہ ہونا بھی ضروری ہے جس کے لیے اللہ تعالےٰ نے مرد کا انتخاب کیا۔ جزاء ، سزا، اور اجر کے معاملے میں مرد اور عورت برابر ہیں۔ جو پابندیاں عورت پر عائد کی جاتی ہیں، وہی پابندیاں مرد پر بھی ہیں۔ سورۂ النور میں درج ہے ”اے نبی ! مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظر نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ اُن کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اُس سے با خبر رہتا ہے”۔

سورہ النور میں ہی یہ حکم عورتوں کو یوں دیا گیا ”اے نبی ! مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، اپنا بناؤ سنگھار ظاہر نہ کریںمگر بجز اِس کے کہ خود ظاہر ہو جائے اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رکھیں۔ وہ اپنا بناؤ سنگھار ظاہر نہ کریںمگر اُن لوگوں کے سامنے: شوہر، باپ، شوہروں کے باپ، اپنے بیٹے، شوہروں کے بیٹے، بھائی، بھائیوں کے بیٹے، بہنوں کے بیٹے، اپنے میل جول کی عورتیں، اپنے مملوک، وہ زیردست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں۔ وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت اُنہوں نے چھپا رکھی ہو ، اُس کا لوگوں کو علم ہو جائے(سورہ النور ٣١)۔ جب ربِ کائینات نے حکمت کی عظیم الشان کتاب میں تفصیلاََ سب کچھ درج کر دیا تو پھر کیا مسلم مرد وخواتین کے لیے ضروری نہیں ہو جاتا کہ وہ اِن احکامات کی پابندی کریں۔

اِن احکامات کی پابندی کرنے والوں کے لیے یوں خوشخبری دی گئی ” یقیناََ جو مرد اور عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، فرماں بردار ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے اُن کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے (سورہ الاحزاب ٣٥)۔ اِسی سورہ میں یہی خوشخبری یوں دی گئی ”جو نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اُنہیں بے حساب رزق دیا جائے گا”۔ رَبِ لَم یزل نے تو راہیں متعین کر دیں اور حکمت کی عظیم الشان کتاب کو مکمل ضابطۂ حیات بنا کر بھیج دیا ۔ یہی وجہ ہے کہ حضورِ اکرم ۖ نے اپنے آخری خطبے میں مسلمانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ وہ اُن کے درمیان اللہ کی کتاب چھوڑے جا رہے ہیں جسے اگروہ مضبوطی سے تھامے رکھیں گے تو قیامت تک گمراہ نہیں ہوںگے۔ ۔۔۔۔ مسلمانوں کے نزدیک تو قرآنِ مجید وفرقانِ حمید مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ یہ الگ بات کہ یہی بات جب لبرل اور سیکولر بھائیوں کے سامنے کہی جاتی ہے تو اُن کی جبینیں شکن آلود ہو جاتی ہیں۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
ban condemnation Religion woman woman march پابندی عورت عورت مارچ مذمت مذہب
Women's Rights
Previous Post خواتین کے حقوق پاسبان…اسلام
Next Post کورونا وائرس کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع
Dollars

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close