Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کانگریس پارٹی آخر چاہتی کیا ہے

March 18, 2019 0 1 min read
Congress Party
Congress Party
Congress Party

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری

گزشتہ پانچ برسوں سے ملک میں آر ایس ایس کے در پردہ بی جے پی کی حکومت نے جس طرح ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پامال کیا ،عدم رواداری کو فروغ دیا ، ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا ، کسانوں کو خود کشی پر مجبور کیا ، بے روزگاروں کو پکوڑے بیچنے کا مشورہ دیا ، فوجیوں کے حقوق اور مراعات کو نظر انداز کیا،دلتوں پر جبر وظلم کے پہاڑ توڑے، اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال کھڑے کر، ملک کے لئے دی گئی تمام تر قربانیوں کو فراموش کرتے ہوئے انھیں غدار وطن بتایا گیا ، اور ان کی مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی ہر ممکن کو شش کی گئی ، دانشوروں کو بے وقعت اور ذلیل و رسوا کیا گیا ، فلمی ستاروں کو لوگوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں پر زبان بند رکھنے کے لئے طرح طرح کی دھمکیاں دی گئیں اور پورے ملک کے اندر کے آپسی اتحاد و اتفاق کا شیرازہ بکھیرکر خوف و ہراس ، نفرت ، انتشار ، فرقہ واریت اور عداوت کا ماحول تیار کیا گیا۔

یہ صرف اس لئے ہوا کہ ان باتوں کے پس پشت گجرات تجربہ گاہ میں تیار کیا جانے والا وہ گُر تھا ،جس سے اقتدار پر قبضہ کیسے جمایا جائے ۔ اس لیبارٹری میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی بنیادی ضرورتوں کی بجائے فرقہ واریت ، انتہا پسندی اورفاشزم پر قائم رہ کر اقتدار پر کس طرح قابض رہا جا سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہوئی کہ عوام کے فلاحی کاموں سے یکسر چشم پوشی کی گئی اور حالات ایسے بنائے گئے کہ ملک کے لوگ خوف و دہشت میں مبتلا رہیں ۔ عوام کے لکھنے بولنے اور ان کے اظہار آزادی پر غیر اعلانیہ طور پر پابندی لگا دی گئی۔ ملک کے عوام پر کئے جانے والے ظلم وزیادتی، استحصال و نا انصافیوں پر اب تک اتنے مضامین، تاثرات، بیانات اور قتل وخون کی داستانوں سے اخبارات کے اتنے صفحات سیاہ ہو چکے ہیں اورویڈیوز وغیرہ سامنے آ چکے ہیں کہ اب مذید ان کی تفصیل بیان کرنا وقت کی بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ خود میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ظلم و زیادتی اور قتل و غارت گری پر اتنے سارے مضامین لکھے ہیں کہ لکھتے لکھتے میری انگلیاں لہو لہان ہو گئی ہیں۔

ایسے غیر یقینی ، غیر آئینی ، غیر قانونی، اور غیر انسانی حالات شائد ملک کے کبھی نہیں رہے کہ ملک کا ہر شخص پریشان رہا ۔ یہی وجہ ہے کہ عام طور پر یہ بھی بات سامنے آ رہی ہے کہ آزادی سے قبل ملک کے جو حالات تھے ، ویسے ہی حالات اس وقت ہیں ۔ مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر ملک کی پوری آبادی کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا گیا۔ ہر جانب خوف ، دہشت اور سراسمیگی کا ماحول ہے ۔ اس کے باوجود ملک کے کونے کونے سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ لیکن چونکہ پارلیامنٹ میں بی جے پی حکومت کو پوری اکثریت حاصل ہے ۔ اس وجہ کر پورے ملک کے لوگوں کو آنے والے 2019ء کے عام انتخاب کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے کہ اس انتخاب میں ملک دشمن حکومت کو اقتدار سے باہر کر دینے کے موقع سے فائدہ اٹھائینگے۔اس کے لئے ملک کی تمام سیکولر علاقائی سیاسی پارٹیاں بھی عوام کے ساتھ کھڑی نظر آئیں۔ ان تمام علاقائی سیاسی پارٹیوںکے ساتھ ساتھ ملک کے عوام بڑی امید بھری نظروں سے قومی سیاسی پار ٹی ہونے کے ناطے کانگریس پر ٹکی ہوئی تھیںکہ اس پارٹی کی سربراہی میں تمام سیکولر سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آ کر بدعنوانیوں، ریشہ دوانیوں ،فرقہ واریت، عدم رواداری کو بڑھاوا دینے والی حکومت کا قلع قمع کر ینگی ۔

اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ایک سال میں دہلی، پٹنہ، اور کولکتہ وغیرہ جیسے اہم مراکز میں سیکولر نظریات رکھنے والی اور موجودہ حکومت سے حد درجہ اختلاف رکھنے والی سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس پارٹی کا بڑااجتماع جہاں کہیں منعقدہوا۔ لوگوں کو یہ دیکھ کراطمینان ہوتا رہا کہ تمام سیکولر پارٹیاں تقریباََایک پلیٹ فارم آ گئی ہیں اور یہ اتحاد یقینی طور پر فرقہ پرستوں کی حکومت سے نجات دلانے میں کامیاب ہوگا۔ کانگریس پارٹی بلا شبہ اس وقت تک ان تمام سیاسی پارٹیوں کے اتحاد و اتفاق میں نمایاں رول ادا کر رہی تھی۔ پھر یہ ہوا کہ تین ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر عنان حکومت کانگریس کو سونپ دیا۔ بس یہیں سے کانگریس کی خوش فہمی کا دروازہ کھلتاہے اور کانگریس کے ضعیف العمر اور سیاسی طور پر نا اہل ثابت ہو چکے رہنماوں نے ملک کی سیکولر سیاسی جماعتوں سے پیچھا چھڑانے اور تن تنہا ملک کی سربراہی کے خواب دیکھنا اور دکھانا شروع کر دیا ، ورنہ اس سے قبل جب کبھی سیکولر سیاسی پارٹیاں کسی ایک پلیٹ فارم پر آئیں ، اس وقت سونیا گاندھی کا بار بار مایا وتی اور ممتا بنرجی کو اپنے قریب کھینچنا اور ان سے ہنس ہنس کرباتیں کرنا ، راہل گاندھی کا اکھلیش یادو ، اروند کیجریوال وغیرہ سے رازدارانہ انداز میں گفتگو کرنے کی تصاویر اورویڈیوز وغیرہ لوگوں کے دلوں کو سکون و اطمینان بخش رہے تھے کہ اس بار سیکولر پارٹیوں کا اتحاد بی جے پی کی عوام مخالف حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔لیکن کچھ ہی دنوںبعد پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں تین ریاستوں میںکامیابی حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی نے دو ریاستوںمیں اکھلیش یادو اور مایا وتی کے چند کامیاب ہونے والے امید واروں کو پوری طرح نظر انداز کر ایک غلط پیغام دینے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ کرتھوڑی خفگی نے جنم لیا اور اپنی ناراضگی کا اظہار بھی ان دونوں رہنماوں نے کیا ۔

جس کا کانگریس پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔ حالانکہ کانگریس پارٹی چاہتی تو ناراضگی کے اظہار کے بعد دوستی میں پڑنے والی گانٹھ کو دور کر سکتی تھی۔لیکن کانگریس نے ایسا نہیں کیا اور اس کے بعد بدمزگی بڑھتی گئی ۔ اس کھٹاس کے باوجود ملک کی تمام سیکولر سیاسی پارٹیوںنے اتحاد کے دروازے کانگریس کے لئے کھلے رکھے۔ لیکن کانگریس پارٹی اپنی خوش فہمیوں پر قائم رہتے ہوئے آگے بڑھتی رہی اور زمینی حقائق سے نظریں چراتی رہی۔ اتر پردیش میںکئی برسوں سے فلمی اداکار راج ببر جو اپنا زیادہ وقت ممبئی اور دہلی میں گزارنے کے لئے جانے جاتے ہیں ، انھیں ریاست اتر پردیش کانگریس کا صدر بنائے رکھا ۔ بہار میں کوکب قادری قائم مقام صدر کے طور پر تیجسوی یادو کے ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف شاندار ماحول بنانے کے ساتھ ساتھ پوری ریاست بہار میں کانگریس کو مضبوط کرنے کی کوشش میں جی جان سے لگے ہوئے تھے ۔لیکن اچانک ان کے اوپر مدن موہن جھا جیسے غیر معروف شخص کو مسلط کر دیا گیا ۔ جس کا نتیجہ ہوا کہ بہار میں جس تیزی سے کوکب قادری کانگریس میں نئی جان پھونک رہے تھے ، اس پر بریک لگ گیا ۔ بنگال میں جس دن تین اسمبلیوں کے نتیجے سامنے آئے تھے ۔ اس دن ،میں اتفاق سے کلکتے ہی میں تھا اور میں نے دیکھا تھا کہ وہاں کانگریسیوں نے اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی پر بہت شاندار جلوس نکالا تھا ۔ لیکن وہاں کانگریسیوں نے جس طرح بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف زہر اگلے تھے ۔ جس کی تفصیلات دوسرے دن اخبارات میں آئی تھیں ، انھیں دیکھ کر مجھے سخت تعجب کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوا تھا کہ ایک طرف ممتا بنرجی کانگریس سے اتحاد کے لئے رضامند ہیں ، وہیں بنگال کانگریس تین ریاستوں کی کامیابی کے نشہ میں ایسے بد مست ہیں کہ انھیں اپنے دوست اور دشمن کا بھی اندازہ نہیں ہے ۔ دہلی میں ناکام ثابت ہو چکی اور عمر کے آخری پڑاؤ پر کھڑی شیلا دکشت کو ایک بار پھر صدر کے طور پر دہلی کے کانگریسیوں پر مسلط کر دیا گیا اور اس ضعیفہ نے وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھے بغیر عاپ سے کانگریس کی دوری بنائے رکھنے کے لئے پوری طاقت لگا دی ہے۔ بہار میں بھی پرانے کانگریسی سدا سنگھ نے آر جے ڈی کے بغیر انتخاب لڑنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ جبکہ ریاست بہار میں کانگریس کے کسی ایک ضلع میں بھی اس کے صدر متحرک اور فعال نہیں ہیں ، پھر وہ کس دم خم پر تنہا انتخاب لڑنے کی بات کر رہی ہے ،یہ سمجھ سے پرے ہے ۔

اب ایسے حالات میں ملک کے سیکولر اور بی جے پی کی حکومت سے پریشان لوگوں کا یہ سوچنا شائد غلط نہیں کہ کانگریس کا نشانہ دراصل 2019 کے بجائے 2024 ء ہے ۔ وہ در اصل یہ سوچ رہی ہے کہ بی جے پی کی بڑھتی لا قانونیت ، انانیت، بربریت، بدعنوانی، استحصال اور معیشت کی بد حالی کے باعث جیسے جیسے اس پارٹی سے لوگوں کی بے زاری اور ناراضگی بڑھے گی ،پریشان ہو کر لوگ کانگریس کی پناہ میں ہی آنا چاہینگے ۔ اس درمیان 2019 ء میں بی جے پی یا سیکولر اتحادیوں کی کمزور حکومت بن جاتی ہے تووہ زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی اور اس کے بعد وسط مدتی انتخاب یقینی ہوگا ۔ ایسے میں کانگریس پارٹی اپنی اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوگی ۔ کانگریس کی نگاہ سے غالباََ بھاجپائیوں کا یہ بیان نہیں گزر رہا ہے کہ 2019 ء کے بعد اس ملک میں انتخاب نہیں ہوگا ۔ کل ہی ممبر پارلیامنٹ ساکھشی مہاراج نے بڑے فخر کے ساتھ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اس منصوبہ کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے قبل امیت شاہ کا یہ بیان آ چکا ہے کہ ہم ملک پر پچاس سال حکومت کرینگے۔

ایک طرف تو کانگریس پارٹی گاندھی نگر میں مودی اور شاہ کے گڑھ میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کی بات کر رہی ہے اور کانگریسی یہ بھی کہتے نہیں تھک رہے ہیں کہ اس بار کا انتخاب یہ طئے کرے گا کہ ملک گاندھی کے نظریہ پر چلے گا یا گوڈسے کی فرقہ واریت اور انتہا پسندی پر ۔ لیکن افسوس کہ عملی طور پر کانگریس ایسا کوئی ثبوت نہیں دے رہی ہے کہ وہ آخر چاہتی کیا ہے ۔

اس پورے منظر نامے سے ملک کے سیکولر ذہن کے لوگوں کی ناراضگی اور مایوسی کانگریس کے تئیں سخت برہمی میں بدلتی جا رہی ہے ۔ سابق رکن پارلیامنٹ محمد ادیب، زیڈ کے فیضان ،الیاس ملک اور راحت محمود چودھری وغیرہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے ، جس میں ان دانشوروں نے کانگریس کے ایسے رویۂ پر تشویش کے ساتھ ساتھ سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اس بار پھر کانگریس طشت پر سجا کر ملک کی باگ ڈور بھارتیہ جنتا پارٹی کو دینا چاہتی ہے ۔ اس جملے سے ہی لوگوں کی حد درجہ خفگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ لوگوںکا یہ بھی خیال سامنے آ رہا ہے کہ اس نازک وقت میں اورملک کی سا لمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کانگریس نے سیکولر سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ،ان کے مدمقابل خود کو انتخابی میدان میں اتارا تو سیکولرووٹوں کے بکھراؤ کو روکنے کے لئے ممکن ہے کہ کانگریس کو 1977 اور 1992 سے بھی زیادہ سبق سکھانے کی ضرورت پڑ جائے ۔ اس لئے کہ کسی بھی پارٹی اور فرد سے بڑا ،ملک اور اس کی سا لمیت ہے ۔ اس سوچ کو اگر عوام نے عملی جامہ پہنا دیا ، تو کہیں بی جے پی کا ‘کانگریس مکت بھارت’ کا نعرہ سچ نہ ثابت ہو جائے۔

Dr Syed Ahmad Quadri
Dr Syed Ahmad Quadri

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری
رابطہ: 9934839110

Share this:
Tags:
ban power public threats اقتدار پابندی دھمکیاں عوام ملکی معیشت
Pakistan Flag - Christchurch Tragedy
Previous Post سانحہ کرائسٹ چرچ: 9 شہریوں کی شہادت پر ملک بھر میں سوگ، پرچم سرنگوں
Next Post مودی !ایک ذہنی مریض سیاستدان
Narendra Modi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close