Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ان حسرتوں سے کہہ دو

April 11, 2015 0 1 min read
Money
Money
Money

تحریر : ایم سرور صدیقی
بچپن میں ہم کرنسی نوٹوں پر اپنا نام لکھ کر سوچتے رہتے تھے کہ ایک دن یہ نوٹ گھومتا گھماتا، پھرتا پھراتا پھر ہمارے پاس لوٹ آئے گا لیکن تادم تحریر ایسا نہیں ہوا ایک بھی کرنسی نوٹ کے سفر کا اختتام ہماری رسائی تک ممکن نہیں اس اعتبار سے کئی بار دل میں خیال آتا ہے دنیا کی سب سے بے وفا چیز تو دولت ہے جس کیلئے لوگ جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

ایمان بیچ دیتے ہیں۔ضمیر بیچ دیتے ہیں اپنے پیاروںسے نظریں پھیرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ حتیٰ کہ جسم بیچ دیتے ہیںیہ کم بخت دولت انسانوں کا خون سفید کردیتی ہے۔انسان حیوان بن جاتے ہیں ایک دوسرے کو قتل کرنے سے بھی گریزنہیں کیا جاتا۔جانے کتنی بار سوچا یہ دولت کی محبت ہے کیسی۔۔لذت کیسی۔۔ کیسا جنوں۔۔کیسا عشق؟اتنی ناپائیدار چیزپہ مرنا کیونکر؟ ایک نوٹ جو آج آپ کے ہاتھوں میں ہے پھر زندگی بھر آپ کے پاس دوبارہ واپس نہیں آتا ۔۔۔پھر بھی اس کی محبت میں جائز ناجائز،حلال حرام،اچھائی برائی کی تمیز کھو دینا کہاںکی انسانیت ہے۔۔

اولاد اور مال کو فتنہ قراردیا گیاہے لوگ پھرنہیں سوچتے دراصل دل میں محبت گھرکرجائے توبندہ اسی کا ہوکررہ جاتاہے رشتوںکااحترام بھی جاتا رہتاہے ۔پاکستان کی اشرافیہ جس میں سیاستدان، فوجی ڈکٹیٹر،بیوروکریسی ،فیوڈل لارڈ اور کرپٹ عناصر شامل ہیں ان کے 100ارب ڈالر غیرملکی بینکوں پڑے ہوئے ہیں یہ سب لوٹ مارکی کمائی ہے جو پاکستان میں ناجائز طریقے سے کماکر باہر رقم بھیج دی گئی۔بدقسمتی سے یہ لوگ ملکی وسائل پرقابض ہیں یہ لوگ نہ گورنمنٹ کو ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ان سے کوئی ٹیکس لے سکتاہے قانون ان کی خواہش کا نام ہے اشرافیہ کو چھینک بھی آجائے تو یہ بیرون ممالک کے مہنگے مہنگے ہسپتالوںمیں پاکستان کے قومی خزانے سے علاج کر اتے ہیں،دولت سے محبت ان کے رگ وپے میںبسی ہوئی ہے۔پاکستانی معاشرہ دولت سے محبت کرنے والوںکا معاشرہ ہے یہاں دولت کو حل المشکلات سمجھا جاتاہے برے سے برے دولتمندسے لوگ جلدی مرعوب ہو جاتے ہیں کوٹھی ،کار،بینک بیلنس اور ظاہری لش پس کو ہی جب عزت اور ترقی کا معیارسمجھ لیا جائے تو اخلاقی اقدار کہاں تک پنپ سکتی ہیں ہر شخص امیر بننے کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈتا پھرتاہے یہی وجہ ہے کہ ہر کرکٹ میچ پر اربوںکا جواء لگایا جاتا ہے۔۔۔

پرچی جواء ہر ماہ انعامی بانڈکی قرعہ اندازی پر الگ سے لگ رہاہے ۔۔۔متعدد کمپنیاں عوام کی اسی نفسیات سے فائدہ اٹھاکر اپنی مصنوعات بیچ بیچ کر اربوں منافع کمارہی ہیں اور معیار اور قیمت کے معاملے پر کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔۔۔کوئی آپ سے پوچھے دولت کیلئے آپ کس حدتک جا سکتے ہیں۔۔۔دل پر ہاتھ رکھ کر سوچئے اس سوال کا جواب کیا دینا پسندکریں گے ؟ ۔۔۔کئی زبان سے اقرارتو نہیں کریں گے لیکن حیف صد حیف بیشتر دل ہی دل میں یہ ضرور کہہ اٹھیں گے ۔۔۔آخری حد تک۔۔ یہ درست ہے کہ آج بلکہ ہمیشہ دولت ہی زیادہ ترکام ممکن ہیں لیکن اس کیلئے اخلاقی اقدارکی پامالی ، حلال حرام کی تمیز کھو دینا یا اپنے ایک روپے کے فائدے کیلئے دوسروں کا1000کا نقصان کردینا کہاں کی انسانیت ہے؟۔۔دنیاکے ہرمذہب ۔ہر پیغمبر اورہراس کے سچے پیروکارنے انسانوں سے محبت کا درس دیاہے دولت سے محبت کا نہیں یہ دنیا اور اس کی ہر چیز انسان کیلئے بنی ہے انسان ان کیلئے نہیں پھرہم نے کیوں مادیت کو اپنے آپ پر اس قدر حاوی کردیاہے کہ حقیقت چھپ گئی ہے۔۔

Poverty
Poverty

تحریر : ایم سرور صدیقی
دنیا کی تمام دولت اکھٹی بھی کرلی جائے تب بھی کسی کو زندگی کے چند لمحے عطانہیں کئے جا سکتے ۔ کہا جاتاہے پاکستان کرپٹ لوگوںکی جنت ہے یہاں بدعنوانی خوب پھل پھول رہی ہے کسی کو کوئی خوف،ندامت یا پریشانی نہیں ہے دراصل اس ملک میں احتساب کا سرے سے کوئی رواج ہی نہیں ہے بااثر شخصیات کے آگے قانون موم کی ناک ہے معاشرے میں مجموعی طورپر ہر کس و ناکس کیلئے متاثر ہونا فطری بات ہے شاید آپ کو یادہوگا ایک امریکی سینیٹر نے کہا تھا پاکستانی دولت کیلئے اپنی ماں بھی بیچ سکتے ہیں یہ ایک ایسا طمانچہ تھا جس کی گونج اب تک سنائی دے رہی ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج تک کسی بھی حکومت نے غربت ختم کرنے کیلئے حقیقی اقدامات نہیں کئے اگر کسی نے ڈھیلے دھالے انداز میں ایسا کرنے کی کوشش بھی کی تو افسر شاہی یاارکان ِ اسمبلی نے ان کاوشوںپر پانی پھیردیا اوروہ خود مالا مال ہوگئے اور یوں وہ غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن رہے اوریوںحکومتی کوششیں بار آور نہ ہو سکیںاگرپاکستان کی اشرافیہ صرف اپنا سرمایہ پاکستان لے آئے تو اس سے ملکی معیشت کو نہ صرف استحکام ملے گا بلکہ روزگارکے اتنے مواقع میسر آسکیں گے کہ عام آدمی بھی دو وقت کی روٹی عزت سے کھا سکے گا۔

غریب تو حالات سے مجبورہیں یہاں تو امیر سے امیر اور بڑے سے بڑا افسر بھی بدعنوان،کرپٹ،راشی ہے حالات جس نہج پر آگئے ہیں سمجھ سے بالاہے کس لئے لوگ ا یمان بیچ رہے ہیں۔ضمیر بیچ رہے ہیں، جسم بیچ رہے ہیں، ایک دوسرے کو قتل کررہے ہیں۔۔۔واعظ،علماء کرام،صحافی،سماجی کارکن اور تعلیم و تدریس سے وابستہ افراد ایک مشن سمجھ کر ایک تحریک چلائیں ،لوگوںکو تلقین کریں حرام اور حلال کا تصوراجاگر کریں اہمیت بتائیں اس کے بغیر دلوں سے دولت کی تڑپ ختم نہیں کی جا سکتی دولت سے محبت گھٹی میں پڑی ہوئی ہے دنیا میں ان لوگوںکا نام آج بھی زندہ ہے جنہوںنے دولت کو انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردیا سرگنگارام،گلاب دیوی، مدرٹریسا اس کی بہترین مثالیں ہیں آج عبدالستار ایدھی سمیت ان گنت شخصیات بے لوث خدمت کے جو چراغ روشن کررہے ہیں ان سے پورا ماحول جگمگ جگمگ روشن روشن ہے یہ ہمارے سامنے کی باتیں ہیں ہم جیسے چلتے پھرتے کردار ہیں اس کے باوجود ہم ہیں کہ پھربھی نہیں سوچتے۔۔۔

شاید غوروفکرکی عادت نہیں۔پاکستان میں غربت،دہشت گردی ،بے روزگاری،مہنگائی ،جسم فروشی اور چوری ،ڈکیتی،راہزنی دیگرمسائل کا بڑا سبب دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے جس نے مسائل در مسائل کو جنم دے کر عام آدمی کی زندگیاں تلخ بنادی ہیں پاکستان نصف صدی سے جن چیلنجز سے نبرد آزما ہے ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملکی وسائل چند خاندانوںتک محدودہوکر رہ گئے ہیں یہی لوگ اس وقت پاکستانیوںکی تقدیرکے مالک بنے ہوئے ہیں یہ خاندان جو چاہیں سیاہ و سفید کرنے پر قادرہیں بدقسمتی سے یہ لوگ سٹیٹ سے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیںقانون ان کی مٹھی میںہے، آئین ان کی خواہش کا نام ہے جس کو موم کی ناک بناکر جدھر چاہیں گھمادیں۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے عوام کیلئے غربت کو بدنصیبی بنا دیاہے جس سے چھٹکارہ کسی طور بھی ممکن نہیں۔بچپن میں ہم کرنسی نوٹوںپر اپنا نام لکھ کر سوچتے رہتے تھے کہ ایک دن یہ نوٹ گھومتا گھماتا ،پھرتا پھراتا ہمارے پاس پھر لوٹ آئے گا لیکن تادم ِ تحریر ایسا نہیں ہوا ایک بھی کرنسی نوٹ کے سفرکااختتام ہماری رسائی تک ممکن نہیں دولت آج میرے پاس ۔۔کل آپ کے پاس اورپرسوں کسی اور کے پاس چلی جاتی ہے یہی اس کی اصل حقیقت ہے

عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چاردن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

اس اعتبارسے کئی بار دل میں خیال آتاہے دنیا کی سب سے بے وفا چیز تو دولت ہے اور ایک بے وفا چیزکیلئے انسانیت کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دینا کوئی انسانیت نہیں ۔ ہم سب سوچنے ،سمجھنے اورعمل کرنے پر قادرہیں۔کا ش ہم سوچیں دولت سے محبت مسائل پیداکرتی ہے یہ دلوں سے احترام ختم کردیتی ہے دولت ایسی نامراد شے ہے محبت ۔۔۔کدورت ۔۔۔ اور نفرت میں تبدیل ہو جاتی ہے جب تک دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کا نظام نہیںبدلتا ہم یونہی آہ و بکا کرتے رہیں گے اور رو رو کر دل پکار اٹھے گا۔

ان حسرتوں سے کہہ دو کہیں دور جا بسیں یہ

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Tags:
Love man money murder Sarwar Siddiqui انسان برائی دولت ضمیر قتل محبت
Tahir Ashrafi
Previous Post یمن کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: طاہر اشرفی
Next Post ہیٹی: کشتی حادثہ میں 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں
Haiti

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close