Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شعور کا احساس

March 14, 2020 0 1 min read
Women March
Women March
Women March

تحریر : طارق حسین بٹ شان

انسانی تخلیق کا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ پیکرِ خاکی کو فیصلہ کرنے کی مکمل اجازت مرحمت فرمائی گئی ہے۔ فرشتوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ آزادانہ فیصلوں کی وجہ سے نئی مخلوق فتنہ و فساد برپا کرے گی اور باہمی آویزش سے خون کی ندیاں بہا دے گی لیکن اللہ تعالی نے انھیں یہ کہہ کر خاموش کر دیا تھا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔علامہ اقبال نے اپنے خطبات میں واضح لکھاہے کہ دو سے زیادہ راستوں کی موجودگی میں خدا کو بھی یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ انسان کے لئے کسی راہ کا خود انتخاب کرے ۔راہ کا انتخاب کرنا انسان کا اپنا حق ہے اور یہ حق کسی دوسرے کو تفویض نہیں کیا جا سکتا۔یہ حق ہی تو اس کی تخلیقی پہچان ہے لہذا اس سے اسے محروم کیسے کیا جا سکتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ انسان جس راہ کا انتخاب کرنا چاہے اس کے لئے وہ بالکل آزاد ہے اور کوئی دوسرا شخص جبر، دبائو اور دھونس دھاندلی سے اسے مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ اس راہ کا انتخاب کرے جس کی خاکہ اس کے دل و دماغ میں ہے ۔ اعلانِ خداوندی ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ۔ اعلانِ خدا وندی آزادی کا ایسا عظیم الشان منشور ہے جو آزادانہ فیصلہ کرنے کی اجازت کا دیباچہ ہے ۔

قرآنِ حکیم کا واضح اعلان کہ تمھارے لئے تمھاری راہ اور میرے لئے میری راہ انسانی آزادی کا ایسا سنہری اصول ہے جس سے انسانیت کا ارتقاء مزید تیز ہو گیا کیونکہ جو نظریہ باطل پر استوار ہو گا وہ خود نبخود زمین بوس ہو جائے گا۔بیک وقت کئی راہوں کی موجودگی میں کسی من پسند راہ کے انتخاب سے صرف سچائی باقی رہ جاتی ہے کیونکہ غلط راہ کا بھرم زیادہ دیر تک قائم رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔حق آیا اور باطل چلا گیا کیونکہ باطل کا چلا جانا اور سرنگوں ہونا منطقی ہوتا ہے۔میری ذاتی رائے ہے کہ اس کرہِ ارض پر کوئی ایسا فرد نہیں ہو گا جس کا جسم اس کی مرضی کے تابع نہ ہو۔ہر انسان اپنے جسم اور اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔ہمارے ہاتھ ،پائوں ،سماعت ،بصار ت اور زبان پر ہمارا ہی حکم چلتا ہے۔

یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کسی انسان کے اپنے جسم پر کسی دوسرے انسان کی مرضی چلے۔ غلامی کے دور میں بھی ایسا ممکن نہیں تھا اب تو دنیا انسانی آزادیوں کی پرچارک ہے لہذا اب ایسا ہونا ناممکنات میں سے ہے۔اگر دوسروں کی جسموں پر اپنی مرضی کے خود ساختہ نظریہ کو نافذ کر دیا جائے تو یہ کرہِ ارض انتشار ،بد امنی اور قتل و غارت گری کا مرکز بن جائے ۔ اپنے جسم کی حفاطت ہر انسان خود کرتا ہے۔وہ اپنے جسم کو خود حکم صادر کرتا ہے کہ اس کے جسم سے کون سے اعمال سرزد ہونے ہیں۔اگر کسی انسان کے جسم پر اس کی مرضی نہیں چلے گی تو پھر کیا ہوگا؟ اگر میں سونا چاہتا ہوں تو حکم صادر ہو گا کہ سونا منع ہے۔اگر میں گرم پانی سے نہانا چاہتا ہوں تو حکم صادر ہو گا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا ہو گا۔اگر مجھے بھوک لگ رہی ہو گی تو حکم ہو گا کہ کھانے سے لطف اندوز ہونا منع ہے۔ میں اپنے جسم کو گرم رکھنا چاہتا ہوں جبکہ حکم ہو گا کہ جسم کو ٹھندا رکھو۔ میں اپنے ہاتھوں سے لکھنا چاہتا ہوں لیکن حکم ہو گا کہ اپنے ہاتھ اور قلم ہمیں دے دو۔کوئی میرے بازو مانگ رہا ہو گا کوئی میرے سر کا خواہاں ہو گا اور کوئی میرے دل کا طلبگار ہو گا،کوئی میرے سینے پر مونگ دلنا چاہ رہا ہو گا ،کوئی میری آنکھوں کا طلبگار ہو گا اورکوئی میری کلائیاں مروڑنا چاہتا ہو گا لہذا انسان کا زندہ رہنا ناممکنات میں شمار ہو گا لہذا اس بارے میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ میرا جسم میری مرضی کے تابع ہے۔،۔

سوال یہ نہیں ہے کہ میرا جسم میری مرضی کا فلسفہ غلط ہے بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ یہ نعرہ چونکہ صنفِ نازک کے ہونٹوں سے ادا ہوا ہے لہذا اس میں فحا شی،بے حیائی اور اور بے غیرتی کا پہلو شامل کر دیا گیا ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عورت اس کرہِ ارض کا سب سے حسین تحفہ ہے اور مرد اس تحفہ کے حصول کے جتن کرتے کرتے اپنا سارا جیون گزار دیتا ہے۔ لڑکپن سے شروع ہونے والا میلان اس کی زندگی کی آخری سانسوں تک قائم رہتا ہے۔بیک وقت اس کی نظریں کئی مہ جبینوں پر ٹکی رہتی ہیں لہذا اس خوبصورت تحفہ سے انسان کا کبھی دل نہیں بھرتا ۔ وہ ہمیشہ دل لگی کے شغف میں خود کو نوجوان ثابت کرنے کے جنون سے رہائی نہیں پا تا۔وہ صنفِ نازک کے سحر کا اسیر رہتا ہے جس کے لئے وہ رقص و سرور کی محافل سجاتا ہے تا کہ دل کے ارمانوں کو تسکین پہنچا سکے۔عورت چونکہ سدا سے اس کیلئے کسی کھلونا سے کم نہیں ہے لہذا یہ سننا اسے گوارا نہیں کہ کوئی صنفِ نازک میرا جسم میری مرضی کا نعرہ بلند کر کے اس کے مچلتے ارمانوں پر اوس گرا دے۔وہ عورت کو سدا باندی بنا کر رکھنا چاہتا ہے اور اس کے حسن کے جلووں سے لطف اندوز ہو نا چاہتا ہے۔ہندوئوں کے ہاں تو داسیوں کو رواج تھا جبکہ اسلام کے دامن کو ملا نے لونڈیوں کے وجود سے بھر دیا اور انھیں شہنشائوں کے حرم کی زینت بنا کر اپنا حصہ وصول کیا ۔ وقت نے کروٹ لی اور عورت نے ایسی تمام پابندیوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر دیا۔ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں نے حوا کی بیٹی کی عصمت اور حیاء کو ایک ایسا گوہر بنا کر پیش کیا جس نے شہنشائوں کے حرموں کو ویران کر دیا۔آج کی عورت ماضی کی عورت نہیں ہے جو مرد کے جبر میں بھی اس کی غلامی کو ترجیح دے۔آج عور ت نے غلامی کی ان تمام زنجیروں کو توڑ کر برابری کا علم بلند کر دیا ہے جس کا حوصلہ اسے اسلام نے عطا کیا ہے ۔

اسلام کے دامن میں جو شہ سب سے اہم ہے وہ علم کا حصول ہے اور آج کی بیٹی علم کے حصول میں مردوں سے کہیں آگے ہے۔مردوں کا ذہن تو عورت کے خطوط کی بناوٹ ،دلکشی،رعنائی اور خراش تراش سے آگے سوچنے سے قاصر ہے جبکہ آج کی بیٹی علم کی شمع تھامے آگے بڑھتی جا رہی ہے ۔ وہ ہر میدان میں اپنی ذہانت ،فراست اور کردار سے انسانی خدمت کے نئے دیپ جلا رہی ہے۔ ماضی میں مردوں نے اسے جہالت اور لا علمی کی تاریکیوں میں دھکیل دیا تھا،اسے گھر میں مقید کر رکھا تھا ، اس پر علم کے دروازوں کو مقفل کر دیا گیا تھا اور اسے دنیا کو دیکھنے اور اس کی جمالیات سے بے بہرہ بنا کر رکھ دیا گیا تھا۔گھر کی چار دیواری سے باہر نکلنا اور اداروں میں خدمات سر انجام دینا تو بڑے دور کی بات ہے۔اسے تو شادی پر اپنی پسندو نا پسند کا اختیار بھی نہیں تھا۔اس کا انکار غیرت کا استعارہ سمجھا جاتا تھا اور انکار کی سزا بڑی عبرت ناک ہوتی تھی۔

غیرت کے نام پر قتل تو روزمرہ کا معمول ہے۔جہاںبیٹی نے اپنی پسند کا اظہار کیا اس پر بغاوت کا فلسفہ چسپاں کر کے اسے ذاتی ھواہشوں کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے حالانکہ یہ اس کا بنیادی حق ہے کہ شادی جیسے مقدس رشتہ میں منسلک ہونے سے قبل اس کی رائے پوچھی جائے۔صدیوں کی غلا می کے بعد سائنس کی حیرت انگیز ترقی اور میڈیا کی آزادی نے عورت کو اپنے حقو ق کا جو شعور عطا کیا ہے وہ جبر کے حامیوں کو گوارا نہیں ہے ۔وہ اب بھی رجعت پسندی کے اسی خول میں بند ہیں اور اسے برابری کا مقام دینے کیلئے تیار نہیں۔اسے زدو کوب کرنا ،اس پر تشدد کرنا،اس کے ساتھ مار پیٹ کرنا ،اسے گالیاں دینا اس کے ساتھ وحشیا نہ رویہ اپنا اور اسے کمتر سمجھنا مرد کی گھٹی میں شامل ہے۔اسلام نے ماں کو جو اعلی مقام عطا کیا ہے وہ اپنی جگہ اہم ہے لیکن بیوی کا جو مقام و رتبہ ہے وہ سب پر عیاں ہے۔دو وقت کی روٹی کی خاطر اسے جانوروں کی طرح صبح و شام کام کرنا پرتا ہے لیکن وہ خاموشی سے سب کچھ سہہ جاتی ہے۔وقت کے جبر نے عوت کو جو شعور عطا کیا ہے اسے فحاشی اور بے حیائی کے لیبل سے داغدار نہیں کیا جا سکتا۔دن دھاڑے عورتوں کو رسوا کرنے والے،انھیں غوا کرنے والے اور ان کے چہروں پر تیزاب پھینکنے والے کیا یہ برداشت کر سکیں گے کہ عورت یہ اعلان کرے کہ میرا جسم میری مرضی؟

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
consciousness decisions feeling humanity order احساس انسانیت حکم شعور فیصلوں
Pakistan - Corona Virus
Previous Post پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ
Next Post 8 مارچ آیا اور گزر گیا مگر
World Women’s Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close