
لندن (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان سکھ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جو انسانوں کی سمگلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
جبکہ چارافراد کو پانی کی شدید کمی اور جسم کی حرارت غیر معمولی طور پر کم ہو جانے کے باعث فوری علاج معالجے کے غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تیس افراد کو پولیس اور سرحدی سکیورٹی عملے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
جہاں ان لوگوں سے اس بارے میں ان سے تفتیش کی جائے گی کہ انھوں نے ایک مال بردار کینٹینر میں بند ہوکر کیوں سفر کیا۔ پولیس اہلکار کہتے ہیں کہ ان افراد کی صحت اور ان کی بہتری ان کی اولین ترجیح تھی لیکن اب جبکہ وہ بہتر حالت میں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سکھ مذہب کے ان افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
