Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اب تو کنٹینر کی جان چھوڑ دیں

December 9, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

کبھی کبھی ہم ”آٹے دال کا بھاؤ” معلوم کرنے بازار کا رُخ کر لیا کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں جب بازار گئے تو اشیائے خورونوش کے نرخ سُن کر ہمارے چودہ طبق روشن ہو گئے۔ تھوڑی ندامت بھی ہوئی کہ ہم ”ایویں خوامخواہ” ملازم کی دیانتداری پر شک کرکے گنہگار ہوتے رہے۔ جب تھکے ہارے گھر پہنچے تو اپنے میاں کو بے چین وبیقرار پایا۔ ہم نے طبیعت کی گرانی کا سبب پوچھاتوَ تلخیوں میں گُندھے لہجے میں کہنے لگے ”تمہارے اِس نئے پاکستان میں بھلا کسی کو سکون کے دو پَل نصیب ہو سکتے ہیںکیا”۔ ہم نے پوچھا ”اب کیا ہوا؟”۔ کہنے لگے کہ ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا دعویٰ کرنے والوں کا کارنامہ سُن لو کہ اب وہ سگریٹ نوشی پر ”گناہ ٹیکس” عائد کرنے جا رہے ہیں۔ فلپائن کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں یہ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ ہم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چلو کسی معاملے میں تو پاکستان صفِ اوّل میں آیا۔ کہنے لگے دینِ اسلام میں کہیں بھی تمباکو نوشی کو گناہ قرار نہیں دیا گیا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ قوم کو ”نیا اسلام” بھی دینے جا رے ہیں۔

یوں تو ہمارے دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے لیکن جھگڑے کے خوف سے چہرے پر سنجیدگی طاری کرتے ہوئے ہم نے کہا کہ سگریٹ نوشی عادتِ بَد اور کئی بیماریوں کی موجب تو ہے۔ اُنہوں نے کہا ”تسلیم کہ یہ عادتِ بَد ہے لیکن گناہ نہیں اور اگر ایک لمحے کے لیے سگریٹ نوشی کو گناہ تسلیم کر لیا جائے تو پھر باقی گناہوں پر بھی ”گناہ ٹیکس” عائد کرنے کی رسم چل نکلے گی اور لوگ سرِعام گناہ کرنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے ”پاک صاف” ہو جایا کریں گے۔ گناہ تو بہرحال گناہ ہوتا ہے، چھوٹا ہو یا بڑا، حکومت کو چاہیے کہ اپنا خزانہ بھرنے کے لیے ہر گناہ پر ٹیکس عائد کر دے۔ ایسا کرنے سے نہ تو اُسے آئی ایم ایف کے چرنوں میں بیٹھنا پڑے گا اور نہ ہی دوست ممالک سے بھیک مانگنے کی نوبت آئے گی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سگریٹ پر ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ حکومت کا جتنا جی چاہے ٹیکس عائد کرے لیکن اِس کو ”گناہ ٹیکس” جیسا نامعقول نام دینا سوائے ذہنی پسماندگی کے اور کچھ نہیں۔ایک گناہ ٹیکس ہی کیا نئے پاکستان کے بانیوں کی تو ہر بات ہی نرالی ہے۔ ہم نے کہاآپ تو بس”ایویںای” ہماری حکومت کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں حالانکہ ہماری حکومت نے 100 دنوں میں 100 کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔جواب ملا کہ واقعی حکومتی ”کارناموں” کی فہرست بہت طویل ہے۔ 100 دنوں میں 100 یوٹرن لینا آپ کے وزیرِاعظم کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا بے مثل کارنامہ اور کسی نے سرانجام نہیں دیا۔ اِس معاملے میں آپ دھڑلے سے کہہ سکتی ہیں ”ہم سا ہو تو سامنے آئے”۔ ویسے بھی کپتان کا یہ فرمان سونے کے پانی سے لکھنے کے قابل ہے کہ یوٹرن کے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا۔ سوال مگر یہ کہ یوٹرن لینے والے وزیرِاعظم کے وعدوں اور معاہدوں پر کیا دنیا اعتبار کرے گی؟۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ جب وہ کوئی وعدہ کریں تو لوگ کورس میں گانے لگیں

تیرے وعدے پہ جیئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

ریاستِ مدینہ کی بات کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا (خاکم بدہن) خلفائے راشدین یوٹرن لیا کرتے تھے؟۔ اگر بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح یوٹرن لے کر ہندو رہنماؤں کی بات مان جاتے تو کیا پاکستان تشکیل پا سکتا تھا؟۔ کپتان صاحب یہ بھی بتا دیں کہ وہ ”ریاستِ مدینہ” پر یوٹرن کب لے رہے ہیںکیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ جلد یا بدیر ایسا ضرور کریں گے۔

ہم نے بات بدلتے ہوئے کہا” کم ازکم یہ تو آپ تسلیم کریں گے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں”۔ طنزیہ جواب ملا ”بالکل، سبھی ادارے ایک صفحے پر ہیں۔ بیوروکریسی کے بارے میں حکمران کہتے ہیں کہ یہ نوازلیگ سے ملی ہوئی ہے، پولیس کا یہ عالم کہ کسی کو کچھ پتہ نہیں کب ٹرانسفر آرڈر تھما دیئے جائیں گے۔ آئی جیز سمیت کسی پولیس آفیسر کوایک ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کسی سیٹ پر بیٹھنا نصیب نہیں ہوتا۔ اقرباپروری کے بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار صاحب کو بھی کہنا پڑا ”اقرباپروری کی بات 20بار کروںگا۔ کسی کو اعتراض ہے تو رہے۔ زلفی بخاری کیس میں دیکھنا ہے کہ تقرری قانون کے مطابق ہوئی یا نہیں۔ اقرباپروری پر تقرریاں ہوںگی تو مداخلت کریں گے۔ کسی کو افسوس ہوا تو ہم اپنے فیصلے نہیں بدل سکتے”۔ وزیرِاعظم نے فرمایا کہ فوج تحریکِ انصاف کے ”منشور” کے ساتھ ہے۔ وہ اتنا بھی نہیں جانتے کہ افواجِ پاکستان کسی سیاسی جماعت کے ”منشور” کے ساتھ نہیں، حکومت کے ساتھ ہوا کرتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ میں صراحت سے بتا دیا کہ فوج کسی شخص یا سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

جب ہم نے کہا کہ وزیرِاعظم بار بار کہتے ہیں کہ وہ کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے تو جواب ملا کہ وزیرِاعظم صاحب کو یہ کہنا چاہیے”میں سوائے تحریکِ انصاف کے کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑوں گا”۔ اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ڈکلیئرڈ کرپٹ جہانگیر ترین ہمہ وقت کپتان کے پہلو میں پایا جاتا ہے۔نیب کی انکوائریاں بھگتنے والا زلفی بخاری وزیرِاعظم کے دل کے بہت قریب اور معاونِ خصوصی بھی۔ پنجاب کا سینئر وزیر علیم خاں بھی نیب زدہ۔ بقول کپتان کل کا چور اور ڈاکو چودھری پرویزالٰہی تحریکِ انصاف کا منتخب کردہ سپیکر پنجاب اسمبلی۔ وزیرِاعظم کے سابق مشیرِ قانون بابراعوان پر نندی پور پاور پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا کیس، اعظم سواتی سپریم کورٹ کی پیشیاں بھگتتا ہوا۔ کس کس کا ذکر کریںیہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ پچھلے دَورِحکومت میں خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کی تشکیل پر کروڑوں روپے صرف کرنے کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔ میٹرو بس کو ”جنگلابس” کہنے والوں نے پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ شروع کیا تو ابتدائی تخمینہ 41 ارب روپے تھا جوبڑھ کر 81 ارب روپے تک جا پہنچا لیکن میٹروبس کا نام ونشان نہیں۔ اگر ”میٹھا میٹھا ہپھ ہَپھ، کڑوا کڑوا تھو تھو”ہی کرپشن کے خاتمے کا معیار ہے تو پھر اِس ملک کا اللہ ہی حافظ۔

وزیرِاعظم صاحب نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں فرمایا ”کتنا برا لگے گا کہ ملک کا وزیرِاعظم کسی اور ملک میں بھیک مانگنے جائے”۔ پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ اُنہوں نے دھڑادھڑ بیرونی ممالک کے دورے کیے جن کا مقصد صرف ”بھیک مانگنا” تھا۔ یہ تو بہرحال طے کہ وزیرِاعظم کو بھیک مانگنے میں مہارتِ تامہ حاصل ہے۔ اُنہوں نے چندہ اکٹھا کرکے لاہور اور پشاور میں کینسر ہسپتال بنائے اور نمل یونیورسٹی قائم کی۔ اِس لیے یقیناََ وہ کچھ نہ کچھ تو لے ہی آئے ہوںگے۔ وہ قوم کو کہتے ہیں ”حوصلہ رکھیں، اچھے دن آنے والے ہیں”۔ شاید اُنہوں نے بھیک مانگنے کا کوئی نیا طریقہ تلاش کر لیا ہوگا جو وہ قوم کو اچھے دنوں کی نوید سنا رہے ہیںلیکن کیا پتہ کہ وہ اِس پر بھی یوٹرن لے لیں ۔

ہم نے بحث کو طول دینا مناسب نہ سمجھا کیونکہ طویل بحث ہمیشہ تکرار کا باعث ہوتی ہے اور عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھنے والے معاشرے میں جیت ہمیشہ مردوں ہی کی ہوتی ہے۔ اب اِن کو کون سمجھائے کہ وقت بدل چکا۔ اب تو ایٹمی پاکستان کا وزیرِاعظم بھی برملا کہتا ہے کہ بشریٰ بی بی (خاتونِ اوّل) اُنہیں بار بار یاد دلاتی رہتی ہیں کہ اب وہ وزیرِاعظم ہیں۔ میرے میاں نے کہا کہ آپ کے وزیرِاعظم صاحب تو یہی سمجھتے ہیں کہ وہ ”پیرنی” کی پھونکوں کے طفیل وزیرِاعظم بنے حالانکہ اِس میں بڑے بڑے ”کرنی والے پیروں” کا ہاتھ ہے۔ اب اگر وہ وزیرِاعظم ”سلیکٹ” ہو ہی گئے تو اُنہیں کہیں کہ خدا را اب کنٹینر سے اُتر بھی آئیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
container government leaders pakistan tax پاکستان ٹیکس حکومت رہنماؤں کنٹینر
Kashmir Council EU- HR Day Brussels
Previous Post انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں تقریب منعقد ہوئی
Next Post انسداد تجاوزات مہم، بغیر منصوبہ بندی
Extensions Operations

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close