Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمارے خلاف مہم چل رہی ہے، جیسا کرو گے پھر ویسا بھرو گے: سپریم کورٹ

September 15, 2017 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما فیصلے پر شریف فیملی کی نظرثانی درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرسربراہی جسٹس اعجازافضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس گلزار احمد نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ میں دوسرے روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا آرٹیکل 62 کا دائرہ کار بڑا وسیع ہے اور یہ اثاثوں کو ظاہر کرنے سے متعلق نہیں ہے، قانون اثاثوں کو ظاہر کرنے کا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

خواجہ حارث نے کہا آرٹیکل 62 کے اطلاق کے نتائج بڑے سنگین ہیں، عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت الیکشن کالعدم ہونے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوتی، نوازشریف کو کیپیٹل ایف زیڈ ای کے معاملے پر نا اہل کیا گیا، بلیک لاء ڈکشنری کی تاریخ کی زیادہ گہرائی میں نہیں جاؤں گا، اثاثے کے لفظ کے ایک سے زیادہ معنی اور تشریح ہیں۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ نہ لی گئی تنخواہ ظاہر نہ کرنے کی وجہ کیا تھی، آرٹیکل 62 صادق و امین ہونے سے متعلق ہے، نواز شریف نے تنخواہ کا دعوٰی کیا نہ کبھی تنخواہ لی، اثاثہ نہ سمجھنے کے باعث ظاہر نہیں کیا گیا۔ جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا معاہدے میں 10 ہزار درہم تنخواہ لکھی گئی ہے، پہلے تنخواہ زیادہ لکھی گئی پھر تنخواہ میں کمی کی گئی۔ جسٹس اعجاز افضل نے خواجہ حارث سے استفسار کرتے ہوئے کہا آپ کہتے ہیں نواز شریف تنخواہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے لیکن تحریری طور پر کہیں نہیں لکھا کہ تنخواہ نہیں لی جائے گی، قانون میں تحریری شہادت کو زبانی بات پر اہمیت حاصل ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے ملازمت کا معاہدہ واضح کہتا ہے کہ 10 ہزار درہم تنخواہ ہوگی اور یہ تحریری دستاویز بھی موجود ہے، اس لئے ہم تحریری دستاویز کی موجودگی میں تنخواہ نہ لینے کی زبانی بات کیسے مان لیں۔ خواجہ حارث نے کہا تسلیم کرتے ہیں کہ نوازشریف تنخواہ کے اہل تھے، مگر نواز شریف نے کبھی تنخواہ وصول نہیں کی۔

خواجہ حارث نے کہا اصل سوال آرٹیکل 62 کے اطلاق کا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا جو شخص پہلے دن الیکشن لڑنے کا اہل نہیں تھا، فرزند علی کیس کے مطابق اسے نااہل قرار دیا جاسکتاہے، جس پر خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ نا اہلی نہیں الیکشن کالعدم ہوتا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا اثاثے چھپانے والا نمائندگی کا حق نہیں رکھتا، خواجہ حارث نے کہا جے آئی ٹی نے ایسا کوئی اکاونٹ نہیں دیا جس میں نوازشریف کی تنخواہ ڈالی گئی۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا عدالتی فیصلے میں تنخواہ وصولی کے اکاونٹ کا ذکر نہیں۔خواجہ حارث نے کہا نوازشریف نے اپنے تمام اکاونٹ گوشواروں میں ظاہر کیئے۔
وکیل نواز شریف نے دلائل میں کہا ہر آمدن اثاثہ نہیں ہوتی، آمدن اکاونٹ میں ہوتی ہے یا اس شخص کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا ایک بھی ایسے فیصلے کی مثال نہیں جہاں اثاثہ چھپانے پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا ہو، عدالت نے نیب کو ریفرنس تیار کر کے دائر کرنے کا حکم دیا، خواجہ حارث نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں تھی اور اسکی دستاویزات زیادہ تر ذرائع سے حاصل کر دہ تھیں۔جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا جے آئی ٹی کے شواہد مطلوبہ معیار کے نہیں تو فائدہ آپکو ہوگا، احتساب عدالت میں غلطیوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکم نہیں دیا کہ جے آئی ٹی کے شواہد پر ملزمان کو سزا دے دیں، احتساب عدالت میں شواہد ریکارڈ ہونگے اور جرح ہوگی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ کو نا قابل تر دید سچ تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس رپورٹ پر نواز شریف کو مجرم قرار دیا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کبھی نہیں کہا جے آئی ٹی رپورٹ پرفیکٹ ہے۔ خواجہ حارث نے کہا جے آئی ٹی کی نامکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر نہیں ہوسکتے تھے۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کیا اب ہم جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیں۔

خواجہ حارث نے کہا عدالت کو نامکمل تحقیقات پر درخواستیں مسترد کرنی چاہیے تھیں، عدالت نیب کو قانون کے مطابق معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دے سکتی تھی، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد رپورٹ مکمل تصور ہوگی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کیا ہماری ہدایات سے احتساب عدالت میں کیس پر اثر ہوتا ہے، عدالتی آبزورویشن آپکے راستے میں نہیں آئے گی، ٹرائل کورٹ اپنا فیصلہ کرسکتی ہے اور اپنا نتیجہ اخذ کرسکتی ہے۔ خواجہ حارث نے دلائل دیئے کہ جے آئی ٹی پر سوال اٹھائے گئے تو ٹرائل کورٹ آپکا حکم دکھا دے گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ چاہتے ہیں کہ معاملہ نیب کے سپرد کر دیں، چیئرمین نیب نے جو عدالت میں کہا وہ ہمیں معلوم ہے، تمام ججز نے اس معاملے پر کھل کر رائے دی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا نیب خود کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا، ہمیں اندیشہ تھا کہ چیئرمین نیب اسپانوی زبان میں ریفرنس دائر نہ کر دیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا عدالت نے فیصلے میں محتاط زبان استعمال کی۔ خواجہ حارث نے کہا عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا بادی النظر کی جگہ پھر ہم کیا لکھتے۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہم کہہ دیتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی سفارشات عبوری ہیں، کہہ دیتے ہیں کہ ٹرائل کورٹ ہماری آبزوریشن سے متاثر نہ ہو۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا عدالت کو تشویش ہے کہ چیئرمین نیب کچھ نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کئی مقدمات میں چالان ٹرائل کورٹ میں دائر کرنے کا کہہ چکی ہے۔

خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا ایسی کوئی مثال نہیں جہاں عدالت نے شخصیت پر مبنیٰ ہدایات دی ہوں، عدالت نے سب بچوں اور بڑوں کے نام دے دیئے ہیں۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا بچے بالغ ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا نیب کو اختیار دیتے اگر کیس بنتا ہے تو ریفرنس دائر کرے، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا اختیار دے د یں، چیئرمین نیب کی جانبداری پر عدالت کہہ چکی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا عدالت نے 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور قانون میں 1 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا لکھا ہے۔ جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہم نے تو 5 ماہ زیادہ دے دیئے ہیں۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا ٹرائل کورٹ میں تو 2 سال تک مقدمے چلتے ہیں، عدالت کروائے تو 30 دن میں ٹرائل مکمل کروائے، دوسال بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں آتی ہے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

عدالتی وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو حکومتی وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ شکائیت کنندہ بن گئی ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا احتساب عدالت میں آپ جے آئی ٹی کے اراکین پر جرح کرسکتے ہیں، ہم لکھ دیتے ہیں کہ ہماری آبزرویشن اثرانداز نہیں ہوگی۔ خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا میرے موکل کا حق ہے کہ اسے فیئر ٹرائل ملے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا نواز شریف کو ریلیف بھی اسی عدالت نے دیا،ان کے خلاف کئی کیسز سپریم کورٹ میں آئے۔ عدالت نے خواجہ حارث کے دلائل کی تعریف بھی کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا ریفرنس دائر کرنے کا حکم قانونی بنیاد پر نہیں دیا گیا، عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض نہیں کیا گیا، قانونی اعتراض کسی بھی وقت اٹھایا جاسکتا ہے، کیا اسحاق ڈار اگر اپنے کسی ماتحت کو تھپڑ مار دے تو وہ معاملہ بھی یہاں آئے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جن نقاط پر نظر ثانی چاہیے اسکی نشاندہی کریں، احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگے تو ٹرائل کورٹ کو بتا دیں، 90 لاکھ کے اثاثے بڑھ کر 990 لاکھ کے ہوگئے، جو خطوط اسحاق ڈار نے لگائے ان میں خلیفہ کا نام غلط ہے۔ اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے کہا اثاثوں میں اضافہ 15 سالوں میں ہوا۔ جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا جو جواب نیب کو دینا ہے وہ آپ یہاں دے رہےہیں۔ شاہد حامد نے کہا 20 اپریل کے فیصلے میں میرے موکل کے خلاف تحقیقات کی کوئی ہدایت نہیں تھی، جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کر کے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آپ مقدمے میں فریق تھے آپ چاہتے ہیں کہ معاملے میں آنکھیں بند کر لیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا اسحاق ڈار نے جو اعترافی بیان دیا اسکو کبھی چیلنج نہیں کیا گیا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا میڈیا پر ہمارے خلاف مہم چل رہی ہے، ہرزہ سرائی کی مہم کو آپکا اور خواجہ حارث کا موکل چلا رہا ہے، جیسا کرو گے پھر ویسا بھروگے۔ عدالت نے پاناما فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Share this:
Tags:
campaign CONTEST Revision supreme court خلاف سپریم کورٹ مہم نظرثانی
Election Commission
Previous Post کوئی سیاسی جماعت این اے 120 میں جلسہ جلوس نہیں کر سکتی: الیکشن کمیشن
Next Post سازشیوں کا مقدر شکست ہے، عمران کی حیثیت مہرے سے زیادہ نہیں: مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close