Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کورونا کا پھر رونا

March 28, 2021 0 1 min read
Corona Patient
Corona Patient
Corona Patient

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

جب حکومت نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر تیزی سے جاری ہے تو ہم سمجھے کہ یہ محض ایک ڈرامہ ہے جو 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے مجوزہ لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے رچایا گیا ہے لیکن پی ڈی ایم تو آصف زرداری ڈکار چکے۔ لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے میاں نواز شریف سے 16 جون 2015ء کا بدلہ لیا ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق زرداری صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کی ”اینٹ سے اینٹ بجانے” کی دھمکی دی اور میاں صاحب نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے نہ صرف آصف زرداری کے بیان کی مذمت کی بلکہ طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی۔ جس کے بعد آصف زرداری کو لگ بھگ ڈیڑھ سال تک خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنی پڑی۔

جب پی ڈی ایم کا غوغا ”ٹائیں ٹائیں فش” ہونے کے باوجود کورونا کی تیزی برقرار رہی تو ہمارا ماتھا ٹھنکا ۔ پھر وزیرِاعظم اور خاتونِ اوّل کورونا میں مبتلاء ہوئے تو ہم خوفزدہ ہوگئے کہ جب کورونا پر ”پیرنی” کی پھونکوں کا کچھ اثر نہیں ہوا تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں۔ اِس لیے ہم نے سوچا ،اِس سے پہلے کہ ہماری جانِ عزیز بحقِ کورونا ضبط ہو جائے، احتیاطی تدابیر ضروری۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے وہ تدابیر بھی اختیار کر لیں جن کی ڈبلیو ایچ او نے ہدایت کی نہ کسی ڈاکٹر نے۔ آجکل ہم گھر میں بھی ماسک لگائے پھرتے ہیںجس پر پروفیسر صاحب بہت چڑتے ہیں۔ ہم نے تو اُنہیں بھی ماسک ”اوڑھانے” کی بھرپور کوشش کی لیکن اُن کا ہائی ہوتا پارہ دیکھ کر چپ ہو رہے البتہ جب اُنہوں نے ہمارا ماسک اتارنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ہم نے صاف کہہ دیا ”ہمارا مُنہ، ہماری مرضی”۔

بھئی! جان ہے تو جہان ہے اور ہماری جان کی کم از کم حکومت کو تو کوئی پرواہ نہیں۔ اگر پرواہ ہوتی تو گزرے سال میں لفظی بازی گری کی بجائے کچھ عمل بھی کرکے دکھایا ہوتا۔ ہماری عادتِ ثانیہ بن چکی کہ قرض کی مے پیتے ہیں یا پھرخیرات کے لیے جھولی پھیلاتے ہیں۔ پاکستان کا شمار دنیا کے اُن دو تین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ویکسین کا آغاز سب سے آخر میں ہوا۔ اِس میں شاید حکومت کا بھی قصور نہیں کہ وہ تو حسبِ سابق خیرات کے انتظار میں رہی اور جونہی چین سے خیرات ملی این سی او سی نے ویکسین کا استعمال شروع کروا دیا۔ لیکن این سی او سی کی بدانتظامی کی انتہا یہ کہ اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے لیے ویکسین دستیاب نہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی کورونا ویکسین کے لیے 1166 پررجسٹریشن روک دی گئی ہے۔ چین سے ملنے والی خیرات کے علاوہ ڈبلی ایچ او کے پروگرام کے تحت آسٹرازینکا ویکسین بھی پاکستان آرہی ہے جس کے بارے میں پہلے اسد عمر کی جانب سے تاثر دیا گیا کہ حکومت اِس ویکسین کی خریداری کر رہی ہے لیکن جب برطانیہ کے ایک آفیسر نے ٹویٹ کیا کہ اِس ویکسین کی قیمت حکومتِ برطانیہ ادا کر رہی ہے تو ہمارے حکومتی تاثر کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا۔ اب قوم انتظار میں ہے کہ کب ویکسین آئے اور اِس وبا سے جان چھوٹے۔ ابھی تک تو 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ہی ویکسین لگائی جارہی ہے لیکن وہ بھی ”ٹاواں ٹاواں” کیونکہ حکومت خیرات کے انتظار میں رہتی ہے۔اب حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن اُس کی قیمت 8500 روپے مقرر کی ہے۔

بھلا مہنگائی کے مارے غریب عوام میں اتنی سکت کہاں۔ عالمی مارکیٹ میں ویکسین کی قیمت 20 ڈالر یعنی لگ بھگ 3000 روپے بنتی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پرائیویٹ کمپنیاں اتنی ہی قیمت وصول کر رہی ہیںجبکہ غریبوں کی ہمدرد تبدیلی سرکار نے اپنی ”محبوب کمپنی” کو تین گنا قیمت پر ویکسین لگانے کی اجازت دی ہے۔ طُرفہ تماشا یہ کہ کمپنی اب بھی نخرے دکھاتے ہوئے دھمکی دے رہی ہے کہ اگر حکومت نے ویکسین کی قیمت نہ بڑھائی تو وہ روسی ویکسین واپس کر دے گی۔

بین الاقوامی سرویز کے مطابق کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے لیکن ہماری حکومت معجزات کے انتظار میں ہے۔ ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا حکمران اب تک کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن اور کبھی لاک ڈاؤن جیسے ڈرامے کھیلتی رہتی ہے۔ حقیقت یہ کہ لاک ڈاؤن ہو یا سمارٹ لاک ڈاؤن، عوام اِس کی پرواہ نہیں کرتے۔ کریں بھی تو کیسے کہ حکمرانوں کو ”رونمائی” کا شوق ہی بہت ہے۔ وزیرِاعظم، وزرائ، مشیر اور دیگر عمائدینِ حکومت بغیر ماسک کے ٹی وی سکرینوں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ایسے میں بھلا اِس وبا کا کون یقین کرے گا۔ چند دن پہلے وزیرِاعظم اور اُن کی اہلیہ کورونا میں مبتلاء ہوئے تو پوری قوم نے اُن کے لیے دعائیں کی لیکن حیرت تو اُس وقت ہوئی جب وزیرِاعظم 25 مارچ کو قرنطینہ سے نکل کرمیڈیا اجلاس کی صدارت کرتے پائے گئے۔ وزیرِاطلاعات شبلی فراز نے اِس اجلاس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر کڑی تنقید ہوئی۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا”عوام کو بھاشن دینے والے خود کورونا کو کتنا سیریس لیتے ہیں، اِس تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے”۔ ایک اور صارف نے لکھا ”جناب پریڈ میں تو نہیں گئے کہ کورونا ہے لیکن اپوزیشن کو دبوچنے کے لیے اجلاس بلا لیا”۔

نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو ہونے والی پیشی ملتوی کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق یہ پیشی ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے این سی او سی کی ہدایت پر ملتوی کی گئی۔ حقیقت مگر یہ کہ نیب نے پہلے لاہور نیب آفس کو ریڈ زون قرار دلوایا ۔ پھر وہ پورا ایریا رینجرز کے سپرد کیا اور آخر میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ مریم نواز کو ہجوم کے ساتھ نیب لاہور آنے سے روکا جائے لیکن جب ہائیکورٹ سے مُنہ کی کھائی تو ”چاروں شانے چِت” ہوتی نیب نے 26 مارچ کی پیشی ہی ملتوی کر دی۔ اِس پورے ڈرامے سے کم ازکم یہ تو ثابت ہو گیا کہ ”ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے”۔ اگر کورونا کی بنا پر پیشی ملتوی کرنی ہوتی تو کئی دن پہلے کی جا چکی ہوتی کیونکہ کورونا کی تیسری لہر تو پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”میں نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی۔

نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خاں کا ہے۔ جب جب نیب کا مالک عمران خاں مشکل میں آتا ہے، نیب مدد کو پہنچتا ہے”۔ میڈیا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خاں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے اِس لیے اُس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ ظاہر ہے کہ جب وزیرِاعظم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو عوام سے پابندی کی توقع عبث ۔کورونا ایس او پیز پر این سی او سی نے جو ہدایات جاری کی ہیں وہ حیران کُن۔ سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد سے زائد بھر چکے اور ایکٹو کیسز تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیںلیکن این سی او سی نے شادیوں پر 300 لوگوں کو اجازت دی ہے۔

ہم، آپ ، سبھی جانتے ہیں کہ جب آواز آتی ہے ”روٹی کھُل گئی جے” تو سبھی کھانے پر ایسے جھپٹتے ہیں جیسے ہمارے فوجی جوان بھارتی ”سورماؤں” پر۔ ایسے میں کہاں کا کورونا اور کیسا کورونا۔ پارک 6 بجے تک عوام کے لیے کھلے ہیں۔ سوال یہ کہ کیا 6 بجے سے پہلے کورونا سویا ہوتا ہے؟۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر تعلیمی ادارے (جہاں کلاس رومز میں طلباء و طالبات کی محدود تعداد ہوتی ہے) بند کرنے کا مقصد؟۔ شاپنگ مالز ہفتے میں 2 دن بند رکھنے سے دیگر 5 دنوں میں اِن مالز میں عوام کا رَش بڑھ جائے گا۔ ایسی اور بھی کئی حماقتیں ہیں جو این سی او سی نے جاری کی ہیں لیکن اِن بزرجمہروں کو کون سمجھائے۔

آخر میں سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا چشم کُشا مسودہ جس میں آئی ایم ایف کے ملازم چیئرمین سٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر کے پاس اُتنے ہی اختیارات جتنے کسی چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے پاس لیکن تفصیل اگلے کالم میں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
government Karuna mask Nawaz Sharif precautions احتیاطی تدابیر حکومت کورونا ماسک نواز شریف
Shab-e-Baraat
Previous Post ”شب برات ”بخشش و مغفرت کی رات
Next Post مشترکہ ڈرامہ سیریل کیلیے ’’ارطغرل‘‘ کی ٹیم کا عید کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ
Ertugrul Ghazi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close