Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کرونا وائرس کے غریب اور نچلے متوسط طبقہ پر ممکنہ اثرات

March 23, 2020March 23, 2020 0 1 min read
Coronavirus in Pakistan
Coronavirus in Pakistan
Coronavirus in Pakistan

تحریر : ذوالقرنین ہندل

قدرتی آفات اور وبائیں بلا تفریق اپنا کام کرتی ہیں۔اس میں رنگ، نسل حتی کہ مذہب کی تفریق بھی شامل نہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر کلیسے، مندر، مسجدیں اور دیگر مذہبی مقامات ویران ہیں۔میکدوں اور دیگر تفریحی جگہوں پر تالے، بارڈر سیل، پروازیں معطل اور بازار بند ہیں۔ کرونا وائرس دنیاوی عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چائنہ، جرمنی اور فرانس سمیت 180 سے زائد ترقی یافتہ و پذیر ممالک میں پھیل چکا ہے۔تین لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور چودہ ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نامور سیاسی شخصیات،کھلاڑی اور فنکار بھی اس کی لپیٹ میں ہیں۔بڑی معاشی طاقتیں اور بڑی بزنس شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ امیر حلقوں اور ترقی یافتہ ممالک کے پاس کھونے کو بہت کچھ ہے اور ایسی آفات کے بعد شاید سنبھلنے کی سکت بھی موجود ہو۔لیکن طبقاتی تقسیم میں غریب تر، غریب حتی کہ نچلے متوسط طبقے ان آفات کی آبناکیوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔عالمی غربت 2018کے اعداو شمار کے مطابق دنیا میں 36فیصد لوگ انتہائی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وبائی صورتحال میں کروڑوں لوگوں کو غذائی قلط کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔پاکستان بھر میں چھ کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔۔اکثریت خاص کر غریب طبقہ مناسب تعلیم،معیاری صحت اور غذائی ضروریات سے محروم ہو رہا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں بھی خدمات کے شعبہ سے منسلک بہت سے لوگوں کے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ تاہم یہ ممالک تو اس طبقے کے لئے مختلف امدادی اسکیموں کا اعلان کر رہے ہیں۔بات ترقی پذیر ممالک کی ہو تو ایسے ممالک میں دیگر شعبوں کی طرح صحت کا شعبہ بھی عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔افریقہ اور ایشیاء میں موجود بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں کرونا کی تشخیص کے لئے سہولیات ہی میسر نہیں۔نامکمل سہولیات کے باعث وہاں موجود متاثرین کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔بھارت کو ہی دیکھ لیجئے آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔تاہم ادھر نامکمل تشخیص کی سہولیات کی وجہ سے صرف چند سو مریضوں کی ہی تشخیص ہو سکی ہے۔ایران میں اس وبا کے پھیلنے کی بنیادی وجہ بھی نامکمل سہولیات ہی ہیں۔پاکستان،ایران، افغانستان اور دیگر کئی افریقی اور ایشیائی ممالک جہاں نامکمل سہولیات کی وجہ سے اس وباء کے پھیلاؤ کے بارے اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔

وہیں ایسے ممالک کے پاس ترقی یافتہ ممالک کی طرح بیک وقت ہزاروں مریضوں کے حصول علاج اور تنہائی (Isolation) کے لئے وینٹی لیٹراور کمرے موجود نہیں۔ اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں صرف1700وینٹی لیٹر موجود ہیں،جو شاید مشکل حالات میں صرف اعلی طبقوں کے ہی کام آسکیں۔ایسے ممالک معاشی لحاظ سے کمزور ہونے کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل بھی نہیں ہو سکتے۔امدادی رقوم سے کسی حد تک بہتری آ سکتی ہے تاہم ان ممالک میں رقوم میں غبن بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

بات غریب طبقہ میں موجود دیہاڑی دارو ں کی ہو تو اس وباکے باعث تعلیمی ادارے، دفاتر اور ہوٹلوں کے بند ہونے کی بنا پر بہت سے ریہڑی بان، ٹھیلوں والے، ٹیکسی ڈرائیور،باورچی اور دیگر خدمت گار وغیرہ پہلے ہی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔بہت سی نجی فیکٹریوں اور کارخانوں میں موجود سینکڑوں مزدور کاروبار میں کمی (DownSizing)کا شکار ہو رہے ہیں۔باقی بچنے والے روزگار تو حاصل کر رہے ہیں،تاہم ان کی جانیں جیسے کرونا کے رحم و کرم پر ہیں۔فیکٹریوں اور کارخانوں میں موجود یہ مزدور نہ تو سماجی دوری (Social Distance)اختیار کر سکتے ہیں، اور نہ ہی ان کے پاس حفاظتی سامان موجود ہے۔جو اس وباکو اپنے خاندان کے ساتھ معاشرے میں پروان چڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔طبی انشورنس جیسی سہولت ایسے طبقے کی اکثریت کے پاس موجود نہیں۔سفری پابندیاں نہ ہونے کی بنا پر ایسے ممالک میں بسیں اور دیگر مقامی سواریاں کھچا کھچ بھریں ہوئی نظر آتی ہیں۔جو نہ صرف اس طبقے بلکہ معاشرے میں موجود دیگر طبقات کے لئے بھی مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

فرض کریں اگر روزگار کے ایسے مقامات کو بند کر دیا جائے جو سماجی اکٹھ کا باعث بن رہے ہیں۔ تو کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ یاد رکھیں!ایسے لوگوں کی اکثریت ایسی ہے، جن کوطبی بنیاد پر تنخواہ کی ادائیگی(PaidLeaves) سمیت چھٹیاں نصیب نہیں ہوتیں۔ایسے مزدور جن کے پاس روزگار کا حصول روزانہ کی محنت ہی ہے اور دیگر جن کے پاس کسی قسم کی کوئی بچتی رقم (Savings)موجود نہیں وہ جلد ہی قرنطینہ میں بھوک سے مرنے لگیں گے۔ایسے لوگوں کے پاس امیروں کی طرح مہینوں کا راشن خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی۔ممکنات میں سے ہے کہ ایسے لوگ زیادہ دیر خود کو خودکارتنہائی(SelfIsolation)میں نہیں رکھ پائیں گے۔ایسے طبقوں کو ہر سو موت کا سامنا ہے، بھوک سے سسک کر مریں یا جان لیوا وباکو سینے سے لگالیں۔

یونیسیف کے سربراہ کے مطابق دنیا کی چالیس فیصد آبادی معیاری جراثیم کش صابن خریدنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ ماسک، صفائی دینے والا مائع(Sanitizer) اور صابن سے محروم یہ طبقات کرونا کا شکار بن سکتے ہیں۔

خدانخواستہ اگر یہ وباجلد ختم نہ ہوئی تو غریب طبقے کے یہ لوگ اپنے رزق کے حصول کے لئے مسلح جدوجہد پر بھی اتر سکتے ہیں۔امیر طبقے کی طرف سے راشن کا ذخیرہ کرنا اور اشیاء کی قیمتوں کا بے جا بڑھنا غریب طبقے میں نفرت کو فروغ دے سکتا ہے۔بھوک اورنفرتیں مل کر جرائم کو جنم دے سکتی ہیں۔دنیا میں بہت سی بدعنوانیوں کی وجہ غربت اور بھوک ہے۔ ایسے میں بہت سی بدعنوانیوں کے بڑھنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

ایسے طبقوں کے پاس نا مکمل سہولیات کے بعد نامناسب معلومات بھی خطرات کا باعث ہیں۔جعلی طبیب،جعلی تشخیصی مراکز اور مذہبی بہروپیے بھی ایسے لوگوں کو استعمال کر کے ان سے مستفید ہونے کے ساتھ ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

ایسے طبقوں کے بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔بہت سے لوگوں کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر آن لائن کلاسوں اور لیکچروں کا حصول بھی ممکن نہیں۔
ایسے لوگ جو غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں روزگار کے کے حصول کے لئے موجود ہیں۔امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک میں موجود ترقی پذیر ممالک کے یہ باشندے نہ تو طبی سہولیات رکھتے ہیں اور غیر قانونی ہونے کی بنا پرنہ ہی اس کے حصول کے لئے تگ و دو کر سکتے ہیں۔امریکی صحافی خرم شہزاد کے مطابق صرف امریکہ میں 13ملین غیر قانونی طور پر آباد لوگ موجود ہیں اور امریکہ میں کسی شخص کو طبی سہولت نہ ہونے کی صورت میں کرونا تشخیص کے لئے 1300امریکی ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔عالمی سطح پر پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے جہاں بیرون ممالک مقیم مزدور روزگار کے حصول کے لئے پریشان ہیں، وہیں انہیں اپنے وطن منتقل ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ایسے میں یہ لوگ کرونا کا آسان حدف ہیں۔

دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی بات ہو تو بہت سے ممالک جیسے میانمار اور بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مسلمان، ایران اور پاکستان میں موجود افغان پناہ گزین اسی طرح ترکی اور یورپ وغیرہ میں موجود شامی پناہ گزین وغیرہ بھی طبی سہولتوں سے محروم ہوکر کرونا کا شکار بن سکتے ہیں۔ اور نامناسب طبی سہولیات کی بنا پر یہ ایک سے دوسرے ملک ہجرت کرکے کرونا کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ایران میں 3ملین افغان مہاجرین موجود ہیں۔ جوسہولیات کی محرومی کی بدولت افغانستان منتقل ہو رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ پناہ گزین پاکستان کا بھی رخ کر سکتے ہیں۔بھارت میں موجود مختلف مذاہب کے مبینہ پناہ گزین اور اس کے زیر تسلط کشمیر کے لوگوں کو بھی طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔

ایسے حلقوں میں موجود امراء،تعلیم یافتہ اور نوجوانوں کو آگاہی پھیلانے کے ساتھ غریب اور متوسط طبقوں کی امداد کرنی چاہئے۔لوگ اپنے مذاہب کے مطابق لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں مذہبی رسومات کا فنڈ اس پر خرچ کر سکتے ہیں۔جیسے مسلمان زکواۃ تقسیم کر سکتے ہیں،افطاردعوتوں کی رقم کوخرچ کر سکتے ہیں۔وغیرہ

اگر مذہبی خطیب و سکالرز آگاہی پھیلائیں تو لوگ جلد متوجہ ہوں گے۔مذہبی اجتماعوں میں ہاتھ نہ ملانے کو ایمان کی کمزوری قرار دینے کی بجائے،لوگوں میں آگاہی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ہمیں خود غرضی کو پرے رکھ کر ہر طبقے کی مدد کو یقینی بنانا ہوگا۔لوگوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ احتیاط کتنی ضروری ہے۔خدارا تشخیص اور علاج سے بھاگ کر اپنے پیاروں کی زندگیاں اجیرن مت بنائیں۔حکومتوں کا ساتھ دیں۔حکومتوں کو ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کرنا ہوں گے، پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔

عالمی ادارے امداد ی پیکجز دے رہے ہیں۔اب حکومتوں پر منحصر ہے کہ وہ کیسے اس صورتحال سے نبردآزما ہوتی ہیں۔یہ امداد غبن کی نظر ہوتی ہیں یا اسے عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا عالمی طاقتوں سے ترقی پذیر ممالک پرسے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔اگر ایسے ممالک اور طبقوں کو کرونا سے نمٹنے کا موقع نہ فراہم کیا گیا،تو پوری دنیا اس عالمی وبا کی لپیٹ سے آزاد نہیں ہو سکے گی۔ذرا سوچئے!

Zulqarnain Hundal
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Tags:
Corona virus effects Natural disasters Poor اثرات غریب قدرتی آفات کرونا وائرس
PPP Sindh
Previous Post رہنماء پیپلز پارٹی شہزاد ناتھا کا کرونا کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز
Next Post الخدمت فاءونڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام بورڈ کا جائزہ اجلاس
Meeting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close