Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کرونا نے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں

March 14, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Coronavirus
Coronavirus

تحریر : قادر خان یوسف زئی

کرونا وائرس اپنے تمام تر مضمرات کے ساتھ تمام براعظموں کو اپنے زد میں لے چکا ہے ۔ اٹلی، جنوبی کوریا، چین اور ایران سے رہا، چین چونکہ تجارتی طور پر دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت ہے، اس لئے صنعتی سرگرمیاں، چین میں زیادہ ہیں، اسی باعث عالمی تجارت میں اہم کردار کے سبب چینی عوام و غیر ملکی افراد کا چین سے بالواسطہ رابطہ رہا۔ شروع میں خیال کیا گیا کہ چین، کرونا وائرس کو دیگر ممالک تک پھیلنے سے قبل ہی اس کا توڑ نکالنے میں کامیاب ہوجائے گا، لیکن گذشتہ دو ماہ میں چین میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے کرونا سے متاثر دیگر ممالک کو سینو فوبیا میں مبتلا کرتے ہوئے اس موقع کا فائدہ بھی اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرے بڑے نقصان کا سامنا کرنے والے ممالک جنوبی کوریا اور ’ایران‘ بنے، جہاں چین کے بعد متاثرین اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد سامنے آئی۔ اس وقت عالمی سطح پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سائنسدان ناکام نظر آرہے ہیں،چونکہ کرونا وائرس کو احتیاطی تدابیر سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے کویِڈ انیس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر میں منفی پروپیگنڈوں سے عالمی تجارت متاثر ہوئی۔ گمان کیا جارہا ہے کہ ماہ اپریل کے آخرتک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وبا پر قابو پانے میں آسانی پیدا ہوجائے گی۔ جہاں بڑے تجارتی اداروں کو مالی نقصان کا سامنا ہورہا ہے تو دوسری جانب غیر متوقع طور پر وبا سے کئی بڑے تجارتی اداروں و ممالک کو فایدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا کہ کرونا وائرس کو لے کر عالمی سطح پر ایسا منظم پروپیگنڈا بھی کیا گیا، جس کے سبب چین کو شدید معاشی نقصان کا سامنا ہو۔ اس پروپیگنڈے کو سینو فوبیا کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ سینو فوبیا میں مبتلا ممالک، ایشیائی ممالک اور بالخصوص چین کی عوام کے ساتھ امتیازی رویہ رکھتے ہیں، واضح رہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے خلاف نسل پرستی و تعصب کو سینو فوبیا قرار دیا جاتا ہے،۔چین اور چینی لوگوں کے خلاف تعصب کچھ نیا نہیں ہے۔ ’سینو فوبیا‘ یعنی چینی لوگوں سے ڈر یا ناپسندیدگی صدیوں سے چلا آ رہا ایک رجحان ہے۔یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت وہ ممالک جہاں ایشیائی افراد ایک واضح اقلیت ہیں وہاں چین اور چینی باشندوں کے لیے پہلے سے موجود ناپسندیدگی ان دقیانوسی خیالات کے باعث مزید بڑھی ہے کہ چینی گندے اور غیر مہذب ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر چینی افراد کو ’وائرس‘ کہنا بہت عام ہے، ایشیائی اقلیتوں کو عوامی مقامات پر خوش آمدید نہیں کہا جاتا یا انھیں نسل پرستانہ حملوں اور طنز کا نشانہ بنایا گیا۔فرانسیسی اور آسٹریلین اخبارات میں یہ شہ سرخیاں بھی چلیں کہ ’پیلا خطرہ‘ یا ’چینی بچے گھر رہیں۔‘

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریوسیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”ہم نے اس سے قبل سانس کی ایسی کوئی بیماری نہیں دیکھی، جو اس طرح پھیلتی رہی ہو۔ تاہم یہ بیماری درست اقدامات سے روکی جا سکتی ہے۔“ اس وقت دنیا کے110سے زائد ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تھاوز ہو چکی ہے، اٹلی اور آسٹریا میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ تیزی سے وبا پھیلنے کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی۔ سب سے پہلے چین میں نئے سال کی تقاریب ختم کردی گئیں۔فرانس میں متعدد تقریبات منسوخ کرتے ہوئے ماحول میں ”0 500سے زیادہ افراد کی جمع“ کو منسوخ کردیا گیا، زرعی پیرس شو اور پیرس ہاف میراتھن اور متعددسیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لئے بند کردیا گیا۔ جنیوا میں سالانہ آٹو شو منسوخ کردیا گیا۔کروناکی وجہ سے دنیاکی سب بڑی نمائش ”دی موبائل ورلڈ کانگریس“ (ایم ڈیبلیو سی) 2020 منسوخ کر دی گئی۔ موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا نعقاد 24 تا 27 فروری اسپین کے شہربارسلونامیں ہوناتھاجس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔ایم ڈبلیوسی کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خوف کے باعث تقریب منسوخ کرنیکاباقاعدہ اعلان بھی کیا۔ایونٹ کی انتظامیہ جی ایس ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ، صحت مند اور میزبان ملک اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 24 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سینئر ممبر نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ شبہ ہوگا تو مقابلے ملتوی کرنے یا جگہ تبدیل کرنے کی بجائے منسوخ کر دیے جائیں گے۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے خطرے کی وجہ سے اولمپکس مقابلے منسوخ کرنے کے معاملے پر غور کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ شمالی اٹلی میں منعقد ہونے والا وینس میلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور یکم مارچ تک ہر عوامی تقریب اور بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔برطانیہ کے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی اور شہروں کولاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے.ایران میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی عاید کی گئی۔ سعودی حکام بھی غیر ملکی زائرین سمیت اپنے شہریوں کی بھی عمرے کی ادائیگی و مقدس مقامات کی زیارت کرنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرچکے ہیں۔چین سے غیر ملکیوں کی کثیر تعداد کو واپس اُن کے ممالک نے واپس بلا لیا،، فضائی سفر میں احتیاطی تدابیر کے سبب کئی ممالک نے متعدد شہروں و ممالک سے فضائی رابطہ منقطع کرلیا، کئی ممالک نے اپنی زمینی سرحدوں کو بند کردیا۔ جس سے زمینی تجارت متاثر ہورہی ہے۔19کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

کویِڈ انیس بیماری کے مسلسل پھیلاؤ نے خاص طور پر ایشیائی مالی منڈیوں کو مندی کی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں کو بھی شدید مالیاتی گراوٹ کا سامنا رہا۔ اس صورت حال پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی شرح پیداوار کے پہیے میں سستی روی پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے مالیاتی منڈیوں، اسٹاک مارکیٹوں اور ایوی ایشن انڈسٹری کو گہرا نقصان پہنچایا۔کرونا وائرس نے جہاں عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے وہاں،وائرس کی وبا کے باعث کئی ایسے تجارتی اداروں کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے، جو کرونا وائرس کی وبا سے احتیاطی تدابیر کے لئے محفوظ قرار دیئے جارہے ہیں، ان میں جراثیم کش پلانٹس کی سپلائی بڑھ چکی ہے۔ جراثیم کش سیال مادے سمیت مختلف مصنوعات کی طلب میں اضافہ کردیا ہے۔ چونکہ کووِڈ انیس بیماری کی احتیاطی تدابیر میں ایسے مواد کو اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے باعثوبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔ ایسے میں بار بار ہاتھ دھونے کی لیے صابن اور سینیٹائزر کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح حالیہ دنوں میں سرجیکل ماسک کی طلب میں یکایک اضافہ ہوا ہے، جس سے ماسک بنانے والی کمپنی ‘ 3ایم کارپ’ کے کاروبار کو بڑا فروغ حاصل ہوا۔ طبی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی مثال ملائیشیا کی کمپنی ‘ٹاپ گلوو’ ہے، جس نے بھی حالیہ دنوں میں زبردست کاروبار کیا اور اس کے مالکان میں شامل لِم وی چائے بھی ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

عالمی ادارے کی ایک تحقیق کے مطابق کووِڈ انیس بیماری کی وجہ سے اجتماع پر جانے سے گریز کیا جارہا ہے اس لئے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے، گھروں میں محدود ہونے کے سبب انٹرنیٹ پر معلوماتی پروگرام و فلمیں دیکھنے کے رجحان کے سبب نیٹ فلیکس جیسی کمپنیوں کے کاروبار میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطاق 6کھرب ڈالر کی انڈسٹری میں نیٹ فلیکس نے ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ اسی طرح دیگر کمپنیاں پر ریکارڈ توڑ منافع کما رہی ہیں۔ اس مہلک انفیکشن کے تدارک کے لیے تجرباتی ویکسین بنانے والی کمپنی ‘موڈرنا’ کے چیف ایگزیکٹو اسٹیفان بانِسل حال ہی میں کچھ عرصے کے لیے دنیا کے ارب پتیوں میں شامل ہو گئے۔لوگ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹروں کی بتائی گئی مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ایسی کمپنیاں جو ورزش کی مشینیں اور وڈیوز بناتی ہیں، ان کے کاروبار میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، کیونکہ وائرس کی خوف کی وجہ سے وزرش کے لئے جم جانے والے افراد نے گھروں میں رہنے کے باعث جم جانا کم کردیا، بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے اسٹاف کو گھر وں میں کام کرنے کی اجازت دی۔ خیال ہے کہ وہ لوگ جو ویسے ورزش کے لیے جِم جاتے تھے اب کرونا وائرس کے ڈر سے گھر پر رہ کر ورزش کو ترجیح دے رہے ہیں۔کرونا وائرس جیسے جیسے پھیل رہا ہے، ایسے میں ٹیلی کانفرنسنگ کی کمپنی ‘زوم ویڈیو’ کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فروری میں کمپنی کے شیئرز میں پچاس فیصد اضافہ ہوا اور اس سال کے صرف پہلے دو ماہ میں کمپنی کے پاس پچھلے سال کی نسبت 22 لاکھ سے زائد نئے صارفین آئے۔حالیہ دنوں میں یورپ کی بعض بڑی بڑی سپر مارکٹوں میں سبزی، پھل اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی قلت دیکھی گئی۔ بے چینی اور افراتفری کی وجہ سے لوگوں میں خوراک ذخیرہ کرنے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایسے میں سرمایہ کار پیک کھانوں کی تیاری اور ترسیل میں پیسہ لگا رہے ہیں جبکہ آن لائن ریٹیل کمپنی ایمازون بھی اس رجحان سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ایران نے 70ہزار قیدیوں کو جیلوں سے رہا کردیا۔

کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور وبا کو خوف ناک شکل دینے میں مخصوص عناصر کی جانب سے منظم انداز میں افوہوں و غلط فہیموں نے بھی اہم کردار کیا۔جس سے دنیا بھر کے ممالک کی عوام متاثر ہونا شروع ہوئی۔ من گھڑت افوہوں کے ساتھ ساتھ ایک قابل علاج بیماری کو انتہائی بھیانک روپ میں پیش کیا گیا۔ چین اپنی آبادی کے سبب زیادہ نقصان کا باعث بنا، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چین نے ہنگامی بنیادوں پر دنیا بھر میں کووِڈ انیس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے۔ احساس ذمے داری کے ساتھ وبا کو دیگر ممالک میں پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔ معاشی تجارت میں نقصانات کے باوجود جانی نقصان سے بچنے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے۔ چین کی کل آبادی دنیا کا پانچواں حصہ ہے، ایک ارب تیس کروڑ سے زائد نفوس رکھنے والی مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اس وقت بظاہر چین بحران میں مبتلا ہے تاہم گذرتے وقت کے ساتھ بہتر طبی احتیاطی تدابیرکے باعث کرونا وائرس کی وبا سے پہنچے والے نقصانات میں کمی آرہی ہے۔ چین نے پاکستانی شہریوں کے لئے بھی خصوصی طور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کیں ہیں۔چین اس وقت مسائل کا شکار ہونے کے باوجود طبی بحرا ن پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤکے دوران چائنا میڈیا گروپ کو سو سے زائد بین الاقوامی میڈیا اداروں کی جانب سے خطوط موصول ہوئے جن میں چین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ان اداوں میں رائٹرز، ایسوسی ایٹ پریس، اے ایف پی، روس ٹوڈے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی، اٹلی کے نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن، ترکی نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن ایجنسی، برازیلین فلیگ مین میڈیا گروپ اور امریکی میڈیا گروپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا سے متعلق اہم بین الاقوامی تنظیموں نے بھی چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ان اداروں میں ایشیاء پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین، یورپی نشریاتی یونین، یوروپی نیوز ایکسچینج یونین، اور عرب براڈکاسٹنگ یونین شامل ہیں۔وبا سے مقابلے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو 104 بین الاقوامی میڈیا اداروں اور 5 بڑی میڈیا تنظیموں کے سربراہان کے خطوط موصول ہوئے، جن میں اس وبا سے لڑنے کے لئے چینی حکومت اور لوگوں کی جانب سے موثر اقدامات کی تحسین کی گئی۔ ان خطوط میں توقع ظاہر کی گئی کہ چینی عوام وبا کی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پاکستان بھی چہار اطراف سے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک، چین، ایران سمیت بھارت اور افغانستان سے آنے والے افراد کی وجہ سے کورونا وائرس کا شکار ہوا۔ خاص طور پر ایران کے راستے آنے والے زائرین کے سبب پاکستا ن میں کویِڈ انیس بیماری کے ۔ احتیاط، علاج کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر کے لئے قومی ادارہ صحت و عالمی اداروں کی تجاویز کو نظر انداز نہ کریں۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Corona Economic foundations precautionary measures world economy احتیاطی تدابیر بنیادیں عالمی معیشت کرونا معاشی
Gheebat
Previous Post غیبت اور اس کے نقصانات
Next Post خوشحالی اور سکون
Prosperity

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close