
کراچی (جیوڈیسک) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوران ملاقات ملکی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ قوم نے جو اعتماد کیا پاک فوج اس پرپورا اترے گی، پاک فوج قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ملک کے لیے عظیم قربانی ہے، آپریشن ضرب عضب کے ردعمل سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
