Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بدعنوانی (کرپشن) کیا ہے!

July 6, 2019 0 1 min read
Corruption
Corruption
Corruption

تحریر : شیخ خالد زاہد

یوں تو لفظ بدعنوان اردو میں ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی غیر اہم رہا (جسکا مقامی سیاستدانوں نے خوب فائدہ اٹھایا)جبکہ لفظ کرپٹ یا کرپشن جو انگریزی میں بدعنوان کیلئے استعمال ہوتا ہے کافی عام فہم ہے اور بخوبی جاناپہچانا جاتا ہے، ہم اردو کی ترویج کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لفظ بدعنوان استعمال کرینگے۔اس لفظ کو بھی انگریزی میں عام کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انگریزی میں کچھ بھی کہا جائے اسے احترام بھلا ناہی سنا جائے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑتا، یعنی سانپ بھی مر جاتا ہے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹتی، معاشرے اپنی زبان میں پرورش نا پائیں تو بے زبان اور بے عنوان رہتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انگریزی کا تو ہر لفظ ہی متاثر کن ہے چاہے وہ ہتک عزت ہی کیوں نا کر رہا ہو۔ پاکستانی عوام کو جو سمجھنا تھا وہ آج تک سمجھنے کی کوشش نہیں کررہی اورجو کچھ غیر ضروری ہے وہ سب سمجھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ قومی زبان کے نفاذ کو ہمیشہ کیوں پسِ پشت رکھا گیا ہے اسکی وجوہات جہاں اور بہت ساری ہیں، ان میں سے ایک اہم ترین وجہ یہ بھی ہے کہ اسطرح سے قوم کو بیوقوف بناکے رکھا جائے۔ ہم ہر مضمون میں اپنی قومی زبان کی ترویج کیلئے اپنی سی کوشش کرتے رہتے ہیں اور ہینگے، یہاں تک کہ ہمارا معاشرہ اپنی زبان سمجھنا نا شروع کردے۔

ہمیشہ صحیح راستے پر رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں جسکی وجہ سے ہم متبادل راستہ نکالتے ہیں۔ ایک طرح سے دیکھا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ راستہ بدل کر منزل پر پہنچا جائے۔ سوال یہ ہے کہ صحیح راست صحیح کیوں نہیں رکھا جاتا؟کیوں عوام کو مشکل میں دھکیل دیا جاتا ہے؟کیوں انہیں متبادل راستہ دیکھایا جاتا ہے؟ایک طرف تو ہم قطار میں کھڑا ہونا نہیں چاہتے اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ لمبی قطار سے ہوتا ہوا ایک شخص متعلقہ کھڑکی یا فرد تک پہنچتا ہے تو وہاں اسے کسی نا کسی ایسے اعتراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسکے کیلئے متبادل طریقہ استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔دنیا نے ترقی کیلئے قطاروں سے جان چھڑائی یعنی سب کچھ ڈیجیٹلائز (معذرت اردو میں بہت مشکل ترجمہ ہے اس لفظ کا)کردیا۔ انسانی ہاتھ کا استعمال سوائے پلاسٹک کے کارڈز کو سوائپ کرنے کہ اور کچھ نہیں رہا ہے اس طرح سے وہاں بدعنوانی یا متبادل راستے کے چناؤ کا معاملہ ہی ختم کردیا ہے۔ آخر ہمارے پاس ایسا کیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی قطار میں کھڑا ہونا نہیں چاہتا، جبکہ بغیر صف بندی کے رب کی رضابھی نہیں ملتی۔یہاں بات امیر یا غریب کی نہیں یہ معاملہ ہر پاکستانی میں بتدریج یکساں مناسبت سے پایا جاتا ہے۔ہم نے مانا کہ پیسے والے کو اپنے پیسے کا گھمنڈ ہوتا ہے لیکن ایک متوسط طبقے یا اس سے بھی کم یعنی تیسرے درجے کا پاکستانی بھی قطار میں لگنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔ پیسے والے اس لئے قطار میں نہیں لگتے کے کیا وہ ان غریب لوگوں کیساتھ جن کے پاس سے محنت کے پسینے کی بو آرہی ہے ساتھ کھڑے ہونگے۔ بارہا قطار میں لگنے کے معاملے پر لکھ چکا ہوں لیکن یہ دکھ ہر روز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جبکہ ہوائی اڈوں پر اب کچھ انتہائی اہم لوگ قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔بہت چھوٹی چھوٹی بدعنوانیاں ہمارے معاشرے میں عام ہیں اور ہماری نسلیں اس بدعنوانیوں کے سائے میں ہی پرورش پا رہی ہے۔ راستے میں چلتے پھرتے کہیں بھی کچرے کا پھینک دینا، گھرپر ہوتے ہوئے بچوں سے کہلوادینا کہ گھر پر نہیں ہیں، اسکول کی چھٹی کیلئے بہت پیار سے بچے کو کہہ دینا کہ ہماری نانی ہسپتال میں تھیں تو دیکھنے گئے ہوئے تھے یہ وہ روزمرہ کی باتیں ہیں جو بچے بڑوں سے معمول کیمطابق سنتے ہیں اسطرح سے بدعنوانی کا بیج معصوم بچوں کے ذہنوں میں بو دیا جاتاہے۔

یہ ہم سب جانتے ہیں کہ قطار کا بد عنوانی سے گہرا تعلق ہے، ٹرین کا ٹکٹ لینے جائیں ایک لمبی قطار دیکھ کر فوراً کسی دوسرے ذرائع کی تلاش میں نظریں ادھر ادھر گھومنا شروع ہوجاتی ہیں اور شکر میسر آہی جاتی ہے کچھ اضافی رقم دے کر بغیر قطار میں لگے کچھ کم وقت میں ٹکٹ ہوجاتی ہے اور بڑے فخر سے وہاں سے نکل جاتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم نے بدعنوانی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ دراصل بدعنوانی قطار میں نا کھڑے ہونے والوں کی وجہ سے ہی پھلتی پھولتی ہے۔ قطار کو لمبا رکھنے میں اس عملے کا بھی کچھ ہاتھ ہوتا ہے جو اندر بیٹھا کام کررہاہوتا ہے، جو بدعنوانی کے اسباب پیدا کررہا ہوتا ہے۔

پاکستانی بد عنوانی نے کرکٹ ٹیم کا پیچھا عالمی مقابلوں میں بھی نہیں چھوڑا ہے جس کا احوال خود سمجھنا پڑیگا، گزشتہ کل انگلینڈ اور نیوزیلینڈ کا میچ تھا جسکاانگلینڈ کا جیتنا سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ضروری تھا جبکہ نیوزی لینڈ کا جیتنا سوائے پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے اور کوئی اہمیت نہیں رکھتا تھا، انگلینڈ نے یہ میچ باآسانی جیت لیا بلکل ویسے ہی جیسے انگلینڈ بھارت کیخلاف جیتا تھا۔ اس میچ کی سب سے خاص بات یہ نہیں تھی کہ کون جیتا یا کون ہارا بلکہ یہ بات اہم تھی کہ پاکستان کا عالمی مقابلوں میں سفر تمام ہوگیا۔ اب پاکستان کیلئے بنگلادیش سے میچ سوائے ضابطے کی کاروائی کے اور کچھ نہیں رہا۔ ابھی ایک پیغام موصول ہوا ہے یہ جس میں لکھا ہے کہ ۲۹۹۱ کی تو تمام نشانیاں پوری ہوچکیں اب اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو یہ سوائے قیامت کی نشانی کے اور کچھ بھی نہیں ہوگا۔ پاکستان اپنا ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز سے تھا جوکہ غیر متوقع طور پر پاکستان اتنی بری طرح سے ہارا کہ اسکی اوسط اتنی بری طرح سے متاثر ہوئی کہ آخری میچ تک درست نہیں ہوسکی گوکہ پاکستان کو قدرت نے اس اوسط کو بہتر کرنے کہ مواقع فراہم کئے جوکہ پاکستان نے اپنی نااہلی کی بدولت گنوادئیے، اب قسمت کی دیوی باربار تو مہربان نہیں ہوتی۔یہاں ہمارے منیر نیازی صاحب کا پنجابی زبان میں کہا گیا ایک شعر بے ساختہ اچھلتا کودتا دیکھائی دے رہا ہے جوکچھ یوں ہے

کج شہر دے لوک وی ظالم سن

کج سانوں مرن دا شوق وی سی

ہمیں اپنے اسکولوں مدرسوں اور تمام تعلیمی اداروں میں چھوٹی چھوٹی بدعنوانیوں کے متعلق اپنی نئی نسل کو آگاہ کرنا ہوگااور عملی طور پر ان سے بچتے رہنا کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ اللہ کے نزدیک بدعنوانی بدعنوانی ہے چھوٹی یا بڑی نہیں۔ ہمیں ان بدعنوانوں سے کچھ نہیں لینا جو اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں اور اگلے جہان میں بھی بھگتینگے۔ ہمیں تو بس اپنی آنے والی نسل کی فکر ہے کہ انہیں اردو میں بولا جانے والا لفظ بدعنوان سمجھ آنے لگے باقی وہ خود ہی سنبھال لینگے۔

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Tags:
corruption pakistani people politicians Urdu اردو بدعنوانی پاکستانی سیاستدانوں عوام کرپشن
Amnesty Scheme
Previous Post آہ حکمران، سیاستدان، جمہوریت کرپشن اور ایمنسٹی اسکیم
Next Post وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام کاروبار میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا
Seminar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close