Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 8/8/2014

August 9, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

ایجوکیٹرز سکول بارہ دری کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر شہزاد شفاق نے اپنے ایک بیان

گجرات ( جی پی آئی ) ایجوکیٹرز سکول بارہ دری کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر شہزاد شفاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان کے مجاہد اپنے مخصوص انداز میں راہ حق میں دینی اقدار کے استحکام اور بقاء کیلئے مصروف عمل ہیں ‘ جو اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے جام شہادت نوش کر جاتے ہیں ‘ یا غازی بن جاتے ہیں ‘ یوم آزادی کی آمد آمد ہے ہم سلام کرتے ہیں ‘ اُن شہیدوں کو ‘ اُن غازیوں کو جنہوں نے انتہائی بے سرو سامانی کی حالت ‘ بے یارو مدد گار ‘ سامان خوب کی کیمیائی ‘ اپنے زد و بازد اور سب سے بڑھ کر اپنے جذبہ ایمانی سے ایسے باب رقم کئے ہیں جو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں ‘ میرا سلام پاکستان کے کمانڈوز کو جن کا شمار دنیا کے پہلے دس بہترین کمانڈوز میں کیا جاتا ہے ‘ جو سر زمین پاک کیلئے ‘ مادر وطن کی عزت کیلئے ‘ ناموس و بقا اور استحکام کی خاطر سینہ سپررہتے ہیں ‘ کیا خبر تم کو کہ اس وادی میں پرورش پاتے ہیں کون ۔ عزت و ناموس آزادی پر مٹ جاتے ہیں کون ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلڈن سابق لیڈی کونسلر نے اپنی مدد آپ کے تحت کلاس پنجم طالبات کو چھ سال محنت کے بعد میٹرک کروا دیا

گجرات ( جی پی آئی ) ویلڈن سابق لیڈی کونسلر نے اپنی مدد آپ کے تحت کلاس پنجم طالبات کو چھ سال محنت کے بعد میٹرک کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی گائوں دھول خورد میں مقامی لیڈ کونسلر یاسمین ریاض نے سابقہ ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین سے پرائمری سکول اپ گریڈ کروا کر ماڈل کا درجہ دلوایا ‘ مگر سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے لیڈی کونسلر نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی کلاس ششم شروع کر دی ‘ 18طالبات کو دن رات محنت کر کے انہوں نے میٹرک کروایا ۔ اور تمام طالبات اچھے نمبروں کے ساتھ پاس ہوئیں ‘ لیڈ کونسلر یاسمین ریاض علاقہ میں عوامی خدمت کے حوالہ سے نمایاں کام کر رہی ہے ‘ سیاس سے بالا تر ہو کر طالبات کو تعلیم کی دولت سے مال مالا کرنے کیلئے کام کرتی رہیں ‘ اہلیان علاقہ نے لیڈی کونسلر یاسمین ریاض کی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ ماڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیں ‘ اور سٹاف کو بھی تعینات کریں ‘ تاکہ علاقہ کی طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری عامر مختار گجر

گجرات ( جی پی آئی ) پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے زیر اہتمام سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری عامر مختار گجر کی والدہ کی وفات پر جامعہ مسجد شہنشاہ ولایت میں ختم کا اہتمام کیا گیا ‘ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد شعیب نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرشہزاد نقشبندی ‘ قاری کرامت نے پیش کی ۔ اس موقع پر خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کیا ۔ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی ‘ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ‘ علامہ اشرف نقشبندی ‘ سید جماعت علی شاہ ‘ چوہدری مختار گجر ‘ چوہدری عامر گجر ‘ منیر غفاری ‘ یوسف غفاری ‘ چوہدری سعید کمبوہ ‘ منظور حسین ڈار ‘ شاہد بٹ ‘ صاحبزادہ طہ سین ‘ عباس علی باجوہ ‘ ارشد بھٹی ‘ چوہدری وحید اقبال بھٹی ‘ چوہدری حسنین حیات ‘ چوہدری صغیر حیات ‘ شیخ محمد حنیف ودیگر نے شرکت کی ۔ جبکہ انتظامات صاحبزادہ محمد فاروق نقشبندی نے کئے ۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات فرینڈز لائنز کلب کی طرف سے 90ہزار مالیت کی ایمرجنسی مشین انجمن بہبود مریضاں

گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب کی طرف سے 90ہزار مالیت کی ایمرجنسی مشین انجمن بہبود مریضاں’ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے حوالہ کی جائے گی ۔ یہ مشین آگسیجن کی فراہمی میں معاون ہوتی ہے ‘ ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب ڈاکٹر احمد شفیع بھی موجود ہونگے ۔ کلب صدر ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد ‘ احسن متین ملک ودیگر ممبران صدر انجمن بہبود مریضاں میاں محمد اعجاز ‘ اور جنرل سیکرٹری جاوید بٹ کے حوالے یہ مشین کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہیں

گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہیں ‘ ہماری تھوڑی سی کوشش سے اگر کسی انسان کو ریلیف ملے یہ بہت بڑی نیکی ہے ‘ ان خیالات کااظہار گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد نے ماہانہ میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دن رات اپنے ممبران کی معاونت سے خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ۔ ماہ جولائی کے دوران سات لاکھ روپے سے زائد اخراجات افطار ڈنر کے حوالہ سے خرچ آئے ۔ لاری اڈا کے سامنے بہت بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ‘ جس میں مسافروں کو افطاری کرائی گئی ۔ فیضان مدینہ میں گیارہ سو افراد کو افطار ڈنر دیا گیا ۔ اور افطاری میں فروٹ ‘ جوس ‘ منرل واٹر ودیگر لوازمات و کھانا شامل تھے ۔ جبکہ مستحق افراد میں خشک راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔ ڈاکٹر ثوبان شاہد نے کہا ہے کہ ہم مختلف پراجیکٹ کے تحت خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے ‘ اس موقع پر سانحہ چک بھولا کی شدید مذمت کی گئی ۔ اور ملزم کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر شیخ عمر نوخیز ‘ احسن متین ملک ‘ خرم شہزاد ‘ عمر مسعود ‘ ملک عمیر ‘ اویس اجمل ‘ شیخ سلمان ‘ عامر گل ‘ فیضان احمد ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت کی طرف سے گجرات میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت کی طرف سے گجرات میں ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے ہمراہ آنے والے سینکڑوں افراد کی رہائشگاہ کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ ان لوگوں کو مختلف مقامات پر ٹھہرایا جائے گا ۔ اور طاہر القادری کے لانگ مارچ کے ہمراہ یہ لوگ لاہور سے آ رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو و دس اگست تیرہ و چودہ اگست کو گجرات کے تمام داخلی راستے سیل کرنے اور ڈبل سواری

گجرات (جی پی آئی ) نو و دس اگست تیرہ و چودہ اگست کو گجرات کے تمام داخلی راستے سیل کرنے اور ڈبل سواری پر پابندی کے حکامات جاری تفصیلات کے مطابق نو و دس اور تیرہ و چودہ اگست کو جہلم پل ‘ چناب پل سمیت گجرات کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل ہونگے جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ۔ ان دنوں میں پاکستان عوامی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون سختی سے کئے جائے گا ۔ جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوالہ سے کوئی احکامات اب تک جاری نہیں ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں 8اگست

گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں 8اگست تا 9اگست اور 13اگست تا 14اگست تک دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے پولیس اور دیگر تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عملددرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی اور مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی پی او ‘ ڈی سی او تحریک انصاف کے کارکن

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی پی او ‘ ڈی سی او تحریک انصاف کے کارکن ساتھیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنے وہ ضلع میں امن وامان اور عوام کی بہتری کی طرف توجہ دیں ‘تحریک انصاف کے کارکنان گجرات پولیس اور انتظامیہ کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے میں وہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ہر صورت چودہ اگست کے لانگ مارچ میں شریک ہو کر اسلام آباد ڈی چوک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے ‘ اور وہ مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ساتھی بڑی تعداد میں اسلام آباد احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونگے ‘ اور وہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہیں گے ‘ اگر اُن کو سختی سے روکا گیا ۔ تو وہ بھرپور مزاحمت کریں گے اور مذاحمت کے دوران نتائج کی ذمہ داری ڈی سی او ‘ ڈی پی او پر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں ہر ضلع میں ہمارے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ورکروں پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے، خواتین جہاں ہیں وہاں بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ان حالات میں اگر کوئی سیاسی پارٹی ڈیل کرتی ہے تو اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا، ہماری پارٹی کا مستقبل روشن ہے کیونکہ ہم عام آدمی کی بھلائی اور برے حالات کو بہتر کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت گرنے کی جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں 95 فیصد قصور ان کا اپنا ہو گا، عوام کو ان حکمرانوں کا مکروہ چہرہ نظر آنا شروع و گیا ہے یہ بات جمہوریت کی کرتے ہیں اصل میں یہ ڈکٹیٹر ہیں، ٹی وی چینل روز عوام کو دکھا رہے ہیں کہ لوگوں کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دئیے گئے ہیں، کنٹینر لگا کر لوگوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا ہے، جھوٹے کیس بنائے جا رہے ہیں، دفعہ 144 لگا دی گئی ہے، آئین ہر کسی کو بات کرنے، جلسہ جلوس نکالنے کی اجازت دیتا ہے حکمران کس آزادی کی بات کرتے ہیں یہ لوگوں کے حقوق سلب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں چیف منسٹر کے آرڈر پر 14 بے گناہوں کو شہید کیا گیا، 100 سے زائد لوگوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں اور اس پر ستم یہ کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہونے دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی لانگ مارچ ہوئے، صدر زرداری کے دور میں بھی لانگ مارچ ہوا لیکن شریف برادران کو اس سے کیا مسئلہ ہے بچوں کو سکول جانے سے روکا جا رہا ہے، مریضوں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، لاہور کو آنے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں، عدالتوں کے سامنے جا کر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف اٹلی سینئر رہنما ملک طاہر محمود آف کھوکھر غربی نے مخدوم جاوید ہاشمی

گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف اٹلی سینئر رہنما ملک طاہر محمود آف کھوکھر غربی نے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کو اٹلی آنے کی دعوت دی اور سیاسی امور پر بات کی جس پر دونوں رہنمائوں نے اُن کی دعوت قبول کی اور اُن کو اپنے دفتر میں آنے کی ‘ دعوت دی اور کہا کہ 14اگست کو آپ سب لوگ ہمارے ساتھ اسلام آباد چلیں جس پر ملک طاہر محمود اور ملک طارق محمود نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم سب سے پہلے آگے ہونگے ‘ اور پوری تیاری کے ساتھ اور ساتھیوں کو ساتھ لے کر آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس فروغ تعلیم

گجرات ( جی پی آئی ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘ وہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی کو مبارکباد پیش کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ جس انداز میں شہزاد شفیق نقشبندی کام کر رہے ہیں ‘ وہ قابل تحسین ہیں ‘ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دینا عین عبادت ہے ‘ ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا اعزاز ہے ‘ اگر اس طرح شہزاد شفیق نقشبندی کی سربراہی میں کام ہوتا رہا تو یہ ادارہ ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کر لے گا ۔ اس موقع پر وارث نقشبندی ودیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ اِکتیس اگست تک انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت کا آخری دن ہو گا

گجرات(جی پی آئی)سٹی صدر مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کہا ہے،کہ اِکتیس اگست تک انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت کا آخری دن ہو گا۔ جدے کے مسافر اپنے سابقہ معائدے کی طرح نیا معائدہ نہ کر سکیں گئے۔ جنرل مشرف کے پاؤں پڑ کر وطن چھوڑ نے کی بیک مانگ کر پوری قوم کو بے یارو مددگار چھوڑ جانے والوں نے ایک سال میں اپنی حکومت کی لُٹیا ڈبو لی۔کہنے والے کیا خوب کہہ گئے ہیں کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گئی آخر ایک دن چھری تلے آنا ہی ہوتا ہے۔ وہ پھر آخر دن آ ہی گیا،کیونکہ موجودہ حکومت کے نالائق خواریوں نے سب اچھا کی رپورٹ دے دے کر پورے ملک کو مفلوج کروا دیاہے، اور اللہ تعالیٰ نے ایک محب وطن مجاہدینوں کی ٹیم چوہدری برادران ، عمران خان ، طاہر القادری اور دوسرے اتحادیوں کی صورت میں سامنے آئی ہے، اور پوری قوم اُن کے ساتھ شانہ بشانہ ہے ، جو اس حکومت کے خاتمے تک اپنے قائدین کے ساتھ میدانِ عمل میں کھڑی ہے۔اگر لوگوں کو جانوں کے نظرانے بھی دینے پڑے تو پروا نہیں کریں گئے۔وطن ِعزیز کو بچانے اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے لیے کسی بات کی پروا کیے بغیر دُشمنانِ پاکستان سے ٹکرا جائیں گئے۔ آخر میں اُنہوں نے کہا بہتر ہو گا کہ موجودہ حکمران اِکتیس اگست سے پہلے ہی خود جان چھوڑجائیں تاکہ پاکستانی قوم ایک صاف ستھری قیادت کو چوہدری برادران کی شکل میں سامنے لاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے دربار عالیہ حضرت سائیں کرم الہی المعروف کانوانوالی سرکار پر حاضری دی

گجرات ( جی پی آئی ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے دربار عالیہ حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار پر حاضری دی ‘ اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی ‘ اُن کے ہمراہ شہزاد شفیق نقشبندی ‘ وارث نقشبندی ‘ میاں ندیم بھی تھے ‘ اس موقع پر گدی نشین سائیں اختر حسین نے اُن کی دستار بندی کی ۔ حاجی عمر ان ظفر نے سالانہ میلے کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی سے اُن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

گجرات (جی پی آئی ) حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی سے اُن کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ‘ نامور علماء کرام نے اُن کے کالو چک شریف جا کر اُن کے اظہار تعزیت کیا ۔ اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ‘ تعزیت کرنیوالوں میں حضرت علامہ مفتی جمالدین بغدادی کیو ٹی وی کراچی ‘ حضرت علامہ قاری محمد شاہد چشتی خطیب اعظم گجرات ‘ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ مفتی محمد ظفر اللہ شاکر ‘ حضرت مفتی اکرم اللہ ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی ‘ قاری مختار احمد نوشاہی اور دیگر علماء اکرام نے تعزیت کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجاہد اہلسنت چوہدری عرفان نذیر بھدر کی والدہ مرحومہ کا ختم قل شریف موضع بھدر میں پڑھا گیا

گجرات (جی پی آئی ) مجاہد اہلسنت چوہدری عرفان نذیر بھدر کی والدہ مرحومہ کا ختم قل شریف موضع بھدر میں پڑھا گیا ۔ ختم قل کی تقریب میں قاری خالد محمود نقشبندی ‘ قاری محمد سلیمان نے تلاوت قرآن پاک پیش کی۔ خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ نے پیش کی ۔ خطابات مفتی محمد ظفر اللہ شاکر ‘ صاحبزادہ سید علی رضا شاہ ‘ مولانا غلام رسول رضا صاحبزادہ آفتاب مولا نے فرمائی ‘ ختم قل میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔ اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ علاقہ بھر کی تنظیمیں ‘ دعوت اسلامی ‘ سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کے کارکنان شریک ہوئے ‘ اور چوہدری عرفان نذیر بھدر سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور اُن کیلئے خصوصی صبر و استقامت کی دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودہ اگست کے لانگ مارچ میں ممکنہ گڑبڑ سے نبٹنے کیلئے حکومت کا کریک ڈائون

گجرات ( جی پی آئی ) چودہ اگست کے لانگ مارچ میں ممکنہ گڑبڑ سے نبٹنے کیلئے حکومت کا کریک ڈائون ‘ استقبالی کیمپ اکھاڑ کر پولیس لے گئی۔جوکہ مہر امتیاز کی طرف سے لگائے گئے تھے۔ضلع گجرات پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جماعتوں کے 36سے زائد عہدیدار اور کارکنان گرفتار جن میں پاکستان تحریک انصاف جلالپورجٹاں سٹی سیکرٹری جنرل میر بابر علی شامل جن کو پولیس پاکستان عوامی تحریک کا عہدیدار زار کر رہی ہے ‘ اور بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ایڈ ضلع گجرات کے چیئر مین میر شہزاد افضل ایڈووکیٹ ضلعی فنانس سیکرٹری مہر امتیاز احمد ‘ احمد ندیم گجر ‘ تحریک انصاف کے ساتھیوں کے تحفظ کیلئے متحرک رہے ‘ پاکستان تحریک انصاف کے ضلع گجرات کے فنانس سیکرٹری مہر امتیاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے ساتھیوں کے گھروں پر بلاوجواز چھاپے مار کر پولیس نے اُن کو حراست میں لیا ۔ جن میں سٹی جلالپورجٹاں کے سیکرٹری جنرل میر بابر علی سمیت گجرات شہر ‘ کنجاہ ‘ شادیوال ‘ ٹانڈہ’ دولت نگر ‘ پیرو شاہ ودیگر موضعات سے اُن کو گرفتار کیا گیا ۔ جن کی گرفتاری وہ شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اور ضلعی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ڈی سی او ‘ ڈی پی او تحریک انصاف کے کارکنوں ساتھیوں کو بلاوجواز گرفتار کرنے سے باز رہیں اور اپنی پولیس و سول انتظامیہ کو ریاست کے ماتحت سمجھیں حکمرانوں کی لونڈی نہ بنے ‘ مہر امتیاز نے مزید کہا کہ وہ گرفتاریوں کے خوف سے نہیں ڈرتے وہ چودہ اگست کو ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہر ے میں شامل ہونگے ۔ اور مطالبات کی منظوری تک وہاں سے واپس نہیں آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھیلسمیا ‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی اور تھیلیسمیا

گجرات ( جی پی آئی ) تھیلسمیا ‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی اور تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی کیلئے کوشاں سندس فائونڈیشن کی کوششوں پر مبنی اور دو فلم بوند بوند زندگی ” جو روایتی فلموں سے ہٹ کر بنائی گئی ہے ‘ ممتاز پروڈیوسر و ہدایتکار بابر بیگ کی فلم بوند بوند زندگی کی تمام تر عکسبندی مکمل ہو چکی ہے ‘ اچھوتے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کے ذریعے سندس فائونڈیشن کے تحت زیر علاج بچوں کی تکلیفوں اور بلڈ ڈونرز کی عدم دستیابی سے پیدا ہونے والے مسائل کو بھر پور انداز میں اُجاگر کرنے کی کوشش ک گئی ہے ‘ فلم کے ادکاروں میں ثناء ‘ دیدار ‘ ڈاکٹر فیق ‘ ذیشان شیخ ‘ ڈاکٹرطارق رشید چوہدری ‘ میر فضل حسین ‘ نعیم الحسن اور مومن کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچوں کی کثیر تعدادشامل ہے ‘ سندس فائونڈیشن گجرات کے تعاون سے تیار کی جانے والی فلم بوند بوند زندگی کے آرگنائزر عمران خان ‘ منصف منیر مردا اور کیمرہ مین ایڈیٹر اکمل سعید ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ

گجرات ( جی پی آئی ) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوئی ‘تلاوت قرآن پاک حافظ نذر حسین نے کی ‘ جبکہ ممتاز ثناء خواں قاری شفقت اللہ قادری ‘ مظہر عزیز قادری ‘ محمد ایوب قادری ‘ صوفی محمد اقبال ‘ مظہر اقبال ‘ صوفی مشتاق ‘ اور سید دلدار حسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا’ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین ‘ صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن ‘ علامہ سید فیض الحسن شاہ ‘ علامہ محمد مظفر نقشبندی ‘ سید جابر شاہ اور سید محسن شاہ نے خطاب کیا ‘ بعدازاں ختم غوثیہ و سلام پڑھا گیا ‘ جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی نے رقت آمیز دعا فرمائی ‘ دعا کے بعد محفل پاک میں شریک سینکڑوں پیر بھائیوں ‘ مریدوں ‘ عقیدت مندوں اور زائرین کو بٹھا کر لنگر شریف کھلایا گیا ۔
۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم الغفاری پاکستان سٹی گجرات کا ایک اجلاس حاجی منطور حسین غفاری کی رہائشگاہ محلہ اعوان کالونی یوسی

گجرات ( جی پی آئی )تنظیم الغفاری پاکستان سٹی گجرات کا ایک اجلاس حاجی منطور حسین غفاری کی رہائشگاہ محلہ اعوان کالونی یوسی 47میں ہوا’ جس میں مرکزی صدر بانی تنظیم الغفاری پاکستان محمد نواز ‘ شاہد غفاری ‘ مہمان خصوصی تھے ‘ ٹھیکیدار محمد منشاء غفاری ‘ صدر تنظیم الغفاری تحصیل گجرات کی صدارت میں یہ اجلاس شروع ہوا ‘ زیر نگرانی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری جنرل سیکرٹری سٹی گجرات ‘ اس میں محلہ امین آباد اور اعوان کالونی کے رہائشی برادران نے شرکت کی ‘ خصوصی طور پر ڈاکٹر امتیاز احمد غفاری اور صوفی اکبر علی غفاری نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال غفاری آمین آباد نے تمام بھائیوں سے کہ کہ احساس کمتری سے نکلیں اور اپنے آپ کو منوائیں ‘ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری نے کہا کہ غفاری ہماری پہچان ہے ‘ اسکا پرچار کرنا ہمارا فرض ہے ‘ ٹھیکیدار محمد منشاء غفاری نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی قیادت کو بھول جاتی ہے ‘ وہ کامیاب نہیں ہوتی ‘ لہٰذا ہم نے اپنے بزرگوں کی عزت کو دو بالا کرنا ہے ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شاہد غفاری نے کہا کہ ہم نے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا ہے ‘ اس لئے محنت ‘ خلوص اور یکجہتی کی ضرورت ہے ‘ انہوں نے یہ کہا کہ یہ گھر وہ ہے جہاں میں اور میرے بھائی رحمت علی غفاری آیا کرتے تھے ‘ اس لئے اس گھر سے مجھے پیار ہے ۔ آخر میں انہوں نے برخور دار غلام سرور غفاری سے بہت پیار کیا ۔ حاجی منظور غفاری نے آخر میں دعا کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کے سالانہ امتحا ن 2014 کے بی اے بی ایس سی اور بی کام میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام

گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات کے سالانہ امتحا ن 2014 کے بی اے بی ایس سی اور بی کام میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم کی بھرپور شرکت۔ یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ امتحانات کے زیر انتظام بی اے بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کے مطابق نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں حافظ حیات کیمپس جامعہ گجرات کے پروفیسر سید شبیر شاہ ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کی ۔ میزبانی کے فرائض کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک نے سر انجام دیئے جبکہ رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل مہمان اعزازی تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر سائنسز ڈاکٹر محمد فہیم ملک، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید ، ڈاکٹر فوزیہ مقصود، ڈائریکٹر اے اینڈ سی صاحبزادہ فیصل خورشید ، صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز، سدرہ مقصود ،ایڈیشنل کنٹرولرشہزاد ندیم، ڈپٹی کنٹرولر توقیر اشرف اور تاسیم آفتاب سمیت سینئر سٹاف اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تلاوت کی سعادت ڈاکٹر محمد نواز نے حاصل کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ عبدالرشید نے ادا کئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ تعلیم کا اثر جب تک طالب علم کی شخصیت اور کردار میں نظر نہ آئے تعلیم کا عمومی کردار نمایاں نہیں ہوتا ۔ پاکستان کو اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کو صحیح معنوں میں حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ۔ جامعہ گجرات کے قیام کو اگرچہ مختصر عرصہ ہوا ہے مگر پاکستان کے تعلیمی نظام میں اس نے اپنا مقام بنایا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ گجرات کے زیر اہتمام فاصلہ جاتی تعلیم کے منصوبہ کے اجراء کا بھی اعلان کیا ۔ کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کا شعبہ امتحانات اپنی پیشہ وارانہ فرض شناسی اور مستعدی کے حوالہ سے مثالی کردار کا حامل ہے۔ بروقت اور بہتر انتظامی کارکردگی سے امتحانات کے انعقاد سے نتائج کی غلطیوں سے پاک تیاری تک تمام مراحل شفاف اور مطلق دیانتداری سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جاتے ہیں۔ رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ یونیورسٹی سالانہ امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بالترتیب پچیس ہزار ، بیس ہزار اور پندرہ ہزار کے نقد انعامات سے نوازا گیا اور ان کو میرٹ سرٹیفیکیٹس بھی پیش کئے گئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اعلان کیا کہ اگر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات جامعہ گجرات میں داخلہ لیں اور مزید تعلیم جاری رکھیں تو جامعہ گجرات ان کی تمام تر ٹیوشن فیس معاف کر دے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ کے حکم پرشاہ کے وفاداروں کی انوکھی مثال،پنجاب بھرکی طرح ضلع گجرات کی انتظامیہ اورپولیس نے تحریک انصاف

گجرات(جی پی آئی)شاہ کے حکم پرشاہ کے وفاداروں کی انوکھی مثال،پنجاب بھرکی طرح ضلع گجرات کی انتظامیہ اورپولیس نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنوںسے ”جیل بھرو”مہم شروع کر دی جس میں بوکھلاہٹ اوروفاداری ثابت کرنے کے جنون میںڈی سی اوگجرات کے حکم پرپولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوںکے رشتہ داروں کوبھی جیل بھیجناشروع کردیاہے۔گزشتہ روزتھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ اونے ڈی سی اوگجرات کے حکم پرمقامی شہری علی جنیدکوگرفتارکرلیا۔علی جنیدڈاکٹراسراراحمدمرحوم کی جماعت دعوت اسلامی کے ضلعی امیرہیں۔وہ مسلکی،فکری اورتنظیمی لحاظ سے عوامی تحریک کے بالکل الٹ اوراس کے سخت مخالف ہیں۔ان کی گرفتاری کے بعدجب ان کے دوستوں اورمعززین نے ان کی صفائی پیش کرنے کیلئے تھانہ کے ایس ایچ اوسے رابطہ کیاتوا س نے بتایاکہ مجھے ڈی پی اوصاحب کاحکم ملاہے۔پھرمعززین ڈی پی اوکے پاس گئے توڈی پی اونے معززین کوبتایاکہ اسے ڈی سی اوگجرات نے تحریری طور پرعلی جنیدکوگرفتارکرکے جیل بھیجنے کاحکم دیاہے ۔ معززین پھرڈی سی اوگجرات کے پاس گئے اور اسے بتایاکہ علی جنیدکاکسی بھی سیاسی جماعت یامارچ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے اسے رہاکیاجائے۔ڈی سی اونے کہاکہ علی جنید کے چچاعوامی تحریک کے کارکن ہیںجب تک وہ گرفتارنہیں ہوںگے علی جنید جیل میں ہی رہے گا۔معلوم ہواہے کہ ضلع بھرمیںتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے تمام متحرک کارکن روپوش ہوچکے ہیںاورڈی سی اوگجرات پولیس کاناجائز استعمال کرتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کوپکڑکر انہیں بلیک میل کررہااوران کی تذلیل کررہاہے۔شہری اورسیاسی حلقوںنے انتظامیہ اورپولیس کے اوچھے ہتھکنڈوںپرشدیداحتجاج کیاہے اورانسانی حقوق کی پامالی پرسپریم کورٹ کوازخودنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شریف برادران کی حکومت آزادی مارچ اورانقلاب مارچ سے اس قدر خوفزدہ ہوچکی ہے

گجرات(جی پی آئی)شریف برادران کی حکومت آزادی مارچ اورانقلاب مارچ سے اس قدر خوفزدہ ہوچکی ہے کہ پنجاب بھرکی طرح ضلع گجرات کی انتظامیہ اورپولیس سارے کام چھوڑچھاڑکرشریف برادران کے حکم پرپاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوںکوجھوٹے مقدمات میںگرفتارکرکرے جیل بھیجنے لگی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک گجرات پولیس ڈی سی اوگجرات کے حکم پرسینکڑوںسیاسی کارکنوںاوران کے رشتہ داروں کوجیل بھیج چکی ہے۔اورخدشہ ہے کہ ایک دوروزمیں جیل میں مزیدحوالاتیوںکی گنجائش باقی نہ رہے گی۔نام نہادجمہوریت کے دورمیں پنجاب کی بیوروکریسی بدترین انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سیاہ تاریخ مرتب کررہی ہے۔صوبہ بھرمیںسول مارشل لاء نافذ ہوگیاہے۔اپنی حکومتیںبچانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کے حکم پرصوبہ بھرکے ڈی سی اوزنے تمام اضلاع میںدفعہ 144 نافذ کر دی ہے اوروہ دھڑادھڑبلاتحقیق نام نہاد 16ایم پی اوکی آڑمیںاپنے آقاؤںکوخوش کرنے کیلئے بے گناہ سیاسی کارکنوں اوران کے اہل خانہ کوگرفتارکرکے جیل بھیج رہے ہیں۔پاکستان کے جمہوری ادوارمیںانتقام کابدترین اورگھٹیاترین ہتھکنڈا استعمال کیاجارہاہے ۔بنیادی انسانی حقوق کوبری طرح پامال کیاجارہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات نے اپریل /مئی 2014 میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات بی اے / بی ایس سی /بی کام پارٹ

گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات نے اپریل /مئی 2014 میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات بی اے / بی ایس سی /بی کام پارٹ اول و دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات احمد جمیل ترک نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2014ء میں آرمی پبلک سکول و کالج جہلم کینٹ کی طالبہ مریم راجہ شاہین نے 675نمبر حاصل کر کے پہلی ، ابن امام سائنس کالج جلال پور جٹاں کی طالبہ صباء شفیق نے 670نمبر حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجوایٹ کالج گجرات کے طالب علم رضوان عباس نے 660نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ بی اے کے سالانہ امتحانات 2014 میںگورنمنٹ IDجنجوعہ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کی طالبہ صالحہ ثناء قاضی نے 625نمبر حاصل کر کے پہلی، موضع رشید پور تحصیل سرائے عالم گیر کی پرائیویٹ طالبہ مدیحہ نذیر اور گجرات کالج آف کامرس اینڈ آئی ٹی برائے خواتین گجرات کی طالبہ غزالہ فیاض دونوں نے 602نمبر حاصل کر کے دوسری اور گجرات کالج آف کامرس اینڈ آئی ٹی برائے خواتین گجرات کی طالبہ رابعہ شہزادی نے 588نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ بی کام کے سالانہ امتحانات 2014 میں ابن امام سائنس کالج جلالپورجٹاں کی طالبہ مریم مرزانے 1095 نمبر حاصل کر کے پہلی، سینٹ فرانسس ڈگری کالج سرائے عالمگیر کی طالبہ گل زریں نے 1091نمبر حاصل کر کے دوسری او رابن امام سائنس کالج جلالپورجٹاں کی طالبہ عروسہ شہناز نے 1068نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات UOGشہزاد ندیم نے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رزلٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی اے پارٹ فرسٹ کے امتحانات میںکل5721 امیدوار شریک ہوئے اور 1375 نے امتحان پاس کیا۔ کامیابی کا تناسب 24.9% رہا۔ بی اے پارٹ سیکنڈ کے امتحانات میں کل 5936امیدوار شریک ہوئے اور 1796 نے امتحان پاس کیا ۔ کامیابی کا تناسب 31.07% رہا۔ بی ایس سی پارٹ فرسٹ کے امتحانات میں کل 2705 امیدوار شریک ہوئے اور 1067 نے امتحان پاس کیا کامیابی کا تناسب 41.45% رہا۔ بی ایس سی پارٹ سیکنڈ کے امتحانات میں کل 1867 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 1259 کامیاب ہوئے ۔ کامیابی کا تناسب 68.09% رہا ۔ بی کام پارٹ فرسٹ کے امتحانات میں کل 1290 امیدوار شریک ہوئے اور 188 کامیاب ہوئے ۔ کامیابی کا تناسب 15.51% رہا ۔ بی کام پارٹ سیکنڈ کے امتحانات میں کل 893 امیدواران نے شرکت کی اور 427 امیدوار کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 48.14% رہا۔ ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ان کے متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیوٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ بی اے / بی ایس سی/ بی کام سالانہ امتحانات 2014 کے رزلٹ یونیورسٹی آف گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی امیدوار اپنے رزلٹ سے مطمئن نہیں توہ بیس روز کے اندر اپنے پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواست جمع کروانے کا اہل ہے۔ ری چیکنگ فارم بنک آف پنجاب سرکلر روڈ فوارہ چوک گجرات سے دستیاب ہیں۔ بی اے / بی ایس سی / بی کام سپلیمنٹری امتحانات 2014 کے لیے متوقع تاریخ 14اکتوبر 2014 مقرر کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ق ) لاہو رکے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم ہائوس میں کارکنوں کے وفود

گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ (ق ) لاہو رکے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم ہائوس میں کارکنوں کے وفود سے خطاب میں کہا کہ گجرات اور اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذحکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، یہ کیسی بدبخت حکومت ہے جو عوام کو شہداء کے اثالے ثواب کے لیے قرآن خانی کی اجازت بھی نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا مذہبی اور سیاسی حقوق چھیننا کونسی جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہے۔ جب بھی کسی حکومت کے جانے کا وقت آتا ہے اسی طرح طاقت کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با اثر افراد کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹیل نمبر 118850راجباہ کاکووال پر پانی نہ پہنچ رہاہے

گجرات (جی پی آئی)با اثر افراد کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹیل نمبر 118850راجباہ کاکووال پر پانی نہ پہنچ رہاہے ۔جو کہ علاقہ بھر کے عوام کے ساتھ ظلم اورزیادتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ موضع جنڈ بوسال کے با اثر اور جرائم پیشہ افراد موگاہ توڑ دیتے ہیں جس سے موضع سید میں پانی آبپاشی کیلئے دستیاب نہ ہے جب تک مندرجہ بالا ٹیل تک نالہ پختہ نہیں ہو گا پانی کا ٹیل تک پہنچنا نا ممکن ہے ۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاوالدین خصوصی دلچسپی لے کر راجباہ کاکو وال ٹیل نمبر 118850 تک نالہ پختہ کرنے کے احکامات صادر کریں اور با اثر افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وحدت المسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کے سیکرٹری جنرل سید قیصر عباس آف دھول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے

گجرات (جی پی آئی)وحدت المسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کے سیکرٹری جنرل سید قیصر عباس آف دھول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔لوگو ں کی گرفتاریاں اور موٹر سائیکلوں کی پکڑ دھکڑ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکمران صرف اقتدار کے نشہ میں اندھے ہو چکے ہیں اور عوامی مسائل سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔دس اگست کو یوم شہداء بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا ۔اور اگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو اسکے نتائج بہت خطرناک ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت مسائل میں گھری ہوئی ہے اور وفاقی حکومت اپنے اللو ں تللوں میں مصروف ہے ۔دس اگست کو یوم شہداء کے موقع پر انقلاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔اگست کا مہینہ حکومت کے خاتمہ کا مہینہ ہے اور حکمرانوں کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کو پریشان اور ہراساں کر رہے ہیں مگر پاکستان کی باشعور عوام اب حکمرانوں کے چنگل میں نہیں آئے گی اور انقلاب کے ذریعہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں شریف برادران کی حکومت کا بوریا بستر گول کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سہیل اکبر چیمہ کو یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی بنیادی رکنیت

گجرات (جی پی آئی)قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سہیل اکبر چیمہ کو یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی بنیادی رکنیت سے بر طرف کر دیا گیا ۔UHRO کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا جاوید صدیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سہیل اکبر چیمہ کو یونیورسل یوتھ ونگ پاکستان کا صدر نامزد کیا گیا تھا مگر گذشتہ چھ ماہ میں اس نے تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک تفصیلی رپورٹ کے بعد سہیل اکبر چیمہ کو اسکے عہدہ سے برطر ف کر کے بنیادی رکنیت سے ہٹا دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ قادرآباد کے علاقہ چوک کلاں سیم نالہ سے ایک نامعلوم عورت کی نعش ملی ہے

گجرات (جی پی آئی)تھانہ قادرآباد کے علاقہ چوک کلاں سیم نالہ سے ایک نامعلوم عورت کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے بے دردی کے ساتھ قتل کر کے سیم نالہ میں پھینک دیا ۔نامعلوم نعش آخری اطلاعات موصول ہونے تک تھانہ قادرآباد میں موجود تھی اور تا حال اسکا کوئی سراغ نہ لگا یا جا سکا ہے ۔

Share this:
Tags:
commandos Councillor equipment Gujarat News Stability استحکام خبریں سامان کمانڈوز کونسلر گجرات
Helicopter
Previous Post بھارت امریکا سے مزید 39 جنگی ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے
Next Post شمالی وزیرستان: قبائلیوں کا علاقہ چھوڑنے سے انکار
North Waziristan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close