لاہور: مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلی سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قرآن مجید سے تعلق مضبوط کرنا ہو گا ورنہ بے حیائی کا سیلاب گمراہی تیزی سے پھیلائے گا۔دہشت گردی کے جن کو قابو کرنے کے لئے فوری حکمت عملی طے کرکے دہشت گردوں کے خلاف اپریشن شروع کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور مقامی ہوٹل میں مرکزی جماعت اہلنست پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالغفار قادری کی طرف سے جماعت اہلسنت لاہور کے امیر علامہ فاروق ضیائی کی شادی کے بعد انکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید تصور حسن گیلانی(روحانی شخصیت)،پیر محمد امین شرفی،علامہ افتخار احمد چشتی،سید زوار حسین شاہ،قاری محمد اکرم قادری،جمیل احمد خان،محمد اسلم قادری،حافظ امتیاز عرفانی،مولانا ریاض احمد عرفانی اور مولانا محمد عمر سمیت دیگر نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔علامہ سید عرفان مشہدی نے کہا کہ قرآن سے تعلق مضبوط کر نے سے ہی تمام معاشرتی ،معاشی ،ملکی اور گھریلو مسائل حل ہو ں گئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضورۖ کی سیرت مطہرہ پر عمل کیا جائے مسلمانوں کی دنیا اور اخرت دونوں بن جائیں گی۔
