Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ملکی معیشت اور حکومتی کارکردگی

July 27, 2021 0 1 min read
Economy
Economy
Economy

تحریر : عثمان الدین

معیشت کا کردار کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ بہتر اور مستحکم معیشت ترقی کی بنیاد ہوا کرتی ہے، جبکہ کمزور معیشت کے ساتھ ملک اور قوم کی بقا بھی مشکل میں پڑ جاتی ہے۔ معیشت کا استحکام اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ قرآن کریم میں اہل قریش پر اللہ تعالیٰ کی جن دو خاص نعمتوں کا ذکر فرمایا گیا ہے، ان میں امن و امان کے ساتھ دوسری بڑی نعمت بہتر معیشت ہی کو بتایا گیا ہے۔ دیکھا جائے تو امن و امان کے ساتھ بھی معیشت کا ایک گہرا تعلق ہے۔ جب کسی ملک اور قوم کی معاشی حالت درست ہوتی ہے تو وہاں امن و امان کی صورت حال بھی بہتر ہوتی ہے، اس کے برعکس جہاں معاشی حالت ابتر ہوتی ہے، وہاں بد امنی بھی جنم لینا شروع کر دیتی ہے۔جدید دنیا میں اس وقت اقوام عالم کے درمیان مسابقت کا بڑا میدان بھی معیشت ہے، یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم کی صف میں با عزت اور پر وقار جگہ بنانے کے لیے مضبوط اور مستحکم معیشت انتہائی ضروری ہے۔

وطن عزیز پاکستان بد قسمتی سے معیشت کے میدان میں ہمیشہ ہی مشکلات اور مسائل کا شکار رہا ہے۔ کسی بھی نئی حکومت کے لیے یہ ہمیشہ ہی ایک بہت بڑا چیلنج رہا ہے۔ موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس کے لیے بھی معیشت ہی ایک اہم اور بنیادی مسئلہ کی حیثیت سے سامنے موجود تھا، چنانچہ حکومت نے عوام کے سامنے یہ بیانیہ پیش کیا اور وعدہ کیا کہ سابقہ حکومت نے کرپشن، لوٹ مار اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بالکل تباہ کر دیا ہے اور ہم اس معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ حکومت نے اس مقصد کے لیے حسب توقع اس وقت حکومتی جماعت میں معاشی ارسطو سمجھے جانے والے اسد عمر کو وزیر خزانہ بنا کر یہ ذمہ داری سونپی۔ اس کے بعد اب تک حکومت کو اقتدار سنبھالے تین سال کا عرصہ ہونے جا رہا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں اس عرصہ میں بھرپور تضادات کا مجموعہ رہی ہیں، جس کا نقصام ملک کی معیشت اور عوام کو اٹھانا پڑا ہے۔

معیشت کا لفظ جب ہمارے یہاں استعمال ہوتا ہے تو اس سے عام طور پر ملک کی مجموعی معیشت مراد لی جاتی ہے اور اسی کو پیمانہ بنا کر معاشی اصطلاحات اور اعداد و شمار کا ایسا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے جس کا معاشرے کے عام متوسط اور غریب فرد کے ساتھ کوئی تعلق ہوتا ہے، نہ ہی وہ باتیں اس کی سمجھ میں آتی ہیں۔ پھر اسی کی بنیاد پر معیشت کے بہتر یا خراب ہونے کا فیصلہ بھی کیا جاتا ہے، گویا معیشت صرف اشرافیہ سے متعلق کوئی چیز ہے حالانکہ معیشت کا تعلق بنیادی طور پر ہر ایک فرد کے ساتھ ہے، اللہ تعالی نے اہل قریش پر جب معاشی حوالہ سے اپنی نعمت کا ذکر فرمایا تو انتہائی سادہ الفاظ میں فرمایا کہ ”اللہ نے ان کی بھوک اور فقر و فاقہ سے حفاظت فرمائی اور کھانے کی نعمت نصیب فرمائی۔“ غرض یہ کہ معیشت کی بنیاد ایک عام فرد کی معاشی حالت ہے اور اسی کی بنیاد پر معیشت کے بہتر ہونے یا کمزور ہونے کا فیصلہ کرنا درست ہو سکتا ہے۔ اگر ملک میں ایک عام متوسط اور غریب فرد کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب ہے اور اگر عام آدمی غربت اور افلاس کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ غربت و افلاس کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو یہ ملک کی معیشت کمزور ہونے کی سب سے بڑی علامت ہے۔

موجودہ حکومت کے تقریباً تین سالہ دور اقتدار میں ملک کے عام اور متوسط طبقہ کی معاشی حالت کمزور سے کمزور تر ہوئی ہے۔ ملک میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور افلاس یہ سب چیزیں بڑھی ہیں۔ حکومت نے اسی کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ،جبکہ اس سے دوگنا زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ،لیکن لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر جس طرح بغیر کسی پیشگی منصوبہ بندی اور سوچ بچار کے لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔ اس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہی نہیں ہوئے، بلکہ اپنے ذریعہ آمدنی سے بھی محروم ہوئے۔ مہنگائی کی شرح اس حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ پیٹرول جس کے مہنگے ہونے سے بے شمار چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں، اس کی قیمت بڑھانے کے لیے اب مہینہ کے ختم ہونے کا بھی انتظار نہیں کیا جاتا بلکہ مہینہ میں دو دو مرتبہ مہنگا کر دیا جاتا ہے۔ ابھی اسی مہینہ کے شروع میں پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی تھی اور اب کل دوبارہ پانچ روپے اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے ملک میں غربت و افلاس کی شرح میں بھی اضاٖٖفہ ہوا ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ مہنگائی سے متعلق حکومتی وزراء کے بیانات اور رویہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کو عوام کی اس معاشی حالت کا بالکل بھی احساس نہیں ہے۔ چیزیں مہنگی کر کے پھر عوام پر یہ احسان بھی جتلایا جاتا ہے کہ قیمت اس سے زیادہ بھی بڑھ سکتی تھی، یہ تو عوامی وزیر اعظم نے ”عوامی مفاد“ میں صرف اتنی قیمت بڑھائی۔ اس طرح کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب ملک کی مجموعی معیشت کے بارے میں حکومت کا دعویٰ تو یہ ہے کہ اس نے سابقہ حکومتوں کی تباہ کردہ معیشت کو درست کر دیا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ معاشی اعداد و شمار حکومت کے اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ حکومت کی معاشی ناکامی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ حکومت نے تین سال کے عرصہ میں چار وزرائے خزانہ کو آزمایا ہے۔ اسد عمر سے شروع ہونے والا سفر اس وقت شوکت ترین پر پہنچا ہے۔ موجودہ وزیر خزانہ کو ابھی دو مہینہ پہلے ہی یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر حکومت کی معاشی کارکردگی اتنی ہی بہتر رہی ہے تو پھر بار بار وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ہے؟ پھر حکومت کی معاشی ناکامی کے گواہ بھی کوئی اور نہیں، بلکہ حکومت ہی کے موجودہ وزیر خزانہ شوکت ترین ہیں جو کہ یہ وزارت ملنے سے پہلے حکومت کی معاشی کارکردگی کے سخت ترین نقاد رہے ہیں۔ ان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں کہ اس حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وزیر خزانہ بننے کے بعد انہوں نے اس پر یوٹرن لے لیا ہے اور اب وہ حکومت کی معاشی کارکردگی کے گن گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دو مہینہ کے قلیل عرصہ میں ملک میں ایسا کونسا معاشی انقلاب آیا ہے کہ ان کی نظر میں تباہ حال معیشت یکدم آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

معاشی حوالہ سے حکومت کی سب سے زیادہ تشویش ناک بات قرض لینے کی رفتار اور مقدار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان جو اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سابقہ حکومتوں کی قرض لینے کی پالیسی پر شدید تنقید کیا کرتے تھے۔ ان کی حکومت نے تین سال کے دوران اندرونی اور بیرونی ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق اس وقت ملک کا مجموعی قرضہ تقریباً ”پینتالیس ہزار ارب“ سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ 2018ء میں مسلم لیگ کی حکومت کے خاتمہ کے وقت تقریبا تیس ہزار ارب تھا۔ مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ملکی قرضوں میں پندرہ ہزار ارب کا اضافہ کیا تھا، جبکہ اس حکومت نے اتنے ہی قرضے تین سال سے بھی کم عرصے میں لے لیے ہیں۔ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے سابقہ حکومت کے لیے ہوئے قرضے واپس کرنے کی غرض سے قرضے لیے ہیں لیکن یہ عذر تو پھر سابقہ حکومت بھی کر سکتی ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیے ہوئے قرضے واپس کرنے کے لیے قرضے لیے تھے، پھر پیپلز پارٹی بھی یہ جواب دے سکتی ہے۔ قرضے تو ہر حکومت نے واپس کرنے تھے اور کیے بھی ہیں، اس لیے حکومت کا یہ عذر نا قابل فہم ہے۔

غرض یہ کہ حکومت کی معاشی کاکردگی اب تک کے عرصہ میں انتہائی مایوس کن ہے۔ حکومت نے اگر اپنے باقی ماندہ عرصہ میں معیشت کو بہتر اور مستحکم نہیں کیا اور ملک کے عام اور متوسط طبقہ کے معاشی حالات بہتر نہیں ہوئے تو حکومت کے لیے اگلے انتخابات میں عوام کے پاس جانا ہی مشکل ہو جائے گا۔ حکومت ضمنی انتخابات میں عوام کا غصہ اپنی شکست کی صورت میں دیکھ چکی ہے۔ اگر اگلے انتخابات میں اس سے بچنا ہے تو حکومت کو ہر صورت اپنی معاشی کارکردگی کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی طور پر بہتر سے بہتر کرنا ہو گا۔

تحریر : عثمان الدین

Share this:
Tags:
country Development economy government nation Performance ترقی حکومت قوم کارکردگی معیشت ملک
Women Violence
Previous Post خواتین پر تشدد اور انور مقصود
Next Post عید کے بکرے
Bakra – Eid Qurbani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close