
کراچی (جیوڈیسک) ملک میں پٹرول کی زائد درآمد کی وجہ سے اسٹوریج ٹینکس بھر گئے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مزید پٹرول اتار نے کیلئے جگہ نہیں، اس لیے پٹرول جہاز بندرگاہ پر انتظار کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ ڈگلس نامی جہاز پر 53 ہزار ٹن پٹرول لدا ہوا ہے، 3 دن انتظار کی مد میں پی ایس او پر 15 ہزار ڈالر یومیہ جرمانہ ہو رہا ہے جبکہ بندرگاہ سے متصل اسٹوریج ٹینکس میں 40 ہزار ٹن کی گنجائش ہے۔
اس حوالے سے پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر جہازوں کی بندرگاہ پر مال اتار نے کے باعث کنگ ڈگلس منتظر ہے، پی ایس او کے پاس تیل ذخیرے کی گنجائش ختم نہیں ہوئی۔
