
لاہور (جیوڈیسک) سندھ جنوبی اور وسطی پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ بڑھتی گرمی نے مصروفیات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی نے سندھ اور بلوچستان کے بازاروں اور سڑکوں پر رش کم کر دیا ہے۔
گرمی بڑھتے ہی موسمی پھل اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پنجاب، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں ،صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مز ید اضافے کا امکان ہے۔
