
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی دادو اور تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
