
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں پولیو کے چار نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، مجموعی طور پر پولیو سے متاثر افراد کی تعداد 88 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے چار نئے کیسز پشاور، مردان ، بنوں اور میران شاہ میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں پولیو کے مریضوں کی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے ، گزشتہ سال جون میں ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد صرف اٹھارہ تھی۔
