جھنگ: عدالت سینئر سول جج جاوید اقبال بوسال نے منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مشتاق ولد احمد سکنہ پکے والا جھنگ کو دو سال قید، 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید دو ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
جبکہ ایک مقدمہ میں ملزم کے ساتھی امتیاز حسین ولد حق نواز کو شک کو فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر جھنگ نے گزشتہ سال دوران گشت شک پڑنے پر ملزم مشتاق سے پانچ بوتل شراب برآمد کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف زیر دفعہ PEHO4 مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم نے مذکورہ مقدمہ میں ضمانت کروا رکھی تھی کہ مخبری ہونے پر پولیس نے فروری 2013ء میں دوبارہ ریڈ کرکے ملزم مشتاق اور اسکے ساتھی امتیاز حسین ولد حق نوازسے پانچ بوتل شراب برآمد کرکے ان کے خلاف زیر دفعہ PEHO4 مقدمہ درج کر لیا۔
عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مشتاق کو دونوں مقدمات میں ایک ایک سال قید ،دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کوایک ایک ماہ مزید قید کاٹنا ہو گی جبکہ ملزم کے ساتھی امیتاز حسین کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔
