Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جرائم کی بڑھتی وارداتوں کا ذمہ دار کون

April 16, 2014April 16, 2014 0 1 min read
Mumtaz Awan
 Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ساہیوال کے نواحی گائوں فتح شیر میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر گئے اور خاندان کے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیل معلوم کی اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پولیس کی کارکردگی پر انتہائی برہم تھے اور انہوں نے ڈیڑھ ماہ تک واقعہ کی اطلاع نہ ملنے پر ڈی پی او کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے متاثرہ لڑکی کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کی دیگر ضروریات بھی پوری کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ گائوں کے افراد کو دیکھ کر گاڑی سے باہر آ گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ وہ مقامی پرائمری سکول کے ایک کلاس روم میں بھی گئے اور بچوں سے ان کی تعلیم کے حوالے سے سوالات کئے۔

وزیراعلیٰ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک مذکورہ گائوں میں موجود رہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا سانحات و حادثات سے متاثرہ افراد کے گھروں میں جانا تو خوش آئند ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود جرائم میں کمی نہیں آتی،ڈکیتیوں کی تعداد میں دنبدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،خود کشیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔ہر روز پنجاب بھر بلکہ صرف لاہور میں لاکھوں کی ڈکیتیاں،چوریاں ہوتی ہیںلیکن ملز م نہیں پکڑے جاتے۔صرف ایک دن کے اخبار میں جرائم کی خبریں اگر وزیر اعلیٰ صاحب دیکھیںتو انہیں اندازہ ہو جائے گا کہ پنجاب کی کیا صورتحال ہے؟پندرہ اپریل کے ایک اخبار میں سے جرائم کی صرف چند خبریں نکالیں یہ ساری نہیں ۔ذرا ان خبرو ں کو پڑھئے تو پنجاب میں امن امان کی صورتحال واضح ہو جائے گی جب لاہور محفوظ نہیں جہاں وزیر اعلیٰ خود بیٹھتے ہیں ،سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت تمام افسران لاہور میں ہوتے ہیں تو باقی شہروں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

صرف ایک دن کی چند خبریں ملاحظہ کریں۔سرگودھا کا رہائشی 28سالہ عادل نذیر ایک نجی کمپنی میں بطور سافٹ وئیر انجینئر کام کر رہا تھا اور جنوبی چھائونی میں ایک فلیٹ خرید کر اس میں رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسے فلیٹ میں زہر دے کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی۔ ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عادل کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ اس کے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ رہا تھا۔جائے وقوع سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے جبکہ مقتول عادل کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ مقتول کے والد نذیر کے مطابق عادل ان دنوں مائیکروسافٹ وئیر کے بانی بل گیٹس کی دعوت پر امریکہ جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ میرے بیٹے نے دوران تعلیم دو گولڈمیڈل حاصل کئے۔صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے 12 گھروں سے 86 لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ شیخوپورہ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا۔ ڈاکوئوں نے باغبانپورہ میں یاسین اختر کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12لاکھ، بادامی باغ میں شکیل کے گھر سے10لاکھ، مانگا منڈی میں غضنفر اعوان کے گھر سے9لاکھ، اقبال ٹائون میں یعقوب کے گھر سے8لاکھ، غازی آباد میں خالد کے گھر سے8 لاکھ، ستوکتلہ میں جمشید کے گھر سے7لاکھ، فیکٹری ایریا میںانور کے گھر سے7لاکھ، نولکھا میں کاشف کے گھر سے6لاکھ، شیرا کوٹ میںسعید کے گھر سے6لاکھ، شمالی چھائونی میں اویس کے گھر سے5لاکھ، شاہدرہ میں مہرالدین کے گھر سے5لاکھ، بھاٹی گیٹ میں قاسم کے گھر سے3لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے سمن آباد میں رحمن کی فیملی سے6 لاکھ، نصیر آباد میں فرخ کی فیملی سے5لاکھ، جوہر ٹائون میں ناصر کی فیملی سے4 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔

Gang Rape
Gang Rape

ڈاکووں نے مصطفی ٹائون میں زاہد سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں قیصر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ڈاکووں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں کے دوران 10 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے رائے ونڈ سٹی میں ثنااللہ کے گھر سے7لاکھ کا سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے ماڈل ٹائون سے شبیر،سمن آبادسے جاوید، ڈیفنس بی سے مرتضی کی کاریں جبکہ راوی روڈ سے عمران، اسلام پورہ سے ماجد ، لیاقت آباد سے فیاض، ملت پارک سے ہارون کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ماڈل ٹائون سی بلاک میں ایک کوٹھی میں کار ڈرائیور محمد امجد نے ہمسائے کے گھر کام کرنے والی حامد علی کی بیٹی 15 سالہ ملازمہ (آ) کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد امجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کردی۔ شیخوپورہ میںموٹروے انٹرچینج کی آبادی کوٹ رنجیت کے قریب پڑوسی نے 14 سالہ لڑکی (ص) کو اغوا کرکے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کرڈالی۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم نوید کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ مہتاب رائے کی رہائشی جہانگیراں بی بی بیوہ محمد فاروق کو ملزمان نور صمند اورنگ زیب اور محمد جاوید نے یرغمال بنا لیا، ملزم نور صمند نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میںمسلح افراد نے اسلحے کے زور پر تین خواتین سمیت چار افراد کو اغوا کر لیا۔ ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ کے رہائشی محمد اکرم کی بیٹی(آ) کو اظہر نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چشتیاں میں ملزمان قربان علی جوئیہ اور ممتاز شاہ چک 53فتح کے رہائشی کاشتکار فلک شیر کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی جواں سال بیٹی (ث) کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملزم قربان علی اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ جھنگ میں تھانہ مسن کے نواحی موضع چیلہ میں اوباش سجاد نے مبینہ طور پر دو خواتین کی مدد سے جواں سالہ لڑکی مسماة(ف۔ ب) کو اغواء کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مختلف وجوہات کی بنا پر لڑکی سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ سیالکوٹ میں بیس روپے نہ دینے پر 9 سالہ بیٹے نے ماں کے سامنے کھڑے ہو کر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہاب پورہ میں نو سالہ شیر علی نے اپنی والدہ سے بیس روپے مانگے۔ ماں کے انکار پر شیر علی نے الماری میں پڑا ہوا اپنے والد علی رضا شاہ کا پستول نکالا اور ماں کے سامنے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ عارف والہ میں 2 مغوی بہنوں کے اغوا کا مقدمہ دیر سے درج ہونے، ان کے برآمد نہ ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ ایم بلاک کا رہائشی محمد نعیم کی دو بہنوں فرزانہ کوثر اور ثمینہ کوثر کو چار روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں کی رہائشی 16 سالہ (م) کو اس کے والدین نے بات نہ ماننے پر ڈانٹا تو اس نے کیڑے مار سپرے پی لیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ننکانہ صاحب میں فیصل ٹائون مانانوالہ کے رہائشی محمد انس کے 18 سالہ بیٹے فیکٹری ملازم محمد بابر نے تنگدستی اور غربت سے تنگ آکر تین روز قبل ہیڈ قادرآباد بلوکی لنک نہر میں چھلانگ لگا دی تھی جس کی نعش گزشتہ روز بلوچی کے قریب نہر سے مل گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔ایک انجانے خوف میں مبتلا عوام کو حوصلہ تب ملے گا جب جرائم میں کمی آئے گی ملزم پکڑے جائیں گے اور انہیں سزائیں ہوں گی، پنجاب کی عوام منتظر ہے۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر: ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
Crime gang rape Mumtaz Awan responsive Shahbaz Sharif اجتماعی زیادتی جرائم ذمہ دار شہباز شریف وارداتوں
Acc
Previous Post انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی؛ اے سی سی کا پاکستان کو سبز باغ دکھانے سے گریز
Next Post مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس، اعصام اور بوپنا نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا
Aisam, Bopanna

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close