Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رحم کے طلبگار

September 15, 2020 1 1 min read
Woman Rape
Woman Rape
Woman Rape

تحریر : طارق حسین بٹ شان

ابتدائے آفرینش سے انسان کا جرم و سزا کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے۔نیکی کا اجر اپنی جگہ پر انتہائی اہم ہے جو صالحین کیلئے کسی انمول تحفہ سے کم نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود برائی کی کشش انسانوں کو جرم و سزا پر ابھارتی رہتی ہے جس سے معاشرہ انتشار اور بد نہادی کی روش پر گامزن ہو جاتا ہے۔ دولت کی بے جا ہوس ہی وہ جذبہ محرکہ ہے جو جرم وسزا کی اصل بنیاد ہے اور جس کا شکار کم ظرف انسان بنتے ہیں جبکہ اوصافِ حمیدہ سے مزین لوگ صبرو قناعت کی دولت سے دامن کش نہیں ہوتے اور یوں معاشرے میں منارہِ ِ نور بن کرابگعرت ہیں اور یوں ان کے اعلی کردار کی مثالیں بنی نوعِ انسان کے لئے رہنمائی کا فرضہ سر انجام دیتی ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ انسان ہر اس شہ کو جو اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہو جائز و ناجائز طریقے سے سلب کرلینے کے لئے بے تاب رہتا ہے ۔اس کی یہ بے تابیاں جرم و سزا کو نہ صرف جنم دیتی ہیں بلکہ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ سارے انسان ہی ایسا سوچتے ہوں اور دوسروں کی املاک اور دولت پر نظر رکھتے ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ موجودہ دور میں انسا نوں کی ایک بڑی تعداد اسی انداز میں سوچتی ہے جس سے جرم و سزا کی دنیا کا دائرہ کار ہر روز وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔

انبیاء ورسل اور پیغمبر معاشرتی بگاڑ کو مٹانے کے لئے وقفہ وقفہ سے معبوث ہو تے رہے تا کہ معاشرتی نا انصافیوں سے جنم لینے والے جرم و سزا کا دائرہ محدود کر سکیں ۔انبیاء کا کام محض اتنا تھا کہ وہ خدائے واحد پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف پر زور دیتے تھے،قانون کی حکمرانی کا تصور پیش کرتے تھے اور ادنی و اعلی کو ایک ہی ترازو میں تولنے کا عہد کرتے تھے ۔ان کی نظر میں دولت کی بنیاد پر نہ کوئی بڑا ہوتا تھا اور نہ ہی غربت کی بنیاد پر کوئی چھوٹاہوتاتھا۔ان کی نظر میں سب انسان برابر تھے کیونکہ وہ سب آدم کی اولادتھے اور آدم مٹی سے بنائے گے تھے ۔اسی تناظر میں جرائم پر بند باندھنے کے لئے سخت قسم کی تعزیرات متعارف ہوئیں تا کہ معاشرے کے امن کی خاطر سارے انسان اپنی حدود میں رہیں۔خدائی تعزیرات کی موجودگی میں ارتکابِ جرم کا کسے یارا ہو سکتا تھا ۔یہ تعزایرات جرائم پسند لوگوں کے لئے ایک وارننگ ہوتی تھیں جس میں کسی مجرم کے لئے چشم پوشی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی تھی ۔نیکو کاروں،اور صالحین کی کوششیں بار آور ثابت ہو تی رہیں اور جرائم میں تحفیف کا باعث بنتی رہیں لیکن ایک معین مدت کے بعد جرم و سزا کی دنیا پھر اپنی قدیم روش پر سفر پیرا ہوتی رہی جس سے حق نا ھق میں بدلتا رہا اور نا ھق حق قرار پاتا رہا کیونکہ حکمراں مصلحت پسندی کا شکار ہو جاتے تھے۔قانون جب خود جھکنے کی جانب مائل ہو جاتا ہے تو جرم کا دروازہ کھل جاتا ہے لیکن جب یہ جرائم پیشہ انسانوں کو جھکا لیتا ہے تو پھر معاشرہ امن و سکون کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔

یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ جرم اس وقت ظہور پذیر ہوتا ہے جب قانون پر عملداری کا عنصر کمزور ہو جاتا ہے ۔جس وقت قانون پسندو نا پسند کے خانوں میں تقسیم ہو جاتا ہے اس وقت جرم و سزا کی دنیا وسیع ہو جا تی ہے۔ جب اپنوں اور غیروں میں تمیز کابیج بو دیا جاتا ہے تو جرم کے جرثومہ طاقتور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اس کرہِ ارض پر ایسا وقت بھی تو آیا تھا جب جرم و سزا کا تصور گہنا گیا تھا۔قانون کی حکمرانی اپنی پوری حشر سامانیوں کے ساتھ جلوہ افروز تھی۔غریب کو یقین تھا کہ وہ طاقتور ہے کیونکہ کوئی اس کا حق سلب نہیں کر سکتاتھا، کوئی اسے زیر نہیں کر سکتا،کوئی اسے نا ھق دبا نہیں سکتا،کوئی بہ زور اس سے کچھ چھین نہیں سکتا تھا۔جو سچا ہے وہ سچا تصور ہو گا اور جو جھوٹا ہے وہ جھوٹا قرارپائیگا ۔ اس وقت جھوٹ اور سچ کی آمیزش کا کہیں نام و نشان نہیں تھا۔قانون کا مکمل راج تھا جس کے سامنے حکمرانوں نے سب سے پہلے سرِ تسلیم خم کیا ہوتا تھا۔بیٹے کو قانون کی قربان گاہ میں قربان کرنے والے سے کیا یہ توقع رکھی جا سکتی تھی کہ وہ کسی دوسرے کے ساتھ نرمی اور رعائیت برتے گا؟ اپنے جسم پر حق کے تمغے سجانے والے حق و صداقت کے ابدی تیروں کو کبھی روکا نہیں کرتے۔وہ حق کے تیروں سے سب کا شکار کرتے ہیں کیونکہ یہی رضائے الہی ہوتی ہے ۔

وہ مٹ تو سکتے ہیں لیکن رضائے الہی سے ہٹ نہیں پاتے تھے ۔جن کے مزاج میں رضائے الہی کا حصول زندگی پہلی ترجیح ہو وہی حق صداقت میں رچا بسا معاشرہ قائم کرتے ہیں۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ قانون ایک طاقت ہے اور یہ اس وقت روبہ عمل ہوتی ہے جب ریاست کو اس بات کا ادراک ہو تا ہے کہ وہ سب کی محافظ ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب حکمران قانون کے سامنے خود بھی سر نگوں ہوجائیں ۔ہر وہ حکمران جو قانون کے سامنے جھک جاتا ہے اس کے دور میں نا انصافی کا شائبہ نہیں ہوتا ۔

دنیا کی پوری تاریخ کمزور اور طاقتور کے درمیان ایک غیر محسوس جنگ ہے۔کارل مارکس اسے امیر اور غریب کے درمیان جنگ قرار دیتا تھا ۔ کوئی اسے کفرو ا لحاد کے درمیان جنگ سے تعبیر کرتا ہے،کوئی اسے حق و باطل کا معرکہ قرار دیتا ہے اور کوئی اسے حاکم و محکوم کے درمیان معرکہ سے تشبیہ دیتا ہے۔ہم اسے کوئی بھی نام دے لیں لیکن اس حققت سے انکار ممکن نہیں کہ طاقتور قانون کو ہمیشہ اپنے حق میں مرورڑتا آیا ہے۔

قدیم معاشروں میں ،امرائ،سردار اور حکمران محروموں ،مسکینوں ،مجبوروں،لاچاروں اور غرباء کا استحصال کرتے تھے اور بزورِ قوت ان پر اپنے فیصلے مسلط کرتے تھے کیونکہ ان کی قوت کے سامنے کشکول اٹھانے والوں کی آواز بالکل نحیف ہوتی تھی لہذا امراء کا ظلم و جبر ان کی زندگی کا جزوِ لا ینفک ہوتا تھا ۔یہ دور تاریخ کا سب سے زیادہ سفاک دور تھا جس میںمعصوم عوام کے پائوں میں زنجیریں ڈال دی جاتی تھیں ۔ ان کی زبانیں کاٹ دی جاتی تھیں ،انھیں ہاتھیوں کے پائوں تلے روندا جاتا تھا،ان کے سروں کے مینار بنائے جاتے تھے اور انھیں نیزوں کی انیوں پر اٹھالیا جاتا تھا۔انسان آخر انسان تھا یہ کب تک برداشت کرتا؟وہ صدیوں خود سے جنگ کرتا رہا تا آنکہ جمہوریت کا وہ عظیم الشان معجزہ ظہور پذیر ہوا جس میں انتخاب کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں دے دیا گیا۔انسان کی زنجیریں کٹ چکی تھیں،اس کے لب آزاد تھے،اس کی آواز پر کوئی قدغن نہیں تھی۔

اس کے ہاتھوں میں کشکول نہیں تھا،اسے کسی کا خوف نہیں تھا، وہ کسی کا محکوم نہیں تھا، اسے برا بر ی کا حق تفویض ہو چکا تھا اور اسے تکریم و منزلت کی اس مسند سے سرفراز کر دیا گیا تھا جو پیغمبروں کی تعلیمات کا نچوڑ تھا۔یہ لمحہ بڑاقیمتی تھا اور اس لمحہ کا حصول بڑی قربانیوں کے بعد ممکن ہوا تھا۔ابنِ آدم خوش تھا کہ دنیا بدل چکی ہے ، وہ نازاں تھا کہ اسے ایک قابلِ احترام فردکی حیثیت سے تسلیم کر لیا گیا ہے۔سائنس کی حیرت انگیز ترقی اور میڈیا کی بے انتہا سر پرستی نے اسے جس مقام سے سرفراز کر دیا تھا وہ خود کو بڑاخوش نصیب تصور کر رہا تھا۔اسے یقین تھا کہ اب اس کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہو گا،اب اس کے ساتھ کوئی جبر نہیں ہو گا،اب اس کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہیں ہو گا،اب کوئی اسے سرِ راہ ذلیل و خوار نہیں کر پائے گا۔اب کوئی اس کی عصمت سے نہیں کھیل پائے گا ،اب کوئی اس کے دامن پر داغ نہیں لگا سکے گا،اب کوئی اس کی آبرو پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گا ،اب کوئی اس کو رسوا نہیں کر سکے گا لیکن اتنی بے شمار خوش فہمیوں کے درمیان ٹیلیویژن پر خبر نشر ہوتی ہے کہ مملکتِ خداد اور اسلام کے ناقابلَ تسخیر قلعے میں ایک عورت کی عصمت و آبرو کو اس کے بچوں کے سامنے تار تار کیا گیا۔ میری زبان گنگ ہے،میرے ہونٹ سلے ہوئے ہیں م لیکن میرا دل رحم ،رحم اور رحم کی دہائی دے رہا ہے ۔،۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندران اقبال

Share this:
Tags:
Crime law Peace reality Society tariq hussain butt امن جرم حقیقت قانون معاشرے
Parents
Previous Post وراثت کے ڈاکو
Next Post پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے تحت 3 روزہ ریفریز اینڈ کوچز کورس کا شاندار انعقاد
Pakistan Ring Ball Fedration

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close