مصطفی آباد : جرائم پیشہ افراد پر علاقہ کی زمین تنگ کر دوں گا۔ گشت کے نظام کو موثر اور ٹائوٹ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ مقدمات کا اندراج و تفتیش کے معاملات میں میرٹ کر ترجیح دی جائے گی۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہارچوکی انچارج ہلو کی ارشاد ڈوگر نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ امین اے ایس آئی، امیر علی اے ایس آئی سمیت جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کا جذبہ رکھنے والے ملازمین پر مشتمل ٹیم موجود ہے۔ ان کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دوں گا۔
سماج دشمن عناصر کا قلع قمع میری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں جواریوں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی گئی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب افراد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ شریف شہری بلا جھجک جرائم کی نشاہدی کریں فوری کاروائی کی جائے گی۔ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
