
لندن (جیوڈیسک) بتایا جاتا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں تشدد کے واقعات ، طلب میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رکا ہوا ہے۔ لیبیا ، عراق اور یوکرین میں مسلح تنازعات کے باوجود ، آج تیل کی منڈی میں رسد توقع سے زیادہ ہے۔
لندن کی منڈی میں تیل کے نرخ منگل کے روز گِر کر 103.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ، جوگزشتہ نومبر سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔امریکا میںویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈئیٹ خام تیل کے نرخ فی بیرل 97.43 ڈالر پر تھے۔
جو کہ گزشتہ برس کے اواخر سے اب تک کی اپنی کم ترین سطح پر بتائی جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر عراق میں لڑائی بند ہو جاتی ہے اور وہاں کی تیل پیدا کرنے کی تنصیبات کی مرمت مکمل ہو جاتی ہے، تو مشرق وسطیٰ کا یہ ملک فوری طور پر اپنی برآمدات میں خاصا اضافہ کر سکتا ہے۔
