Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 25/7/2014

July 26, 2014 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کم سن تبسم شہزادکے ساتھ ہونے والے واقعہ سے بڑا انسانیت کے ساتھ کوئی اور ظلم نہیں ہوسکتا

گجرات(جی پی آئی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کم سن تبسم شہزادکے ساتھ ہونے والے واقعہ سے بڑا انسانیت کے ساتھ کوئی اور ظلم نہیں ہوسکتا۔گزشتہ روز عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔دس سالہ تبسم شہزادگجرات کے نواحی قصبہ چک بھولامیں پرائمری جماعت کا طالب علم ہے اور ایک مقامی زمیندارغلام مصطفے نے گذشتہ روز اُس کے والد سے جھگڑے کے بعد اُس کے دونوں بازو کاٹ دیئے تھے۔وزیراعلیٰ تقریباً ایک گھنٹہ تک بچے کے پاس بیٹھے اُس سے باتیں کرتے رہے اور اس دوران کئی باراُن کی آنکھیں نم ناک ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے بچے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کاش میں تمہارے بازو واپس دلا سکتا لیکن ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں سے بھی ممکن ہوااس بچے کے لیے جدیدترین مصنوعی بازوئوں کا انتظام کروں گااور جس ملک میں ضروری ہوااسے علاج کے لیے بھیجوں گا۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ کم سن بچے کو عمر بھر کے لیے اپاہج بنانے والے سفاک شخص کو ایسا کرتے ہوئے اپنی اولاد کا خیال کیوں نہیں آیا۔ایسے مجرم دھرتی کا ناسور ہیں اور انہیں جو بھی سزا دی جائے کم ہے۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ بچے کی عیادت کے موقع پر اُس کے غم زدہ والدین سے واقعہ کی تفصیلات دریافت کیں جنہوں نے بچے کے کٹے ہوئے بازوئوں کی تصاویر وزیراعلیٰ کو دکھاتے ہوئے کہاکہ اُن کے بچے کے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے اور اُس کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا گیا ہے اب وہ پڑھائی لکھائی بھی نہیں کرسکتا جبکہ وہ پانچویں کلاس کا طالب اور پڑھنے لکھنے کا شوقین ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے متاثرہ بچے کے ورثا کو تسلی دی اور یقین دلایا کہ انہیں فوری انصاف دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچے کو عمر بھر کے لئے معذور کرنے والا سنگدل اور انسانیت کا دشمن شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں اور وہ کڑی سے کڑی سز ا کا حقدار ہے۔ انہوںنے کہا کہ بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اور اسکی حالت زار دیکھ کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچے تبسم شہزاد کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوںنے اعلان کیا کہ بچے کے علاج، بحالی اور تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ وزیراعلی نے بچے کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیاـ عزیز بھٹی ہسپتال میں تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں قتل ہونیوالے نوجوان کے ورثا نے بھی وزیر اعلی پنجاب سے داد رسی کی اپیل کی جس پر انہوںنے فوری احکامات جاری کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سی سی او پی

گجرات(جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سی سی او پی ،ایس ایس پی ،ایس ایچ او پی سیاسی بھرتیاں بند کی جائیں اور پیور میرٹ کے اوپر لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے یہاں پر ایک غیر سیاسی پولیس درکارہے گجرات میں سانحہ چک بولا میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے سے لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا حکومت پنجاب کے اندر لوگو ں کو انصا ف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اسے مستعفی ہوجانا چاہیے 17جون کو بھی ہم نے کہا تھا لاہور میں پندرہ شہریوں کو پولیس نے بُری طرح قتل کیا اور اسکے بعد رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لے کر بات نہیں بنے گی بات آگے چل رہی ہے حکمرانوں کے لچھن لوگوں کے سامنے ہیں عوام اب ان حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال چک بولا کے معصوم تبسم کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر الحاج افضل گوندل ، چوہدر ی الیاس ضلعی صدر، چوہدری عثما ن منظور دھدرا،احمد ندیم گجر، میجر خلیل الرحمن،عثمان طارق، تنویر گل، شرافت حسین ایڈووکیٹ، اور دیگر عہدیداران وممبران موجود تھے میاں محمود عبدالرشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت کرتے ہوئے ساتواں سال ہے مگر تمام تر تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے ددھرے کے دھرے رہ چکے ہیں اور چک بولا کا یہ واقعہ موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے سنگین جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ڈکیتیاں چوریاں ہورہی ہیں اور لوگوںکو ذبحہ کیا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے آج سے چند سال قبل مظفر گڑھ میں آمنہ نے خود سوزی کی وہ بھی پولیس کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون کو اینٹیں مار ما کر قتل کیا پولیس کا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے سترہ جون کو پندرہ بے گناہ شہریوں کو لاہور میں گولیوں سے بھون دیا رانا شعیب جو کہ مسلم لیگ ن کاایم پی اے وہ تھانوں کے دروازے توڑتا ہے اورملزموں کو چھڑوا کر لے جاتا ہے مگر پولیس کچھ نہیں کررہی جو گڈ گورننس کاڈنڈورا پیٹ رہے ہیں سب جھوٹ ہے عوام کی عزت ومال کچھ بھی محفوظ نہیں ہے ظلم وزیادتی انتہاپر پہنچی ہوئی ہے ان حکمرانوں نے ملک کے عوام کو ظلم وزیادتی کے علاہ کچھ نہیں دیا جب تک حکومت سسٹم کو ٹھیک نہیں کرتی شہباز شریف کے بھاگ کر گجرات آجانے سے دو افسر معطل کرنے سے بات نہیں بنے ی ڈی پی او کو چھوڑ دیا اور ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے ڈی پی او کو اس لیے چھوڑاہے کہ وہ آنکھوں کا تارا ہے رائے ضمیر کا بیٹا ہے جب تک آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاتی اور نظام کو نہیں بدلا جاتا ،شہباز شریف جتنا مرضی اچھل کر لیں لوگوں کو ان کی تکالیف سے راہائی نہیں مل سکتی اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے ان واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں جائیں انہوں نے کہا کہ بچے کی مالی امداد پی ٹی آئی نے کی ہے اور اس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تعاوان بھی کریں گے اور اگر یہ لاہور جائے گا تو اس کی امداد کریں گے انہو ںنے کہا کہ واقعہ کے چار دن بعد ایف آئی آر کا اندراج ہونا ایک بہت بڑا سوال ہے میں حکمرانوں کیلئے یہ چھوڑتا ہوں شہباز شریف کی جو گڈ گورننس ہے کہاں ہے میڈیا پر جب خبر اتی ہے تو چوتھے دن ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے ا س طرح کی کتنی معصوم جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پکڑ کر حکومت سزائیں دلوانے کیلئے کوئی میکنازم نہیں بناتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا واقعہ ہوجاتا ہے تو حکمران بھاگ کر وہاں سیاست چمکانے کیلئے وہاں پیسے دیتے ہیں مگر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اسلا م آباد میں ہونے جلسے کے بارے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے کہ حکومت نے مسائل کو نپٹنے کیلئے کوئی اہلیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آزادی مارچ سے روکنے کیلئے حکومت کوئی اقدامات کرتی ہے تو اس کی غلط فہمی ہے ہم چودہ اگست کو انشاء اللہ ہر صورت میں اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عزیز بھٹی ہسپتا ل گجرات کا دورہ کیا

گجرات(جی پی آئی ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عزیز بھٹی ہسپتا ل گجرات کا دورہ کیااور چک بھولا میں افسوسناک واقعہ میں دونوں بازئوں سے محروم کئے جانے والے دس سالہ تبسم شہزاد کی عیادت کی۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ کے بعد عزیز بھٹی ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہستپال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچے کو فوری طور پر اے سی وارڈ میں منتقل کیا جائے اور اسے علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ بچے کے حوالے سے لاہو ر کے سنئیر ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اگر ضروری ہو ا تو اسے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ سلمان رفیق نے کہا کہ متاثرہ بچہ نہایت کم عمر ہے حکومت کی کوشش ہے کہ اسکی بحالی اور بہتر مستقبل کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔ اس سے قبل خواجہ سلمان رفیق نے متاثرہ بچے کے والدین سے بات چیت کی ،ان سے وقوعہ کی تفصیلات حاصل کیں ، بچے کے ورثا نے مشیر صحت کو افسوسناک واقعہ سے آگاہ کیا جس پر مشیر وزیرا علی پنجاب نے کہا کہ وہ اس واقعہ پر نہا یت افسردہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد کے پیش نظر تمام سرکاری محکمہ جات

گجرات(جی پی آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد کے پیش نظر تمام سرکاری محکمہ جات اور رمضان بازاروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ سرکاری ملازمین بھی الرٹ رہے دیگر اداروں میں کوئی کام نہ ہوا کوئی بھی افسر اپنی سیٹ پر موجود نہ تھا جبکہ اس سے قبل بھی رمضان المبارک کے دوران سرکاری اداروں کے افسران وملازمین رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں دیتے رہتے ہیں اور دفاتر میں الو بولتے رہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لڑائی اور فائرنگ کے دو واقعات میں ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہوگئی

گجرات(جی پی آئی )گجرات میں لڑائی اور فائرنگ کے دو واقعات میں ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن علاقہ لنڈپور میں چار نامعلوم مسلح افراد نے علی اصغر ملہی کی ہمشیرہ کی بیٹی کو زخمی کردیا ہے جبکہ محلہ خالد آباد میں رانا محمد اشتیاق وغیرہ نے ایک خاتون جمیلہ عنائیت زوجہ محمد عباس کو ڈنڈوں سوٹوں کے وا رکرکے زخمی کردیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے سٹی ایریا میں لین دین کے عوض محمد وسیم

گجرات(جی پی آئی )سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے سٹی ایریا میں لین دین کے عوض محمد وسیم کو 12لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر سید تبسم حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے مدعی مقدمہ کے ملزم سید تبسم سے مدعی کو بیرون ملک کینیڈا بجھوانے کے عوض رقم لی جو وہ نہ بھیج سکا رقم واپسی کا مطالبہ کرنے کا 12لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ پولیس نے ڈنگہ میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے
گجرات(جی پی آئی )ڈنگہ پولیس نے ڈنگہ میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے عثمان اسلم وغیرہ تین افراد کو پکڑ کر انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے سب انسپکٹر افتخار احمد کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ کاایک ہوٹل پر چھاپہ رمضان المبارک کے دوران

گجرات(جی پی آئی ) اسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ کاایک ہوٹل پر چھاپہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہوٹل پر کھانا کھلانے اور احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر صدرسرائے عالمگیر پولیس نے اسٹنٹ کمشنر محمد شعیب نسوانہ کی رپورٹ پر ہوٹل کے مالک اشتیاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے

گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہو سکی لیکن ان بیگناہوں کے خون ناحق کا مقدمہ اللہ کے حضور درج ہو چکا، حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش ہو کر جواب دینا ہو گا، ظلم کے بعد اب انقلاب کی باری ہے۔ وہ یہاں ادارہ منہاج القرآن میں فائرنگ سے شہید ہونیوالے صوفی محمد اقبال کے گھر پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا اور عیدی بھی دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہداء کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہو جائے، ہم ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو اکٹھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے لیکن آصف علی زرداری سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا اور ان کے ساتھ لانگ مارچ پر بات نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی بھی ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماڈل ٹائون میں ظلم کی انتہا کر دی، عوام کو ظلم و ستم سے بچانے اور ان کے حقوق کی بحالی کیلئے انقلاب بہت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما

گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے گجرات کے گائوں چک بھولا میں معمولی تنازعہ پر کمسن بچے کے دونوں ہاتھ کاٹنے کی سفاکانہ واردات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون کی طرح کسی بھی سنگین واردات کی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دیتی۔ انہوں نے اس گھنائونے کھیل کو صوبہ میں امن و قانون کی ابتر صورتحال کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب حکومتی سطح پر بے گناہ سیاسی کارکنوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جائے گا تو عام لوگوں میں بھی یہی رجحان فروغ پائے گا۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ جہاں ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی وہاں اطلاعات کے مطابق چار دن گزرنے کے باوجود اس گھنائونی واردات کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی جس سے موجودہ حکمرانوں کی آئین اور قانون پر عملدرآمد کے بارے میں رویہ کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس المناک واردات کے ملزموں کے خلاف مدعی کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی راہنما رانا مشرف علی ناز نے کراچی میں علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل

گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سیاسی و سماجی راہنما رانا مشرف علی ناز نے کراچی میں علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ‘ اس لئے دہشت گرد مختلف مما لک کے علماء کو قتل کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے ایجنڈے پر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ‘ کیونکہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن گجرات کے صدر عبدالصفدر بٹ نے پیپلزپارٹی

گجرات ( جی پی آئی ) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن گجرات کے صدر عبدالصفدر بٹ نے پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یکم اگست بروز جمعتہ المبارک حضور قبلہ شہنشاہ ولایت رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک

گجرات ( جی پی آئی ) یکم اگست بروز جمعتہ المبارک حضور قبلہ شہنشاہ ولایت رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بروز جمعتہ المبارک یکم اگست کو دربار شہنشاہ ولایت رحمتہ اللہ محلہ علی پور گجرات میں سالانہ عرس مبارک کی محفل زیر سرپرستی صاحبزادہ سید محمد اشرف شاہ منعقد ہوگی محفل کا آغاز دن 11بجے ہوگا اور نماز جمعہ کے ساتھ ہی آخری دعا اور اس کے بعد لنگر تقسیم ہوگا ‘ علامہ قاری لیاقت علی جلالپورجٹاں کا خطاب ہوگا ‘ نقیب محفل انجینئر محمود احمد نقشبندی ہونگے ‘ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام کی شرکت ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ‘ حاجی ناصر محمود کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ

گجرات ( جی پی آئی ) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ‘ حاجی ناصر محمود کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر ثناء اللہ بٹ ‘ میاں اکمل حسین ‘ اور سفیران ناظر نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کی مسجد میں ختم قرآن کیلئے مٹھائی ‘سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری امتیاز بھلی کے حوالے کی ‘جبکہ جیل میں قیدیوں کیلئے پورا مہینہ افطار ی کا اہتمام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کے ہونہار طالبعلموں کا وفد بنوں میں IDPsکے خاندانوں میں عیدالفطر کے موقع

گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات کے ہونہار طالبعلموں کا وفد بنوں میں IDPsکے خاندانوں میں عیدالفطر کے موقع پر لاکھوں روپے مالیت کے تحائف تقسیم کرنے کے بعد واپس پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ گجرات کے رضاکار طالب علموں نے بے گھر ہونیوالے افراد کیلئے اظہار یکجہتی کے طور پر ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے اشتراک سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے تین ہزار عید گفٹ پیک تیار کیے تھے اور انھیں بنوں کے علاقہ سرائے نور نگ اور بکاخیل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجہ میں نقل مکانی کر کے آنے والے خاندانوں میں تقسیم کیا۔ یہاں پر یاد رہے کہ جامعہ گجرات کے رضاکار طالب علموں کا یہ وفد مؤرخہ 24جولائی 2014ء کو یہ تحائف لیکر روانہ ہوا تھا۔ یہ عید گفٹ خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے تھے۔ رضا کارطالب علموں نے اپنے تاثرأت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اطمینان قلب کا باعث بنتی ہے۔ ہمارے دین اسلام نے بھی دکھی انسانیت کی خدمت کو دین کا طُرۂ امتیاز قرار دیا ہے۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے ان رضا کار طالب علموں کے جذبہ ہمدردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے طالب علم مستقبل کے معمار ہیں۔ دوران تعلیم ان میں ملک و قوم کی عملی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ یہ رضا کارطالب علم جامعہ گجرات کی سماجی خدمت کی روایت کو آگے بڑھانے میں ممدو معاون ثابت ہونگے۔ طالبعلموں کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر ایس ایس سی محمد یعقوب اور ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل مصدق ہاشمی نے کی۔ وفد نے سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں خواتین اور بچوں میں تین ہزار عید گفٹ تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میں عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان

گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات میں عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان۔۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے۔ جامعہ گجرات اور اس کے رکن کالج مؤرخہ 28جولائی 2014ء بروز سوموار سے لیکر یکم اگست 2014ء بروز جمعتہ المبارک تک بند رہیں گے۔ جامعہ گجرات اور اس کے تمام رکن کالج دوبارہ مؤرخہ 4اگست بروز سوموار کو کھلیں گے اور باقاعدہ تعلیمی و انتظامی سر گرمیوں کا آغاز ہوجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عزیز بھٹی ہسپتا ل گجرات کا دورہ کیا

گجرات(جی پی آئی ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عزیز بھٹی ہسپتا ل گجرات کا دورہ کیااور چک بھولا میں افسوسناک واقعہ میں دونوں بازئوں سے محروم کئے جانے والے دس سالہ تبسم شہزاد کی عیادت کی۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ کے بعد عزیز بھٹی ہسپتال آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہستپال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچے کو فوری طور پر اے سی وارڈ میں منتقل کیا جائے اور اسے علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوںنے کہا کہ بچے کے حوالے سے لاہو ر کے سنئیر ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اگر ضروری ہو ا تو اسے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ سلمان رفیق نے کہا کہ متاثرہ بچہ نہایت کم عمر ہے حکومت کی کوشش ہے کہ اسکی بحالی اور بہتر مستقبل کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔ اس سے قبل خواجہ سلمان رفیق نے متاثرہ بچے کے والدین سے بات چیت کی ،ان سے وقوعہ کی تفصیلات حاصل کیں ، بچے کے ورثا نے مشیر صحت کو افسوسناک واقعہ سے آگاہ کیا جس پر مشیر وزیرا علی پنجاب نے کہا کہ وہ اس واقعہ پر نہا یت افسردہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او /صدر آفیسر کلب لیاقت علی چٹھہ نے آفیسرز کلب کی تنظیم نو کر دی ہے

گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او /صدر آفیسر کلب لیاقت علی چٹھہ نے آفیسرز کلب کی تنظیم نو کر دی ہے جبکہ گجرات کلب کی ممبر شپ کھولنے کا بھی اعلان کر دیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ ڈی سی او آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی سی فاروق رشید سندھو کو کلب کا سیکرٹری، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر کو سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سرکاری ممبران میں ڈی پی او گجرات، ڈی او سی گجرات ،اے سی گجرات،پرائیویٹ ممبران میں صدر چیمبر بلال ملک، تیمور رفیق، امجد فارق آف نیشنل فرنیچرز، اور چوہدری اعجا ز شامل ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹری آفیسر ز کلب فاروق رشید سندھو کے مطابق کلب کی ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آفیسر ز کلب میںنیا سوئمنگ پول بنایا جائے گا جبکہ جمنیزیم میں بھی جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا ہے

گجرات (ڈسڑکٹ رپورٹر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا ہے کہ ڈیفالٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،فیلڈ افسران ریکوری مہم تیز کریں ،کم ریکوری کرنے والے ایس ڈی اوز کی جواب طلبی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے گجرات سرکل کے دورہ کے موقع پر ایکسیئن کھاریاں اور ایکسیئن جلال پور جٹاں کے دفاتر میں سرکل کے تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیف انجینئرزشوکت علی گِل،غلام محمد، ایڈیشنل ڈی جی کسٹمر سروسز چوہدری منظور حسین، ایس ای گجرات ریاض احمد، ایکسینز مرزا احسان الہی ، معظم فضل، شفیق الرحمن، ارشد منیر،نثار محمد خاںسمیت ایم اینڈ ٹی اور جی ایس او کی ٹیمیں اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے اس دوران بھمبر، کوٹلہ، لالہ موسی، کھاریاں، وزیر آباد، جلال پور جٹاں و دیگر علاقوں کے گرڈ اسٹیشنز ،کمپلینٹ سنٹرز اور ایکسئینز و ایس ڈی اوز کے دفاتر چیک کئے۔چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر برائے راست عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر کوئی افسر یا ملازم غفلت اور کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔صارفین کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھیں خود کو کسٹمرز کا مددگار ثابت کریں۔ ا نہوں نے افسران کو ہدایت کی کے ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ایل ٹی پرپوزلز بنائی جائیں تاکہ علاقہ میں بجلی کا نظام مثالی بن جائے اور کسی کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے ریپڈ رسپانس سنٹرز کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور معیاری کسٹمر سروسز پر زور دیا۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو نے زائد ریڈنگ پر شیرانوالہ باغ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد بشیر کو معطل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری محمد الٰہی سانحہ چک بھولا کی خبر سنتے ہی عزیز بھٹی ہسپتال پہنچ گئے

گجرات (جی پی آئی )سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری محمد الٰہی سانحہ چک بھولا کی خبر سنتے ہی عزیز بھٹی ہسپتال پہنچ گئے ۔ اور تبسم شہزاد کی عیادت کی ۔ انہوں نے وقوعہ کی معلومات لیں اور تبسم شہزاد کے والد انصر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی صحت کی بحالی کیلئے ہر قسم کی امداد کیلئے حاضر ہیں ۔ پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی اگر بچے کا علاج معالجہ ہو سکتا ہے توہمارا خاندا ن تمام اخراجات اٹھانے کیلئے حاضر ہے۔ چوہدری محمد الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے کسی قسم کی مدد نہ دی تو پریشان نہیں ہونا ہم موجود ہیں انشاء اللہ معصوم تبسم شہزاد کی بحالی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ چوہدری محمد الٰہی نے میڈیا کو اپنی کوریج سے منع کر تے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاست کرنے نہیں آیا اور نہ ہی سیاسی پوائنٹ سکورنگ پسند کرتا ہوں۔ بلکہ یہ خالصتاًانسانی معاملہ ہے ۔ یقین کریں کہ معصوم تبسم شہزاد کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انتہائی شقی القلب وہ شخص ہے جس نے ایسا گھہنائونا فعل کیا ہے ۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے سنگ دل شخص کو قرارواقعہ سزا دلانے کیلئے کو ئی رورعایت نہ کرے۔ اس موقع پر انچارج چوہدری ظہور الٰہی ہائوس قاضی خالد سیف اللہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد الٰہی گزشتہ روز سندس فائونڈیشن گئے اور زیر علاج بچوں

گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد الٰہی گزشتہ روز سندس فائونڈیشن گئے اور زیر علاج بچوں کیلئے 50 ہزار عطیہ دیا ۔ چوہدری محمد الٰہی نے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا ۔ وہ زیر علاج بچوں سے فرد اً فرداً ملے اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر قاضی خالد سیف اللہ اور بوبی پہلوان بھی موجود تھے۔

Share this:
Tags:
guilty Gujarat News man Mian Shahbaz Sharif خبریں شخص شہباز شریف ظلم گجرات مجرم مصنوعی
Lahore
Previous Post لاہور: جی ٹی روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
Next Post دونوں بازوؤں سے محروم ہونے والا لڑکا لاہور ہسپتال منتقل
Gujarat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close