
کیوبا (جیوڈیسک) کیوبا میں موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، گھر کی چھت گرنے کے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں تیز بارشوں سے مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی شہروں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ کئی مرکزی شاہراہیں بھی زیرآب آنے سے آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
