
چیک ریپبلک میں ہونے والے ائیر شومیں پائلٹس کے کرتب دیکھ کر شائقین کے دل موہ لئے۔ اس ائیر شو میں فرانس کے پائلٹ پیئر وارلوٹیئس نے اپنی مہارت سے اپنے مدمقابل اولیور ماسوریل اور فرانکوئس لیوٹ کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پیئر وارلوٹیئس نے مقابلہ جیتنے کے بعد ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا۔ وہ اپنی جیت پر بہت خوش ہیں۔
