Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

داد رسی بادشا ہوں، جر نیلوں، سرداروں، اور راجہ مہا را جوں کی اس دنیا میں وہ تمام ہستیاں قابلِ ستا ئش ہیں

March 8, 2013 0 1 min read
TARIQ BUTT
Aurangzeb
Aurangzeb

بادشا ہوں، جر نیلوں، سرداروں، اور راجہ مہا را جوں کی اس دنیا میں وہ تمام ہستیاں قابلِ ستا ئش ہیں جنھوں نے جمہو ریت کا بے مثل تحفہ دے کر حقِ حکمرانی کو نئی سمت عطا کی،عو ا م کی طاقت کو نئی زبان عطا کی اور اسے اپنی طاقت کا احساس دلایا۔یہ سچ ہے کہ افلا طون روسو اور کلارک جیسے عظیم لوگ جمہو ریت کی مو جودہ صو رت گر ی کے بنیا دی اور بڑے اہم نام ہیں لیکن جمہو ریت کے اس سفر میں بے شمار لو گوں نے اپنی زندگیوں کا خراج دیا اور جمہو ریت کے اس پو دے کی آبیاری اپنے لہو سے کی۔ بادشا ہوں سے ا ختیار حا صل کرنا کتنا کٹھن کام ہے اس کا اندازہ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جنھوں نے تاریخِ انسانی میں شہنشا ہوں کے جورو ستم کی لرزہ خیز داستا نوں کا مطا لعہ کیا ہے۔ پاکستان میں بھی جمہو ریت کے اس سفر میں لا تعداد لوگ جبر و استبداد کا شکار ہو ئے ، پابندِ سلاسل ہو ئے ، آزما ئشوں سے گزارے گئے اور دارو رسن پر لٹکا ئے گے تب کہیں یہ لو ٹی لنگڑی جمہو ریت دیکھنے کو نصیب ہو ئی ہے جسے گا ہے بگا ہے فوجی وردی میں ملبوس جرنیل شب خو ن سے اپنی مٹھی میں بند کر لیتے ہیں۔

پاکستان میں ا بھی تک حقیقی جمہو ریت کا بے داغ سورج طلوع نہیں ہو سکا کیو نکہ فوج، بیو و کریسی اور اسٹیبلشمنٹ اپنے اختیا رات منتخب پا لیمنٹ کو حوا لے کر نے پر آمادہ نہیں ہیں۔اس کے لئے ابھی مزید جدو جہد کی ضرورت ہے ۔ ہر پا رٹی لیڈر شب کی یہ ذمہ دری ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تربیت اس انداز سے کر ے کہ وہ شب خون کو برداشت کرنے سے انکار کر دیں۔ لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب کارکنوں کو پارٹیوں کے اندر ان کا جائزمقام ملے۔ ان کی اہمیت اور احترام کو تسلیم کئے بغیر اور انھیں حکومتی امور میں شریک کئے بغیر اس اعلی و ارفع مقصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

مجھ کو معلوم ہے تا حدِ نظر کو ئی نہیں۔۔خا ک اڑتی ہے مگر گرمِ سفر کو ئی نہیں
عمر بھر خون سے سیراب کیا جس کو۔۔ہا ئے اس پیڑ کی شا خوں میں ثمر کو ئی نہیں (سید سبط علی صبا)
پاکستان میں پہ در پہ مارشل لائوں کے با و جودعوام کی جمہو ریت سے محبت اور
رومانس میں کمی نہیں آئی۔ عوام نے ہر بار مارشل لا کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اپنی بے مثل جمہو ری جدو جہد سے آمروں کو سر نگوں ہو نے پر مجبور کیا۔ جنرل ضیا الحق کی بے رحم آمریت کو فرا موش کرنا کسی بھی صا حبِ شعور پاکستانی کے لئے ممکن نہیں ہے۔ بے شمار اذیتوں، کوڑوں اور پھا نسیوں کی سز ئوں کے با وجود پی پی پی کے کار کنوں نے انسا نی حقوق اور جمہو ریت کی اس جنگ کو جا ری و ساری رکھا تا آنکہ آمریت کو شکستِ فاش ہو ئی اور جمہو ریت کا دامن فتح کے پھو لوں سے لد گیا لیکن یہ منتخب حکومت ابھی چند قدم نہیں چلی تھی کہ اسے پھر آمرانہ روش کا شکا ر ہو نا ۔ صدر غلام اسحاق خان نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ کی ا شیر واد سے اس حکو مت کو تحلیل کر دیا ۔ چھوٹے چھوٹے وقفوں سے جمہو ری حکو متوں کو غیر آئینی اندازمیں برخاست کیا گیا، اسمبلیوں کو تحلیل کیا گیا، منتخب قیادتوں پر جھوٹے مقدمات دائر کئے گئے اور انھیں جلا وطنی پر مجبور کیا گیا تا کہ اسٹیبلشمنٹ کے اقتدار میں کو ئی مزا حم ہو نے کی جرات نہ کرے۔

١٢ اکتو بر ١٩٩٩ فوجی شب خون کی تا زہ ترین کاروا ئی تھی جس میں جنرل پرویز مشرف نے جمہو ریت کی بساط ایک دفعہ پھر لپیٹ کر رکھ دی ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو میاں محمد نواز شریف کے ہا تھوں پہلے ہی جلا وطنی کا کرب سہہ رہی تھیں جب کہ میاں محمد نواز شریف کو جنرل پرویز مشرف کی فو جی آمریت کے ہاتھوں جلا وطن ہو نا پڑا۔ مقبول عوامی قیادت کی غیر حا ضری اور آمریت کے حا شیہ برداروں کی ہوسِ اقتدار نے آمریت کی مضبو طی اور جمہو ریت کی تبا ہی میں بڑا کلیدی کرادر ادا کیا۔ گلیاں ہو گئیاں سونیاں وچ مرزا یار پھرے کے مصداق جنرل پرویز مشرف سیا ہ و سفید کے مالک بن کر اس قوم پر من ما نی کرتے رہے۔ نو سال کی مسلسل آمریت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے وطن واپس جا نے کا عہد کیا اور موت کی د ھمکیو ں کی پرواہ کئے بغیر ١٨ اکتو بر ٢٠٠٧ کو پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھ کر آمریت کو للکار کر اس کے سامنے کھڑی ہو گئیں۔نہ موت کا خوف نہ آمر کا ڈر نہ سپر پاور کی ناراضگی کا کھٹکا ۔ دھرتی ، عوام اور جمہو ریت سے اسکی محبت ہر چیز پر غالب آگئی۔اور اسی محبت کے بل بو تے پر وہ آگے بڑھتی رہی تا آنکہ ٢٧ دسمبر ٢٠٠٧ کو اسے بڑی بے رحمی سے راستے سے ہٹا دیا گیا۔اسے علم تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو للکا رنے کی
راہ ہ بڑی خطر ناک ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اسی راہ کا انتحاب کیا ۔ اس راہ سے گزرنے والی وہ پہلی شخصیت تو نہیں تھیں اس راستے سے سر فروشوں کے بڑے کارواں گزرے تھے اور اپنی اپنی جان کا نذرانے دے کر امر ہو گئے تھے یہ الگ بات کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اس کا ر واں کی سالارِ اعظم تھیں۔

Zulfqar Ali Bhutto
Zulfqar Ali Bhutto

میں کیا سب خلقِ خدا، اس کے ساتھ ہے۔وہ ہے ہوا کے رخ پہ ،ہوا اس کے ساتھ ہے
ایسا نہیں ہے پھر بھی ، لگا ہے کبھی کبھی ۔۔جیسے کہ میرا اپنا خدا، اس کے ساتھ ہے (اسلام عظمی)
کسی بھی جما عت کی قوت اس کے کارکن ہو تے ہیں۔ دوسروں لفظوں میں کارکن کسی بھی جما عت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پی پی پی چو نکہ ایک نظریا تی اور ترقی پسند جما عت ہے لہذا اس کے اندر جوش و جذبہ ، جدو جہد اور قربا نی کا عنصر دوسری سیا سی جما عتو ں کی نسبت زیا دہ ہے۔ اسے اس جماعت کی خوش قسمتی کہہ لیجئے کہ اس کے بانی چیر مین ذولفقار علی بھٹو کی شخصیت بڑی طلسماتی تھی جس نے اس پارٹی کی یک جہتی میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جرات نے اس جماعت کی مقبولیت میں بڑا اہم رول ادا کیا اور اس کی شہا دت نے فروری ٢٠٠٨ کے انتخابات میں جما عت کی فتح میں اپنے لہو سے رنگ بھرے۔پی پی پی اس وقت وفاق کی سب سے بڑی اور مضبوط جما عت ہے لہذا اس کی مضبو طی وفاقِ پاکستان کی مضبو طی کے مترادف ہے لہذا اس کا متحد اور یکجا رہنا پاکستان کے وفاق کے لئے لاز م و ملزو م کی حیثیت رکھتا ہے۔پی پی پی اپنی اننگز کھیل چکی ہے لہذا اسے اگلے انتخابات پر اپنی نظریں مرکوز کرنی ہوں گی ۔

الیکشن ہمیشہ کارکنوں کی قوت پر لڑے جا تے ہیں لہذا کار کنوں کو متحرک کرنا قیادت کا کڑا امتحان ہوتا ہے ۔ طویل آمر انہ ادوار کے مسائل ، دھشت گردی ،سیلاب کی تبا ہ کاریوں اور دوسرے بہت سے عوامل نے حکومت کی توجہ کارکنوں کی جانب نہیں ہونے دی جس کی وجہ سے کار کنوں اور قیادت کے درمیان رابطے کمزور ہو ئے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی قیادت عوامی رابطوں کوزیا دہ مضبوط بنا ئے تا کہ کارکن زیادہ جوش اور جذبے سے پارٹی کی جیت میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ کارکنوں کے بھی اپنے مسائل ہیں ان کی جدو جہدبھی اپنا صلہ مانگتی ہے اور صلہ مانگنا ان کا حق بھی ہے اور انھیں یہ صلہ ملنا بھی چا ئیے کیونکہ جمہو ریت کی اس جنگ میں انھوں نے بڑی جدو جہد کی ہوتی ہے ، قربا نیاں دی ہوتی ہیں۔ کار کنوں کوپارٹی میں ذولفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو جیسی شفقت ، محبت اور احترام ملنا تو نا ممکن ہے لیکن پھر بھی کارکنوں کی تسلی و تشفی کے لئے انھیں عنا یات سے نوازا جا سکتا ہے تا کہ اگلے انتخابات میں پارٹی کارکن پارٹی کیلئے زیادہ دل جمعی سے کام کر سکیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ کارکن ہی ہو تے ہیں۔

جو اپنی جما عتوں کے لئے نعرے لگا تے، جھنڈے اٹھا تے، جلسے کرتے ، جلوس نکا تے، آنسو گیس کا مقابلہ کرتے اور پو یس کی غنڈہ گردی کو برداشت کرتے ہیں۔ وہ اپنی جراتوں سے جما عتوں کو فعال بناتے ہیں لہذا اقتدار میں آنے کے بعد ساری جما عتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی داد رسی کر کے ان کی زندگیوں میں خو شیوں کے رنگ بکھیریں تا کہ جمہو ریت کے ثمر ات نچلی سطح تک منتقل ہو سکیں۔ یہ سچ ہے کہ پی پی پی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے لیکن ہر جماعت کو اپنی کار کردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ نا ہو تا ہے اور اس اصول کا ا طلا ق پی پی پی پر بھی ہو تا ہے۔پارٹی کو عوامی مسائل کے حل پر زیا دہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت تھی ۔ مہنگا ئی، بے روزگاری ،دھشت گردی، امن و امان کا قیام، تیل، گیس، بجلی اور انرجی کا بحران اس کیلئے بڑے چیلنجز تھے اور ان تمام چیلنجز سے کار کنو ں کے تعاون اور عوام کی مدد سے بہتر انداز میں نپٹا جا سکتا تھا لیکن بہت سے عوامل کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا
جس کا پی پی پی کو آ ئیندہ انتخابات میں جواب دینا ہو گا۔اگر پی پی پی کے کارکن پنی جماعت کی صفوں میں پورے عزم کے ساتھ کھڑے رہے تو پھر اگلا الیکشن جیتنے سے اس جما عت کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن اگر کارکن پارٹی کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلے تو پھر اقتدار کا یہ ہما کسی اور کے سر پر بیٹھ سکتا ہے ۔۔

TARIQ BUTT
TARIQ BUTT

تحریر : طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
chief's
Previous Post کاہنہ میڈیا کلب کا اجلاس ،چیف آفیسرکاہنہ رائوعمرفاروق کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا گیا۔
Next Post رکن صوبائی اسمبلی سندھ عامر معین پیر زادہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کورنگی ناصر کالونی میں نئے تعمیر ہونے والے اسکول کا جائزہ لیا
School Nasir Colony

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close