
ڈیلاس (جیوڈیسک) امریکی شہر ڈیلاس کی مصروف شاہراہ پر لکڑی کے تختے گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ڈیلاس کی شاہراہ پر بنے اوور پاس سے گزرنے وا لے سامان سے لدھے ٹرک سے لکڑی کے تختے زیادہ وزن کے باعث سڑک پر گر گئے۔
سڑک بند ہوجانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ امدادی ٹیموں نے اس مقام پر پہنچ کر سڑک کلئیر کروانا شروع کردی۔
