Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈار بمقابلہ ڈانواں ڈول ڈالر

March 17, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Dollars
Dollars

ڈار بمقابلہ ڈانواں ڈول ڈالر جب سے شعور کی وادی میں قدم رکھا ہے ، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہم پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خبریں ”چَسکے” لے لے کر پڑھ اور سُن رہے ہیں۔ اللہ بھلا کرے وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار کا جِن کی کرشمہ سازی سے ڈالر دھڑام سے نیچے آ گرا اور ہمارے بیرونی قرضوں میں 700 ارب روپے کی کمی ہو گئی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر پاکستانی کا قرضہ بھی چار ہزار روپے تک کم ہو گیا۔ ہمارے دِل میں لَڈو پھوٹنے کی وجہ یہ نہیں کہ ڈالر کی قدر کم ہو گئی بلکہ یہ ہے کہ ہم نے زندگی میں پہلی دفعہ سَٹہ باز ٹیکسٹائل لابی کے گھروں میں صفِ ماتم بچھی دیکھی۔

یہ لابی تو بیرونی ممالک سے اپنی برآمدات کی وصولی پانچ ارب ڈالر تک حاصل کرنے کی عادی تھی جس کا ڈار صاحب نے ”بیڑا غرق” کرکے رکھ دیا ۔ہم نے تو ہمیشہ یہی دیکھا کہ ہر وزیرِخزانہ بڑے مگر مچھوں کے مفادات کا تحفظ ہی کرتا ہے لیکن ڈار صاحب نے تو اُنہی مگر مچھوں پہ چھُری چلا دی۔ ویسے ہمارے یہ ڈار صاحب ہیںبہت ”شرارتی’۔جب ہمارے ”لال حویلی” والے شیخ رشید صاحب نے لال پیلے ہو کر کہا کہ اگر ڈالر 98 کی سطح پر آ گیا تو وہ اپنی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے ، تَب ڈار صاحب نے یہ سوچا کہ شیخ صاحب سے جان چھُڑانے کا یہ سنہری موقع ہے جسے ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

اُنہوں نے ”چوری چوری ، چُپکے چُپکے” ڈیڑھ ارب ڈالر اکٹھے کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ۔جب پوچھنے والے نے ڈار صاحب سے پوچھا کہ یہ ڈالر کہاں سے آئے تو اُنہوں نے مُسکراتے ہوئے جواب دیا کہ قوم آم کھانے سے غرض رکھے ، پَیڑ گننے سے نہیں ۔اُدھر شیخ صاحب جنہیں کہیں سے اِن ڈالروں کی ” سُن گُن” مِل گئی تھی نے حکومت کو ”الٹی میٹم” دے دیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر یہ بتلا دے کہ یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں سے آئے ، ورنہ وہ خود بتلا دیں گے۔

چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد اب الیکٹرانک میڈیا شیخ رشید صاحب کو ایسے ہی تلاش کر رہا ہے جیسے کبھی امریکہ اسامہ بن لادن کو تلاش کیا کرتا تھا لیکن شیخ صاحب کی ”مارکیٹ ویلیو” اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ وہ مشکل ہی سے ہاتھ آتے ہیں۔اینکروسیم بادامی نے اُنہیں پتہ نہیں کہاں سے ڈھونڈ لیا اور پہلا سوال ہی یہ کر دیا کہ وہ کب مستعفی ہو رہے ہیں؟۔شیخ صاحب جو پہلے ہی ”تَپے” بیٹھے تھے ، نے جواب دیا کہ چونکہ پارلیمنٹ میں وہ غریبوں کی واحد آواز ہیں اِس لیے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ویسے بھی اُنہیں یقین ہے کہ ڈالر پھر چَڑھ جائے گا کیونکہ یہ ڈالر ہے کوئی گِری پڑی پاکستانی کرنسی نہیں۔

شیخ صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ اُنہوں نے 98 روپے کی بات کی تھی جبکہ ڈالر کی قیمت آج بھی ”ساڑھے اٹھانوے”روپے ہے اِس لیے اسحاق دار صاحب کا یہ کہنا غلط ہے کہ” اگرمیں شیخ رشید کی جگہ ہوتا تو مستعفی ہو جاتا ”۔جب اینکر نے بات ”گھُما ” کر بار بارشیخ صاحب سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں سے آئے تو شیخ صاحب نے تَپ کر کہا کہ اُس اینکر جیسے دو تین تو وہ ہر وقت اپنی جیبوں میں لیے پھرتے ہیں۔اسحاق ڈار صاحب کے ہاتھوں شکستِ فاش کے علاوہ شیخ صاحب کو یہ غصّہ بھی ہے کہ عمران خاں صاحب نے اُن سے مشورہ کیے بغیر میاں نواز شریف صاحب سے ملاقات بھی کر لی اور خلافِ عادت میاں صاحب اور اُن کے ہمراہیوں کی خوب خاطر تواضع بھی کی۔حالانکہ ہم نے تو یہی سُنا تھا کہ خاں صاحب یہ دیکھے بغیر کہ کوئی بڑا آیا ہے یا چھوٹا ہمیشہ ”بسکٹوں” پر ہی ٹَرخا دیتے ہیں ۔اب شیخ صاحب کو یہ پریشانی بھی لاحق ہے کہ اگر خاں صاحب بھی ہاتھ سے نکل گئے تو پھر اُن کا کیا بنے گا۔

Ishaq Dar
Ishaq Dar

ڈیڑھ ارب ڈالر کا قصّہ چونکہ اب زباں زدِ عام ہو چکا ہے اِس لیے ہم بھی بتلائے دیتے ہیں کہ جب اسحاق ڈار صاحب نے شیخ صاحب کا ”مَکو ٹھَپنے” کا ارادہ کیا تو اُنہوں نے میاں نواز شریف صاحب سے یہ کہا کہ اگر شیخ صاحب سے جان چھڑانی ہے تو پھر ابھی یا کبھی نہیں۔ میاں صاحب نے بھی آؤ دیکھا نہ تاؤ ، جھَٹ سے اپنی ذاتی گارنٹی پر سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اٹھا لیے اور جونہی یہ رقم پاکستانی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ، روپے نے مستحکم ہو کر ڈالر کو اُس کی ”نانی ” یاد دلا دی ۔سعودی عرب سے ملنے والے اِن ڈالروں کے بارے میں طرح طرح کی مو شگافیاں ہو رہی ہیں اور ہمارے تجزیہ نگار بھی دور کی کوڑیاں لانے میں مگن ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہماری موجودہ ”میڈ اِن پاکستان” حکومت ملکی مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔ شیخ صاحب ! ہوشیار باش ، شنید ہے کہ ابھی ڈیڑھ ارب متحدہ عرب امارات سے بھی آنے والے ہیں جس سے ڈالر 80 روپے سے کم کی سطح پر آنے کا امکان ہے۔ اِس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنی ”بڑھکوں” کو کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں اور غریبوں کی ہمدردی میں ”ٹسوے ” بہانے جیسے ڈرامے بند کر دیں کیونکہ پہلی بار تو صحنِ گلشن میں آشاؤں اور اُمیدوں کے پھول کھلنے کا یقین سا ہونے لگاہے کیونکہ ڈالر کی قدر کم ہو جانے سے ہر پاکستانی کی عالمی قوتِ خرید میں 10 فیصد تک نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اب اُمید ہو چلی ہے کہ اگلے ڈیڑھ دو ماہ میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بھی عوام کی قوتِ خرید میں آ جائیں گی۔

آنے والے کَل کے بارے میں تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن فی الحال خوش ہو لینے میں ہرج ہی کیا ہے۔ چلتے چلتے یہ بھی سُن لیجئے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف صاحب کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ حکم میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر پرویز مشرف عدالت میں آنے سے انکار کرتے ہیں تو پھر اُنہیں 31 مارچ کو گرفتار کرکے خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے۔ خصوصی عدالت کی اِس صریحاََ نا انصافی کے خلاف ”مشرف لَورز” نے ”والہانہ احتجاج ”کی نئی تاریخ رقم کر دی۔

اُنہوں نے اے ایف آئی سی کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر ایسا والہانہ احتجاجی رقص کیا کہ دُنیا جھوم جھوم اُٹھی۔اِس والہانہ احتجاج سے بچنے کے لیے خصوصی عدالت نے تویہ عندیہ دے دیا تھاکہ اگر پرویز مشرف عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں تو اُن کے وکلاء کو فَردِ جرم پڑھ کر سنا دی جائے لیکن مشرف صاحب کے وکیل انور منصور نے صاف کہہ دیا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مشرف صاحب عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اور پڑھ کر سنا دینے سے فردِ جرم عائد نہیں ہوتی جس پر چار و ناچار خصوصی عدالت نے یہ حکم جاری کر دیاکہ اگر 31مارچ کو پرویز مشرف عدالت میں آنے سے انکار کرتے ہیں تو اُنہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے کیونکہ فوجداری مقدمات میں اتنی تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ مشرف صاحب کے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ جب حکومت کے ماتحت ادارے ایف سی ، رینجرز اور پولیس مشرف صاحب کو عدالت میں پیش نہیں کر سکے تو 31 مارچ کو کون سی ٹانگ ٹوٹ جائے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالتیں وارنٹ گرفتاری جاری کرتی رہتی ہیں اصل مسلہ تو گرفتاری کا ہے اور اُنہیں یقین ہے کہ افواجِ پاکستان اپنے سابق آرمی چیف کو ہتھکڑی نہیں لگنے دے گی۔ دست بستہ عرض ہے کہ پاکستان کی تاریخ میںشاید مشرف صاحب سے زیادہ متنازع شخصیت اور کوئی نہیں ہو گی۔اُنہیں چاہیے کہ اِس سے پہلے کہ فوج پر انگلیاں اُٹھنے لگیں اور فوج تنگ آ کر اُنہیں اے ایف آئی سی سے ڈسچارج کروا دے ، بہتر یہی ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو جائیں کیونکہ یہ تو طے ہے کہ اِس مقدمے نے بہرحال اپنے منطقی انجام کو پہنچنا ہی ہے۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
exports rupees textiles برآمدات بمقابلہ ٹیکسٹائل ڈالر روپے
Sindh Government
Previous Post پیپلز پارٹی کی اندرونی چپقلش
Next Post بل گیٹس بمقابلہ پاکستانی
Najeem Shah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close