
دتہ خیل (جیوڈیسک) پاک فوج نے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس سے پچیس دہشتگرد مارے گئے، باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا سے نو اہلکار زخمی ہو گئے۔
خیبر ایجنسی میں پرائمری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ سے 45 کلومیٹر دور مغرب کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداح خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
