
نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی آل رائونڈر ڈیوڈ ہسی کو رواں آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔
ہسی کو زخمی ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو کی جگہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ ہسی اس سے قبل آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔
